منگل, اپریل 29, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 3799

ثناء نواز کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے؟

0

پاکستانی فلموں کی کامیاب اداکارہ ثناء نواز کا کہنا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ کے ایک نامور اداکار کے ساتھ کام کرنے کی شدید خواہش ہے۔

پاکستانی لیجنڈ اداکار شان شاہد اور ریشم کے ساتھ اردو فیچر فلم ‘سنگم’ سے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ثنا نواز نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے جب ان کے پسندیدہ اداکار کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے تاہم ابھی تک ایسی کوئی آفر نہیں اگر ہوئی تو ضرور کروں گی۔

فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ ’ریشماں‘ ’گھر کب آؤ گے‘ اور ’رانگ نمبر ٹو‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ثناء نواز کا کہنا تھا کہ انہیں ہیوی بائیک چلانے کا بے حد شوق ہے، ان کے پاس ’فیٹ بوائے‘ ہیوی بائیک ہے جو تقریباً 50 لاکھ کی ہے، ہیوی بائیک چلانے کے دوران وہ کئی مرتبہ گِر بھی چکی ہیں۔

یورپی یونین : تین ممالک کیلئے ویزہ قوانین میں نرمی

0

برسلز : یورپی یونین نے تین خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کے قواعد و ضوابط میں نرمی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے گزشتہ روز جن تین ممالک کے ناموں کا اعلان کیا ان میں سعودی عرب، عمان اور بحرین شامل ہیںِ جن سے تعلق رکھنے والے شہری اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

مذکورہ شہری ملٹی انٹری ویزے کے اہل ہوں گے جس سے وہ ایک ہی ویزے کے ساتھ پانچ سال کی مدت میں متعدد مرتبہ یورپی یونین کا دورہ کرسکیں گے۔

Schengen visas

رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن نے تین خلیجی ملکوں کے لیے ملٹی انٹری ویزے کے قواعد کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اقدامات کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

علاوہ ازیں یورپی یونین کے خارجہ اموراورسکیورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزف بوریل نے تصدیق کی کہ یورپی کمیشن نے خلیجی ممالک کے شہریوں کو ملٹی پل ویزا دینے کی منظوری دی ہے۔

اس اپ ڈیٹ کا مقصد ان تمام جی سی سی ممالک کے لیے ویزا رولز کو معیاری بنانا ہے جن کے شہریوں کو شنگین ایریا تک رسائی کے لیے ویزا درکار ہوتا ہے۔

اس سے قبل سال 2022 جون میں یورپی یونین نے شینگین ویزا نظام میں شامل ملکوں میں توسیع کی تھی۔

یورپی یونین کے کمیشن نے یورپی کونسل سے سفارش کی تھی کہ وہ مشرقی یورپ کے تین ممالک کروشیا، رومانیہ اور بلغاریہ کو شینگین نظام میں شامل کرنے کی منظوری دے۔

کتنے فیصد پاکستانی ٹیکس ادا کرنے کے حامی ہیں؟

0
ٹیکس

اسلام آباد : پاکستانیوں کی بڑی تعداد ٹیکس چوری کی مخالف ہے ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کو ملکی معیشت کےلیے نقصان دہ ہے۔

اس حوالے سے گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی آبادی کے 84 فیصد شہریوں نے ٹیکس چوری کی شدید مخالفت کی جبکہ 11فیصد نے اس کے خلاف بیان دیا۔

گیلپ پاکستان سروے میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد شہریوں نے حصہ لیا، یہ سروے 29فروری سے 15مارچ 2024 کےدرمیان کیا گیا تھا۔

مذکورہ سروے میں شامل 84 فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس دینے کی حمایت کی اور ٹیکس چوری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری سے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے البتہ 11فیصد افراد ٹیکس دینے کے مخالف نظر آئے۔

سروے میں 2 فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا، انہوں نے نہ تو ٹیکس دینے کی کھل کر حمایت کی اور نہ ہی مخالفت میں رائے دی۔

میک اپ کرتے ہوئے ان باتوں کا لازمی خیال رکھیں

0
میک اپ

خود کو سجانا سنوارنا خواتین کا بنیادی حق ہے جس کیلئے میک اپ بڑی اہمیت کا حامل ہے لیکن میک اپ کرتے ہوئے کچھ باتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ آپ کا چہرہ دیکھنے میں زیادہ اوور نہ لگے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کے میک اپ کلاس سیگمنٹ میں ماہر بیوٹیشنز نے خواتین کو کچھ اہم تجاویز دی ہیں۔

