ہوم بلاگ صفحہ 12307

یتیم طالبہ کی جیت، عدالت کی نادرا کو لڑکی کا ب فارم جاری کرنے کی ہدایت

0

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے نادرا کو یتیم لڑکی کا ب فارم دس دن میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ تعلیم کے حصول کےلیے پرعزم بے سہارا لڑکی کا سہارا بن گیا، عدالت نے نادرا کو بن ماں باپ کے بچی کا ب فارم بنانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے لڑکی کو خالہ کے شناختی کارڈ پر دس چن میں بے فارم جاری کرنے ہدایت کی، وکیل نادرا کا کہنا ہے کہ عدالت حکم دے تو ب فارم بنانے کےلیے تیار ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یتیم بچی کے ایڈمٹ کارڈ کےلیے ب فارم کیوں ضروری ہے؟ جس پر وکیل بورڈ آفس نے بتایا کہ بچے کی شناخت کےلیے ب فارم ضروری ہے۔

بچی نے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نادرا نے والدین کے بغیر ب فارم جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا قوانین یتیم طالبہ کی تعلیم میں رکاوٹ بن گئے

خیال رہے کہ نادرا حکام نے بے سہارا طالبہ کو ‘ب’ فارم جاری کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے باعث میٹرک بورڈ طالبہ کا ایڈمٹ کارڈ روک دیا تھا۔

بے سہارا طالبہ انصاف کےلیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، بچی کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نتص جاری کرکے نادرا، میٹرک بورڈ آفس اور سندھ حکومت و دیگر سے جواب طلب کیا تھا۔

کابل فائرنگ، فیئر اینڈ فری الیکشن کے سربراہ جاں بحق

0

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں فائرنگ اور بم دھماکوں کا سلسلہ نہ رک سکا، آج ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں فیئر اینڈ فری الیکشن کے سربراہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق فیئر اینڈ فری الیکشن کے سی ای او یوسف راشد کو نامعلوم مسلح افراد نے کابل شہر میں نشانہ بنایا۔

یوسف راشد کے بھائی نے عبدالباقی راشد نے بتایا کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے کابل کے علاقے ٹنی کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب اویس راشد حسب معمول اپنے دفتر جارہے تھے کہ مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن یوسف راشد اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے، کابل پولیس نے بھی ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق یوسف راشد کابل میں سول سوسائٹی کے مقبول ترین کارکن تھے، فوری طور پر طالبان سمیت کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گذشتہ روز بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین ڈاکٹرز سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے، طبی ماہرین کی یہ ٹیم کرونا کی روک تھام کے حوالے سے سرگرم تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان دھماکا، انسداد کرونا ٹیم کے پانچ اراکین جاں بحق

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر پل چرکی جیل میں قیدیوں کا علاج کرتے تھے، وہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر جیل جارہے تھے کہ اسی دوران دھماکا ہوا۔

افغانستان کے وزارت صحت کی ترجمان معصومہ جعفری نے بتایا کہ ’دھماکے کے نتیجے میں تین ڈاکٹرز جاں بحق ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں علاوہ ازیں دو نرسنگ کے شعبے سے وابستہ تھے، طبی ماہرین کی یہ ٹیم جیل میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے کام کررہی تھی۔

کرونا ویکسین: دبئی حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

0

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں شہریوں کو مفت کرونا ویکسین لگوانے کا اعلان کردیا گیا، جلد اس حوالے سے لوگوں میں آگاہی مہم بھی شروع کردی جائے گی۔

مقامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کی مفت مہم شروع کی جارہی ہے۔

دبئی میں قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کرونا وائرس بھی ایک قدرتی آفت ہی ہے، اور اس کی ویکسین لوگوں کو مفت لگائی جائے گی۔

کمیٹی کی جانب سے مہم کا آغاز بدھ 23 دسمبر سے کیا جارہا ہے، اس ضمن میں ریاست میں لوگوں میں آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

خیال رہے کہ منگل کے روز دبئی میں مزید 12 سو 26 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 878 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وائرس سے 642 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کراچی بوائلر دھماکا، پولیس کی ابتدائی رپورٹ تیار

0

کراچی: نیو کراچی فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کے مطابق رات گئے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، بی ڈی ایس نے ملبے سے کیمیکل تجزیئے کیلئے نمونے حاصل کیے، رات کو اندھیرے کی وجہ سے مکمل معائنہ نہیں ہوسکا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ آج دوپہر کو دوبارہ دورہ کرے گا۔

ملک مرتضیٰ کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا امونیا گیس کے اخراج سےہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی ہے جبکہ 27 زخمی ہیں۔

دوسری جانب دھماکے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں ہیں، رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث اطراف کی تین فیکٹریاں متاثر ہوئیں، ایک فیکٹری مکمل تباہ جبکہ دیگر فیکٹریوں کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکے کے باعث دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوئیں۔

دھماکے کے باعث تباہ ہونی والے فیکٹری کا ملبہ اٹھانے کے لئے صرف ایک شاول سے کام لیا جارہا ہے، متاثرہ فیکٹری میں برف اور جوس بنائےجاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی، بوائلر پھٹنے سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، 23 زخمی

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز کراچی کے علاقے نیو کراچی صبا سنیما کے قریب فیکٹری کا بوائلر پھٹنے س 8 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔

صوبائی وزیرسعید غنی نے نیو کراچی میں فیکٹری بوائلر دھماکے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کی جائے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستانی ٹیم ترنگا پہنچ گئی

