ہوم بلاگ صفحہ 12306

’ماں زندہ ہے‘، ذہنی معذور شخص نے مردہ ماں کے ساتھ پانچ دن گزارے

0

حیدرآباد: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کو سُن کر ہر آنکھ اشکبار ہوجائے گی، ذہنی معذور شخص نے ماں کے انتقال کے باوجود اُس کو زندہ سمجھا اور لاش پانچ روز تک گھر میں رکھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گوداوری کے علاقے جنگاریڈی گوڑم میں بیٹے نے اپنی مردہ ماں کے پاس پانچ روز گزارے اور وہ انہیں زندہ ہی کہتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق جنگا ریڈی گوڑم کے گھر میں مقیم ذہنی معذور شخص نے انتقال کے بعد ماں کو گھر میں ہی رکھا اور پانچ روز تک لاش کے ساتھ رہا، اُس نے خاندان کے دیگر لوگوں کو آخری رسومات ادا کرنے سے بھی روکا اور سب کو یہی کہا کہ ’ماں زندہ ہے‘۔

مقامی پولیس کو جب علاقہ مکینوں نے واقعے کی اطلاع دی تو اہلکار مذکورہ گھر پہنچے اور انہوں نے میونسپل عملے کی مدد سے لاش کو اسپتال منتقل کیا اور پھر اہل خانہ نے آخری رسومات ادا کیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں مردہ سمجھا جانیوالا شخص اچانک زندہ ہوگیا؟ لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹ کے مطابق 79 سالہ منجولا دیوی جنگاریڈی گوڑم کے ایک فلیٹ میں اپنے ذہنی معذور بیٹے رویندر کے ساتھ رہائش پذیر تھیں، پانچ روز قبل اُن کی طبیعت شدید ناساز ہوئی جس کے بعد اُن کی سانسیں تھم گئیں۔

رویندر کو ماں کے انتقال کا شبہ ہوگیا تھا اُس کے باوجود اُس نے ماں کی لاش کو گھر پر رکھا اور مقامی لوگوں کو ہاتھ لگانے سے منع کردیا، جب لاش سڑنا شروع ہوئی تو علاقے میں بدبو پھیل گئی جس کے بعد شہری بہت زیادہ خوفزدہ ہوئے۔

علاقہ مکینوں اور رشتے داروں نے پولیس کی مداخلت سے لاش کو آخری رسومات ادا کرنے کے لیے شمشان گھاٹ منتقل کیا۔ علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ عرصے قبل رویندر کی بہن کا بھی انتقال ہوگیا تھا، اُس وقت بھی اس نے اسی طرح کا رویہ اختیار کیا تھا۔

دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ کس ملک کا ہے؟

0

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے 19۔2018 میں بھارتی ٹیم کے میڈیا حقوق سے بہت فائدہ اٹھایا تھا، بورڈ نے اب 2020 کی بیلنس شیٹ جاری کر دی ہے۔

دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ نے مالی سال 19۔2018 کے دوران صرف کرکٹ ٹیم کے میڈیا حقوق سے 828 کروڑ روپے کمائے، جو آج تک کسی بورڈ کو نہیں دیے گئے۔

بی سی سی آئی کی بیلنس شیٹ کے مطابق انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 2018 ایڈیشن کے دوران، بورڈ نے 2،407.46 کروڑ روپے کمائی کی۔

بھارتی بورڈ مالی سال 19۔2018 کے اختتام تک 14،489.80 کروڑ روپے کے ساتھ ایک بڑا کرکٹ بورڈ بن گیا ہے، اور اب اس نے اپنے مالی اثاثوں میں مزید 2،597.19 کروڑ کا اضافہ کر لیا ہے۔

