جمعہ, جون 20, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 19988

شادمان ٹاؤن واقعہ، ماں بیٹا تاحال بےہوش، مقدمہ درج نہ ہوسکا

0

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی  شادمان ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق شادمان ٹاؤن میں کمسن بیٹی کوقتل کرنے جبکہ بیوی اوربیٹےکوزخمی کرنے واقعہ پیش آیا تھا، ماں اور بیٹے کو تاحال ہوش نہ آسکا جس کی وجہ سے مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ زخمی خاتون کےاہل خانہ شدید صدمےسےدوچارہیں، متاثرہ خاتون اب تک ہوش میں نہیں آ سکیں، مقتول کاشف نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد بیوی اور بیٹے کو ہتھوڑےکے وار سے زخمی کیا۔

ایس ایس پی کے مطابق کاشف نےچوتھی منزل سےچھلانگ لگاکرخودکشی کی، اب تک ہونے والی  تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ واقعہ بیروزگاری کی وجہ سے پیش نہیں آیا بلکہ اس کی دوسری وجوہات ہیں۔

مزید پڑھیں: باپ کی اپنے ہی خاندان کو ختم کرنے کی کوشش، 2 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع شادمان ٹاؤن کے رہائشی کاشف نے گزشتہ روز بیوی اور دونوں بچوں کے سر پر ہتھوڑے کا وار کر کے انہیں زخمی کیا اور پھر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی۔

یمن میں لاغر بچے کی پیدائش، تصاویر نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا

0
malnourished baby

صنعاء : خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں پیدا ہونے والے ایک نومولود بچے کی تصویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے السابین اسپتال میں پیدا ہونے والا نومولود غذائی کمی کا شکار ہے جو کہ نہایت ہی کمزور انکیوبیٹر میں سانسیں لے رہا ہے۔

صنعا کے السابین اسپتال میں پیدا ہونے والے نومولود کی جِلد ہڈیوں سے لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس کی پسلیاں نمایاں طور پر ابھری ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

یمن میں خانہ جنگی کا آغاز 2014 میں اس وقت ہوا جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا۔

حوثی باغیوں کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کو جواز بنا کر سعودی عرب نے یمن میں فضائی کارروائیاں شروع کردی۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ یمن میں ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس تنازع کی وجہ سے لاکھوں افراد قحط سالی شکار ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اس تنازع کو دنیا کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے کیونکہ یمن میں لاکھوں افراد خوراک اور طبی سہولیات کی کمی کا شکار ہیں اور یہ لڑائی ملک کو قحط کے دہانے پر لے آئی ہے۔

کیا اداکارہ کبریٰ خان بھی شوبز کو خیرباد کہہ دیں گی؟

0

کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اگر وہ چیزوں میں توازن قائم نہ رکھ سکیں تو انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ’جوانی پھر نہیں آنی 2 ‘ اور ’پرواز ہے جنون‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کبریٰ خان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پریشان تھی اور لوگوں کو خود سے دور رکھنے کا سوچ رہی تھی اور سوچنے لگی تھی کہ اس انڈسٹری کا حصہ بننا چاہئے یا نہیں تو ایک پروجیکٹ آیا اور میں نے وہ سائن کرلیا۔

کبریٰ خان نے کہا کہ وہ اب بھی ٹاپس پہنتی ہیں، گاتی ہیں اور ناچتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب تک نیت ٹھیک ہے تب تک کرم اچھا ہی ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی کا اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ انہیں گزشتہ برس اپنے اندر آنے والی روحانی تبدیلیوں کا احساس ہوا جس کے بعد ان کی زندگی اور سوچ میں تبدیلی آنا شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے حاصل کیے جانے والے ایوارڈز کی خدا سامنے کوئی اہمیت نہیں اور شاید اس بات کا خیال مجھے یوں آیا کہ بستر مرگ پر رب کے سامنے جاتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہونا چاہتی۔

ایک سوال کے جواب میں کبریٰ خان نے کہا کہ مجھے اگر ایسا لگا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے تو ٹھیک ورنہ میں سب کچھ چھوڑ کر کہیں اور چلی جاؤں گی۔

ٹارگٹ کلر کے بیان کے بعد آئی جی اور وزیراعلیٰ سندھ کے اختلافات میں شدت

0

کراچی : ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف بیان کے بعد خفیہ انکوائری کا سلسلہ بھی جاری ہے، آئی جی اور وزیراعلیٰ سندھ کے اختلافات میں مزید شدت آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ایم کیو ایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کے بیان کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پرخفیہ انکوائری کا سلسلہ بھی جاری ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا نام مبینہ ٹارگٹ کلر نے کیوں اور کس کے کہنے پر لیا گیا؟