0

آکلینڈ : نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کےلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کےلیے پرعزم ہے، جس کے لیے اسکواڈ نیپئر سے ترنگا پہنچ گیا جبکہ پاکستانی شاہینز بھی وانگرائے سے ترنگا پہنچ گئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ میں پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا جبکہ پاکستانی شاہینز پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 دسمبر کو ناردرن نائٹس کے خلاف ہملٹن میں کھیلیں گے جس کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ترنگا سے ہملٹن روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ اور عماد وسیم قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے، پہلے دونوں کھلاڑی ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیلنے آج آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ کل پاکستان روانہ ہوں گے۔

معروف مزاح نگار انور مقصود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

0

کراچی: معروف مزاح نگار انور مقصود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انور مقصود کا ٹیسٹ چند روز پہلے مثبت آیا، اب طبیعت بہتر ہے، ٹیسٹ مثبت آنے پر انور مقصود کا گھر پر ہی علاج جاری ہے۔

انور مقصود پاکستان شوبز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو 35 سال سے اس صنعت سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصور بھی ہیں۔

اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنا ان کا خاصہ ہے اور اپنے اسی انداز بیان کی وجہ سے وہ مداحوں کی پسندیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔

انور مقصود ملک میں ادب کا بڑا نام ہیں جنہوں نے کئی ڈرامے لکھے ہیں اور سب ہی ڈرامے عوام میں بے حد مقبول ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جان لیوا کرونا وائرس کی دوسری لہر اب تک ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جن میں ملک کی نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

ابتک جو ویکسین بنائی گئی وہ کرونا کی پرانی قسم کیخلاف ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمان

0

کراچی : ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ اب تک جو بھی ویکسین بنائی گئی ہے وہ کرونا وائرس کی پرانی قسم کے خلاف ہے۔

ان خیالات کا اظہار کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی نئی قسم جنوبی برطانیہ مین سب سے پہلے رپورٹ ہوئی۔

ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ کرونا وائرس کی نئی قسم کا پہلا کیس ستمبر میں رپورٹ ہوا اور کرونا کی یہ نئی قسم پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جو بھی ویکسین بنائی گئی ہے وہ کرونا وائرس کی پرانی قسم کے خلاف ہے، ویکسین کا نئی کرونا قسم پر کیا اثر ہوتا ہے ہے، کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد پولیس لائن کا دورہ کریں گے

0

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان پولیس ریکروٹ کی 33 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کےلیے آج پولیس لائنز کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پولیس ریکروٹ کی 33 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے، جس میں پولیس گیارہ ہزار جوانوں کا دستہ وزیراعظم کو سلامی دے گا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی وزیراعظم پولیس پریڈ میں شرکت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی پاؤسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے جبکہ تقریب میں سیکریٹری داخلہ سمیت غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوں گے۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کرونا کے حوالے سے دنیا کو خبردار کردیا

0
جوبائیڈن

واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کرونا کے حوالے سے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وبا سے آئندہ مہینوں میں حالات مزید خراب ہوں گے لیکن امریکی متحد ہوکر کرونا بحران کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے حوالے سے آگے بہت تاریک دن دیکھا باقی ہیں، وبا سے آئندہ مہینوں میں حالات مزید خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسین کی تقسیم ایک بڑا آپریشنل چیلنج ہے لیکن امریکی متحد ہوکر کرونا بحران کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے منظور 900 ارب ڈالرز کافی نہیں، نیا بل بے روزگار افراد کو صرف 10 ہفتے تک امداد فراہم کرے گا، خاندانوں کو مزید رقوم دی جائیں گی۔

نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ معیشت کو بحال ہونے میں بہت وقت درکار ہے، صدارت سنبھالنے کے بعد ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کروں گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی اور ٹیسٹنگ کےلیے مزید رقم درکار ہوگی، ریاستوں اور مقامی حکومتوں کو مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدارت کے پہلے 100 دن 100 ملین ویکسین کی خوراکیں تقسیم کی جائیں گی، فرنٹ لائن پر موجود ہیلتھ کیئر ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نےاپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچائی۔

نومنتخب صدر نے کہا کہ کوروناباکیوجہ سے اس کرسمس پر میرا خاندان بھی اکھٹا نہیں ہورہا، جانتا ہوں اہم تہواروں پر ایک دوسرے سے دور رہنا مشکل ہوتا ہے لیکن ایک دوسرے سے دور رہ کر ہم ایک دوسرے کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے امریکی حکومتی اداروں پر سائبر حملوں پر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے سائبر حملوں کو سنجیدہ نہیں لیا، ماہرین کے مطابق سائبر حملے روس نے کیے اور ٹرمپ کہتے ہیں کہ چین نے کیے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ آئندہ چار ہفتے تک امریکا کی دفاع کی ذمہداری ٹرمپ کی ہی ہے، ٹرمپ سیکیورٹی کو سنجیدہ نہیں لیتا لیکن میں ضرور لوں گا ، میں حالات قابو میں ہوتے نہیں دیکھ رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کےلیے بات چیت کا آغاز نہیں دیکھ رہا، امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کیلئےفنڈنگ درکار ہے، ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی فوری طورختم نہیں کی جائےگی۔

کرونا نے مزید 84 افراد کی جان لے لی

0

اسلام آباد : کرونا وائرس نے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں مزید دو ہزار ایک سو بیالیس افراد کو متاثر کردیا۔

کرونا وائرس نے دنیا میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے، پاکستان میں بھی کرونا کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی، یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کرونا کا شکار ہورہے ہیں جبکہ سینکڑوں لقمہ اجل بن رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 84 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کرونا سے انتقال کرنے والے والوں کی تعداد 9 ہزار 557 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران دو ہزار 142 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار 905 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے میں 35 ہزار 621 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں 64 لاکھ 281 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