بھارتی بورڈ نے بتدریج ہر سال اپنی مالی حالت مستحکم کی ہے، مالی سال 2014 کے اختتام پر بی سی سی آئی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 5،438.61 کروڑ روپے تھی، 2015 میں مجموعی اثاثے 7،847.07 کروڑ روپے تک پہنچے، 2016 میں 8000 کروڑ روپے، 2017 میں 11،892.61 کروڑ روپے، اور اب یہ اثاثے بڑھ کر 14،889.80 کروڑ روپے ہوگئے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے میڈیا حقوق کی فروخت کے سبب بی سی سی آئی کی آمدنی میں گزشتہ برسوں میں کافی اضافہ ہوا، میڈیا کے ان حقوق میں ہوم گراؤنڈز پر کھیلے جانے والے دو طرفہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز شامل ہیں۔

بی سی سی آئی کا سرکاری براڈ کاسٹر اسٹار انڈیا بھارت میں کھیلے جانے والے ہر بین الاقوامی میچ کے لیے 43.20 کروڑ کی ادائیگی کرتا ہے، مالی سال 2018 کے دوران بورڈ نے 22 بین الاقوامی میچز کی میزبانی کی، جس میں 7 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز شامل تھے۔ اسٹار انڈیا کے پاس آئی پی ایل میں میڈیا کے حقوق بھی ہیں، اس نے 2019 سے 2022 تک آئی پی ایل کے میڈیا حقوق کے لیے 16،347.50 کروڑ روپے کی تاریخی بولی لگائی تھی، جس میں ہر میچ پر تقریباً 54 54.50 کروڑ کی بولی ہے۔

آن لائن فوڈ کے نام پر ڈکیتی کرنے والے ملزم کا تہلکہ خیز انکشاف

0

کراچی: شہر قائد میں آن لائن فوڈڈیلیوری کے نام پر ڈکیتی کرنے والے گرفتار ملزم عبدالرؤف نے تہلکہ خیز انکشافات کردئیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے فیروز آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فوڈ ڈیلیوری کے نام پر ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے یونیفارم، باکس اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔

ملزم عبدالرؤف نے بتایا کہ دس دن قبل فوڈ چین میں ملازمت اختیار کی تھی، پیسے نہیں تھے اس لیے ڈکیتی کی واردات کی، بیگ میں پستول ہونے کی وجہ سے کوئی شک نہیں کرتا تھا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ 2011 میں اسلحہ خریدا تھا اور ڈکیتی کے دوران باکس میں پستول رکھ کر کارروائی کرتا تھا۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوئی کے مطابق ملزم گھروں کے دروازے بجا کر بہانے سے فوڈ سپلائی کا بتاتا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عبدالرؤف نے اسٹریٹ کرائم کی 21 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے، ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

ریچھ اور بندر رکھنے سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

0

لاہور: محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے ریچھ اور بندر نجی تحویل میں رکھنے پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے وائلڈ لائف رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی جس کے تحت ریچھ اور بندر نجی تحویل میں رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرجنگلی حیات کا کہنا ہے کہ پابندی کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائےگا۔

کچھ سال پہلے ریچھ اور بندر کو وائڈ لائف ایکٹ کے شیڈول سےنکال دیا گیا تھا اور اسے تحفظ شدہ جنگلی جانوروں کےشیڈول تھری میں شامل کیاگیا تھا۔

ماضی میں ریچھ اور بندر کو نجی تحویل میں رکھنےکیلئے لائسنس جاری ہوتےتھے تاہم اب لائسنس کا اجرا روک دیا جائے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرجنگلی حیات کا کہنا ہے کہ ریچھ اور بندر کو نجی تحویل میں رکھنےکیلئے اب تمام پرانے لائسنس منسوخ کر دیےجائیں گے۔

پی ڈی ایم بنوں جلسے میں ’لراوبر، یو افغان‘ اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے

0

بنوں: پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ کی ریلی میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرا دیے گئے جبکہ لرا وبر، یو افغان کے نعرے بھی لگائے گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے بنوں میں ہونے والے جلسے میں امیر حیدر ہوتی کی تقریر کے دوران ’لرا وبر، یوافغان‘ کے نعرے لگائے گئے۔