تحقیقاتی ٹیم ٹارگٹ کلر کے میڈیا بیان پر مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے ٹھیلے والے کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی سے بیانات لیے۔

اس کے علاوہ ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر سے بھی سوالات کیے گئے، ٹھیلے والے کا انٹرویو ریکارڈ کرنے والے صحافی سے بھی تفصیلات لی گئیں، ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے دو روز تک تحقیقات کیں۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ میں پہلے ہی اختلافات تھے، مبینہ ٹارگٹ کلر کے اس بیان کے بعد اختلافات میں مزید شدت آئی ہے۔

مزید پڑھیں : مراد علی شاہ نے مجھ سے کہا تم کو دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے، ٹارگٹ کلر کا انکشاف

واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کی گرفتاری کے بعد اس کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آیا تھا۔

ملزم نے بتایا تھا کہ جس دن گرفتاری ظاہر کی گئی اسی دن وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مجھ سے ملنے بھی آئے تھے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم دنیا کی نظر میں مر چکے ہو، اب تمہیں دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے۔

گوجرانوالہ کا 3 فٹ کا دلہا 3 فٹ کی دلہن بیاہ لے آیا

0

لاہور: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کا 3 فٹ کا دلہا اپنی 3 فٹ کی دلہن کو بیاہ لایا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے 3 فٹ کے دلہا مہتاب وسیم کو تین فٹ کی دلہن مل گئی جنہیں وہ رخصت کراکے گھر لے آئے، بارات کا ترتپاک استقبال کیا گیا اور تواضع بریانی، چکن قورمہ، فرنی، سبز چائے سے کی گئی۔

مہتاب وسیم پھولوں سے سجی گاڑی میں بارات لے کر گجرات کے گاؤں سوک خورد پہنچا تو 3 فٹ کی دلہن طاہرہ کی سہلیوں اور رشتے داروں سمیت ہر کوئی دولہا کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آیا۔

دلہے مہتاب وسیم نے روایتی تلے والا کھسہ، سرخ کلر کی شیروانی، سر پر کلا اور گلے میں گلاب کی مالا پہنی ہوئی تھی، مہتاب کو دیکھنے کے لیے باراتیوں کا تانتا بندھا رہا۔

مہتاب کے میرج ہال میں قدم رکھتے ہی سسرالی رشتے داروں نے گل پاشی کرکے باراتیوں کا استقبال کیا تو بینڈ باجوں کے بجتے ہی دولہا کے دوست جھوم اٹھے اور بھنگڑے ڈال کر خوشیاں بھی مناتے رہے۔

دودھ پلائی کی رسم مکمل ہوئی تو 3 فٹ کی میٹرک پاس 23 سالہ دلہن طاہرہ سے نکاح ہونے کے بعد ایف ایس سی پاس 25 سالہ دلہا خوشی سے مونچھوں کو تاؤ بھی دیتا رہا اور دوستوں رشتے داروں سے گلے مل کر مبارک دیں لیں۔

ننھے بچے اپنے جتنے دلہا کے ساتھ سیلفیاں اور تصاویر بنواتے رہے، موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بنانے کے ماہر دلہا مہتاب المعروف نمبردار کے رشتے داروں اور باراتیوں کی تواضع بریانی، قورمہ، فرنی اور سبز چائے سے کی گئی۔

رسمیں پوری ہونے پر نمبردار ہاتھوں میں پیا کے نام کی مہندی سجائے اور پھولوں کے گجرے پہنی اپنی راج کماری کو لیکر گجرات سے زندگی کے نئے سفر کی منزل کی طرف چل پڑا۔

کمسن بچے کے قتل میں ملوث ماں گرفتار

0

نئی دہلی : بھارتی پولیس 5 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش نالی میں پھینکے کے الزام میں سگی ماں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے علاقے کھجوری خاص میں 3 روز قبل 5 سالہ بچے کی لاش ایک نالی سے برآمد ہوئی تھی، پولیس نے تفتیش اور شواہد کی روشنی میں بچے کی سگی ماں، سوتیلے باپ اور اس کے ایک رشتے دار کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سوتیلے باپ نے کسی بات پر غصے میں آکر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران اس کی لات بچے کے نازک حصے پر لگی جس سے وہ تکلیف سے بے ہوش ہوگیا، جس کے بعد ماں نے بچے کو قتل کروانے میں مدد کی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچے پر سوتیلے باپ کے تشدد کے وقت وہاں اس کی سگی ماں بھی موجود تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کی حالت غیر ہوئی تو دونوں میاں بیوی گھبرا گئے اور یہ سوچ کر بچے کو استپال نہ لےجانے کا فیصلہ کیا کہ اگر اسپتال گئے تو مشکل میں نہ پھنس جائیں، جس پر انہوں نے بچے کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ سنگ دل ماں نے بچے کو دبوچا اور سوتیلے باپ نے اس کا گلا گھونٹا، جس کے بعد دونوں نے لاش کو ٹھکانے لگانے کےلیے رشتے دار کی مدد سے نالے میں پھینک دیا۔