لرا وبر یو افغان کے نعرے کا مطلب اوپر کابل نیچے پشاور یعنی سب ایک ہی افغان ہے۔

پنڈال میں شرکا افغان طالبان کے جھنڈے بھی لے کر پہنچے جنہیں سب کے سامنے لہرایا گیا جبکہ شرکا نے ریاستی اداروں کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ ذرائع کے مطابق شرکا کو ریاستی اداروں اور لراوبر، یوافغان نعروں یا افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے سے قیادت نے نہیں روکا۔

مزید پڑھیں: ’’بیان پر قائم ہوں، پنجابیوں سے معافی نہیں مانگی‘‘

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر کیوں پی ڈی ایم کے جلسے میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرائے گئے اور کیوں لو اوبر یو افغان کے نعرے لگائے گئے؟۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بنوں جلسے میں لگنے والے نعروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پی ڈی ایم کےمقاصدکیا ہیں، اب سب کچھ سامنےآچکا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے بلوچستان میں آزاد بلوچستان کے نعرے لگائے اور امن باڑ کو اکھاڑ پھینکنے کا مطالبہ کیا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کراچی جلسے میں اردو بولنے والوں کے خلاف تقریر کی گئی، پنجاب میں جاگ پنجابی جاگ اور پھر پنجابیوں کے خلاف گفتگو کی گئی، اب کے پی میں پاکستان کےخلاف نعرےلگائےجارہےہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نادانی میں سازش کا حصہ بن رہا ہے تو ہمیں اُس کو روکنا ہوگا، یہ عمران خان کو طالبان اوریہودی ایجنٹ بولتےتھے، اب کھل کر تضادسامنے آرہے ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم خبر

0

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ مہمان ٹیم 16 جنوری کو غیرملکی ائیرلائن سے پاکستان پہنچے گی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں پر مشتمل 27 رکنی دستہ پاکستان آئے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افریقی کرکٹ ٹیم کو بذریعہ برطانیہ آنے کی اجازت دے دی ہے جس کا سی اے اے کے شبعہ ایر ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ کے پاکستان پہنچے پرکورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور پاکستان آمد پر کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں بھی رکھا جائے گا۔

SA PCB SA Team Exemption Jan 06 2021

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں جو ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیلے جائیں گے۔

لاہورمیں دو بہنیں اغوا کے بعد قتل، لاشیں نالے سے برآمد

0

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو بہنوں کو اغوا کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی دو بہنوں کی لاشیں نالے سے برآمدکرلی گئیں،پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا کیا۔

ذرائع کے مطابق کاہنہ کی 26 سالہ عابدہ اور 28 سالہ ماجدہ 26 نومبر کو بازار گئیں اور پھر گھر نہ لوٹیں۔

پولیس کے مطابق بارہ دسمبر کو عابدہ اور 4 جنوری کو ساجدہ کی لاشیں نالے سے برآمد ہوئیں، دونوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلے کاٹے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے محلے دار نعیم نامی شخص پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے، ملزم نعیم عبوری ضمانت کرواکر عدالت نہ پہنچا اور فرار ہوگیا، ملزم کے ورثا بھی گھروں کو تالے لگا کر غائب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

سندھی زبان کے معروف ادیب، شاعر اور ماہرِ ثقافت ممتاز مرزا کی برسی

0

ممتاز مرزا سندھی زبان کے معروف ادیب، شاعر، ماہرِ ثقافتِ سندھ اور لوک موسیقی، محقق تھے جنھوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مجموعہ کلام رسالہ کے قدیم ترین نسخے کو مرتب کر کے شایع کروایا۔

ممتاز مرزا 1939ء کو حیدرآباد، سندھ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام مرزا توسل حسین تھا جو مرزا قلیچ بیگ، مرزا اجمل بیگ اور مرزا بڈھل بیگ کے ذی علم گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد بھی سندھ کے معروف شاعروں میں شمار ہوتے ہیں۔

ممتاز مرزا نے اپنی علمی زندگی کا آغاز سندھی ادبی بورڈ سے کیا جہاں انہیں لغات اور سندھی لوک ادب کی تدوین کا کام سونپا گیا۔ وہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن سے وابستہ بھی رہے۔

عمر کے آخری حصے میں سندھ کے محکمہ ثقافت کے ڈائریکٹر جنرل مقرر ہوئے جہاں انھوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مجموعہ کلام رسالہ کا قدیم ترین نسخہ گنج کے نام سے مرتب کرکے اپنی نگرانی میں شایع کروایا جو ان کا بڑا کارنامہ ہے۔

ممتاز مرزا سندھی زبان کے اعلیٰ پائے کے نثر نگار تھے۔ ان کی متعدد تصانیف سندھی ادب کا سرمایہ ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے ممتاز مرزا کی علمی و ادبی خدمات اور سندھی ثقافت کے فروغ کا اعتراف کرتے ہوئے 1997ء میں بعد از مرگ انھیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی عطا کیا تھا۔

ممتاز مرزا 6 جنوری 1997ء کو وفات پا گئے تھے۔ وہ حیدرآباد میں ٹنڈو آغا کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

خاتون کے پیٹ سے ڈھائی کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا گیا

0

بھارت میں ڈاکٹرز نے کامیاب سرجری کرکے خاتون کے پیٹ سے ڈھائی کلو بالوں کا گچھا نکال لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل کی رہائشی 22 سالہ خاتون کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد کچھ ٹیسٹ کیے اور پین کلر کے بعد خاتون کو گھر بھیج دیا۔

ڈاکٹرز کو رپورٹ میں بظاہر کوئی پریشان کن بات نظر نہیں آئی اور وہ درد کی وجہ تلاش نہیں کر سکے، درد بڑھنے پر خاتون کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Two and half Kilograms of hair found in a lady's stomach

دو دن زیرعلاج رہنے کے بعد ڈاکٹرز نے اینڈواسکوپی کی جس میں ڈاکٹرز کو بالوں کا گچھا دکھائی دیا، ڈاکٹرز نے اہلِ خانہ کو بتایا کہ چھوٹی آنت میں بالوں کا گچھا ہے جسے نکالنے کے لیے سرجری کی ضرورت ہے۔

فیملی کی اجازت ملنے پر ڈاکٹرز نے سرجری کرکے پیٹ سے بالوں کا گھچا نکال لیا جس کا وزن ڈھائی کلوگرام تھا۔

سرجری کے بعد خاتون کی حالت بہتر ہے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مکمل صحت یاب ہونے پر خاتون کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

’’کان پکڑنے کا وقت آگیا، ٹیم کی رینکنگ گرتی جارہی ہے‘‘

0

راولپنڈی: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بری طرح ٹیسٹ میچ ہارا، کان پکڑنے کا وقت آگیا، ٹیم کی رینکنگ گرتی جارہی ہے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی اتنی ہی خراب رہی تو غیرملکی ٹیمیں پاکستان سے کھیلنا بند کردیں گی۔

سابق فاسٹ بولر نے جہاں کھلاڑیوں پر کھل کر ناراضی کا اظہار کیا وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بھی نالاں دکھائی دیے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم بری طرح ناکام، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی نے جو بویا تھا وہی کاٹ رہے ہیں، اگر وہ اہم پوسٹوں پر اوسط افراد کو بٹھاتے رہیں اور ٹیم میں اوسط کھلاڑی منتخب کرتے رہیں گے تو نتائج بھی کچھ مختلف نہیں ہوں گے۔

شعیب اختر نے کہا کہ قومی ٹیم اسکول کی سطح پر کرکٹ کھیل رہی ہے، قومی ٹیم کی کارکردگی بہت مایوس کن تھی، کلب کی سطح کی ٹیمیں بھی اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی، یہ ٹیم جب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی اسے اتنی ہی بری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے روز ہی پاکستان کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