نئی دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر وید پرکاش سوریہ نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی کیمرے سے اس بات کی تصدیق ہورہی تھی کہ لاش پھینکنے والے 3 ہیں اور ان میں سے ایک خاتون ہے لیکن ان کی شکلیں واضح نہیں ہورہی تھیں تاہم پولیس کو گاڑی میں لگے ایک اسٹیکر نے انہیں ملزمان تک پہنچایا۔

پولیس نے اسی ماڈل کی 200 گاڑیوں کی تلاش کی اور بالاخر مطلوبہ کار مل گئی جس سے وہ ملزمان تک پہنچے۔

ڈپٹی پولیس کمشنر کے مطابق ملزمان کے خلاف قتل اور جرم کے شواہد مٹانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ناروے میں قرآن پاک کی توہین، پاکستان کا یورپی یونین میں معاملہ اٹھانے کا اعلان

0

اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اوآئی سی اور یورپی یونین میں توہین قرآن کا معاملہ اٹھائیں گے، اسلامو فوبیا کابیانیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں گزشتہ روز ناروے میں ہونے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ توہین مذہب سے انتہا پسندی کی سوچ پروان چڑھتی ہے، ناروے میں توہین قرآن کے دلخراش واقعے سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، اسلامو فوبیا کابیانیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، یہ معاملہ اوآئی سی، یورپی یونین میں اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد پاس کی گئی ہے ، یہ قرار داد او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ میں پہنچائی جائیگی تاکہ مسلمانوں کے جذبا ت سے کھیلنے کے اس عمل کی حوصلہ شکنی ہوسکے، کور کمیٹی نے شرانگیز ی پرمشتمل بیانیہ اور اس کے ساتھ جڑے عناصر کی شدید مذمت کی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں معاون خصوصی نے بتایا کہ معیشت میں پہلی باربجٹ خسارے میں قابو پالیا گیا، وزیر اعظم نے معاشی اعشاریوں میں بہتری پر معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، معیشت کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کیلئےواضع حکمت عملی کی ہدایت کی گئی ہے، کور کمیٹی نے بھی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نڈھال اور دلبرداشتہ اپوزیشن میڈیا میں آنے اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے، جعلی خبروں کاخاتمہ ہوناچاہئے، اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلق اپوزیشن کے بیانیے پرتحفظات کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی اصطلاح کی مذمت کرتی ہے، لیگل ٹیم اپنا مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنےرکھے گی، تحریک انصاف کادامن صاف ہے، فارن فنڈنگ کیس میں تمام سیاسی جماعتوں کو آڈٹ کیا جائے، کسی ایک جماعت کوٹارگٹ نہ کیاجائے، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی حقائق چھپارہی ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے تمام ثبوت جمع کراچکی ہے۔

ٹرین میں سانپ نکل آیا، لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

0

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مسافر ٹرین کے دروازے پر سانپ نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سپر فاسٹ ٹرین کے دروازے پر سانپ نکل آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کے دروازے پر 10 فٹ لمبا سانپ موجود ہے اور امدادی ٹیمیں اسے وہاں سے ہٹانے میں مصروف عمل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چند منٹوں کی جدوجہد کے بعد امداد ٹیموں نے سانپ کو وہاں سے ہٹاکر تمام مسافروں کو کسی قسم کے نقصان سے بچالیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر پی ایم دھکات نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے اسٹیشن اتراکھنڈ کے جنگلات کے ساتھ ہے اور اہلکار احتیاط سے سانپ کو کریٹ میں ڈال رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سانپ کو قبضے میں لینے کے بعد اسے دور دراز جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عوامی ٹرین میں سانپ، نوجوان کی بہادری نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یاد رے کہ دو سال قبل انٹرنیٹ پر ٹرین کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ٹرین جکارتہ سے بوگور کے علاقے کی طرف جارہی تھی کہ اچانک ڈبے میں سانپ کی موجودگی کا شور سنائی دیا جس کے بعد ریل کو ہنگامی اقدامات کے تحت فوری طور پر روکا گیا۔

نوجوان نے چابق دستی سے سانپ کو دُم سے پکڑا اور ساتھ ہی اُسے زمین پر زور سے پٹخہ جس کے بعد وہ مرگیا اور پھر سانپ کو ریل کے ڈبے سے باہر پھینک دیا گیا تھا۔

مائیکل جیکسن کی زندگی پر فلم بنائے جانے کا امکان

0
Michael Jackson

واشنگٹن : عالمی شہرت یافتہ اور پاپ موسیقی کے بادشاہ کہلائے جانے والے امریکی گلوکار آنجھانی گلوکارمائیکل جیکسن کی زندگی ہر کسی کے لیے اگرچہ ایک فلم کی طرح ہے تاہم اب پہلی بار خبر سامنے آئی ہے کہ ان کی پرتعیش، کامیابیوں سے بھری اور انتہائی متنازع زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ریلیز ہونے والی میوزیکل ڈرامہ فلم ’بوہمین ریسپوڈی‘ کے پروڈیوسر گراہم کنگ آنجھانی مائیکل جیکسن کی زندگی پر بھی فلم بنائیں گے۔

امکان ہے کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ برس شروع کی جائے گی اور فلم کو 2021 میں ریلیز کی جائے گی۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اپنی رپورٹ میں متعدد امریکی شوبز ویب سائٹس کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گراہم کنگ اور مائیکل جیکسن کا کاروبار سنبھالنے والی کمپنی کے درمیان فلم بنانے سے متعلق ابتدائی معاہدہ طے پاگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ مائیکل جیکسن اسٹیٹ کی جانب سے فلم بنائے جانے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم پروڈیوسر اور گلوکار کے اہل خانہ اور کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

رپورٹ کے مطابق فلم پروڈیوسر گراہم کنگ نے مائیکل جیکسن کے میوزک سمیت دیگر چیزوں کے کاپی رائٹس رکھنے والے ان کے خاندان کے افراد اور جیکسن اسٹیٹ نامی کمپنی سے معاہدہ طے کرلیا۔

معاہدے کے مطابق فلم پروڈیوسر آنجھانی مائیکل جیکسن کی زندگی کو فلمی صورت میں پیش کرے گا اور ممکنہ طور پر فلم ان کی پیدائش سے لے کر موت تک بنائی جائے گی۔

اگرچہ تاحال فلم کے حوالے سے اور کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تاہم کہا جا رہا ہے کہ فلم میں مائیکل جیکسن کی پیدائش سے لے کر میوزک کی دنیا میں ان کی آمد، میوزک کی دنیا میں بادشاہی کرنے اور پھر ان کے زوال سمیت ان کی موت تک کی کہانی کو پیش کیا جائے گا۔

سی پیک پاکستان کے مفاد میں ہے، حکومت منصوبے کو آگے لے کر جائے گی، عبدالرزاق داؤد

0

اسلام آباد: مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کے مفاد میں ہے، ہم اس منصوبے کو آگے لے کر جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر صنعت تجارت کا کہنا تھا کہ سی پیک کی سمت بالکل درست ہے، ہم اس منصوبے کو آگے لے کر جائیں گے کیونکہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل گورنراسٹیٹ بینک سےملاقات ہوئی انہوں نے بتایا کہ معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے، کراچی میں گزشتہ روز تاجروں سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کھل کر گفتگو کی۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھاکہ ٹیکسٹائل شعبے سے وابستہ تاجروں نے بتایا کہ اُن کے پاس اتنے آرڈر ہیں کہ وہ پورے نہیں کرپارہے، بزنس کمیونٹی نے بھی اعتراف کیا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے۔

مزید پڑھیں: سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے: فردوس عاشق اعوان

خیال رہے کہ دو روز قبل واشنگٹن ڈی سی کے تھنک ٹینک پروگرام کی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ چین اس وقت دنیا میں قرضے دینے والا سب سے بڑا ملک ہے تاہم یہ قرضے دینے کی اپنی شرائط کو شائع نہیں کرتا جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو سی پیک کے حوالے سے چینی سرمایہ کاری پر سوالات اٹھانے چاہئیں۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کے بیان پر پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ نے ردعمل میں کہا تھا کہ اگر پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے، پاکستانی، چینی میڈیا کو سی پیک کے خلاف پروپیگنڈے کا سامنا کرنا چاہیے۔

بعد ازاں پاکستان نے پاک چین راہداری منصوبے پر امریکی نائب وزیر خارجہ کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ایلس ویلز کے سی پیک سے متعلق تجزیے کو بے بنیاد قرار دیا۔