اس موقع پر بیوٹیشن بینش نے ایک ماڈل کے میک اپ سے حوالے سے بتایا کہ اس کی ایک خاص تکنیک ہوتی ہے جس میں یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ کون سی چیز کیسے اور کتنی استعمال کرنی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ماڈل کے میک اپ میں کریکٹر استعمال نہیں کیا گیا کیونکہ تھوڑی پگمینٹیشن ہے جو واضح ہورہی ہے اور فاؤنڈیشن کا شیڈ بھی ٹھیک نہیں۔

میک اپ

انہوں نے بتایا کہ اس میک اپ میں سب سے بڑی غلطی یہ کی گئی ہے کہ رنگوں کا انتخاب چہرے کی مناسبت سے نہیں کیا گیا، اسی لیے گردن اور چہرے کی رنگت میں نمایاں فرق محسوس ہورہا ہے۔

لپ اسٹک کے حوالے سے بیوٹیشن ماہ نور نے بتایا کہ صبح کے وقت ہلکے رنگ کی لپ اسٹک لگاتے ہیں اور لباس کے رنگ کی مناسبت سے بھی لگائی جاسکتی ہے۔

 

جہاز میں موت کو قریب دیکھ کر کلمہ پڑھ لیا تھا، سمیع خان

0
سمیع خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان نے اپنی زندگی کا سب سے خطرناک واقعہ بیان کیا جس میں انہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا۔

ایک نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ بذریعہ جہاز کراچی سے لاہور جا رہا تھا کہ اس دوران مجھ سمیت تمام مسافر مرنے سے بال بال بچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں کراچی میں تھا اور عید کیلئے میں کراچی سے لاہور بذریعہ جہاز جارہا تھا اور جہاز میں میری ونڈو سیٹ نہیں بلکہ درمیان والی تھی۔

سمیع خان نے بتایا کہ لاہور کا موسم بے حد خراب تھا وہاں طوفان آیا ہوا تھا، کھڑکی سے دکھائی سے رہا تھا کہ بارش ہو رہی ہے اور بجلی بھی خوب چمک رہی ہے اور ہمارا جہاز لینڈ کرنے کو تھا لیکن اچانک جہاز نے زور سے ہلنا شروع کردیا۔

سمیع خان نے انکشاف کیا کہ اس ٹربلنس کو محسوس کرتے ہی میرے برابر میں بیٹھے شخص نے کھڑکی سے باہر دیکھا اور مجھے کہا کہ شاید جہاز کے ٹائر نہیں کھل رہے یہ سن کر میں نے کہا کہ تو پھر کلمہ پڑھ لیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دیکھ کر مجھے اچانک یاد آیا کہ ایک سال قبل کراچی میں بھی ایسا ہی حادثہ پیش آیا تھا اور اس وقت موسم بھی خراب نہیں تھا اور اس وقت تو موسم بھی خراب ہے۔ جہاز جس طرح اوپر جا رہا تھا تمام مسافر کلمہ پڑھ رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں وجہ نہیں بتائی گئی بس اعلان ہوا کہ لینڈ کرنا تھوڑا مشکل ہے اس لیے جہاز اسلام آباد لے جارہے ہیں۔

ٹرین کے پہیوں کے درمیان پھنسا بچہ سو میل تک کیسے زندہ رہا ؟

0
ٹرین

بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مال گاڑی کے پہیوں میں پھنسے پانچ سالہ بچے کو سو میل چلنے کے بعد بچا لیا گیا۔

لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن پر ریسکیو اہلکاروں نے مال گاڑی کے پہیوں کے درمیان بیٹھے ایک 5 سالہ بچے کو بحفاظت بچالیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ بچہ کھیلتے ہوئے لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کے پہیوں کے درمیان گرگیا تھا، اسی دوران مال گاڑی چل پڑی اور بچہ پہیوں سے باہر نہ نکل سکا۔

ریلوے اسٹیشن سے نکلنے کے بعد مال گاڑی نے تقریباً 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، ہردوئی ریلوے اسٹیشن میں اہلکاروں نے بچے کو پہیوں کے درمیان پڑا دیکھا اور پھر بچے کو ٹرین سے باہر نکالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بچہ پہیوں کے درمیان سو گیا

بتایا جاتا ہے کہ بچہ چارباغ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے پہیوں کے درمیان لیٹ گیا۔ اس کے بعد مال گاڑی چل پڑی اور بچہ سوتا رہا۔ ٹرین نے رفتار پکڑی تو وہ جاگ گیا لیکن تیز رفتاری کے باعث اس نے خود کو پہیوں کے درمیان پھنسا لیا اور نیچے اترنے کی کوشش نہیں کی۔

ٹرین تقریباً 102 کلومیٹر آگے ہردوئی پہنچی تو ٹرین رکنے کے بعد ریلوے پروٹیکشن فورس کے اہلکاروں نے بچے کو بحفاظت بہار نکال لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور وہ اپنے باپ کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پر بھیک مانگتا ہے۔ پہیوں سے باہر نکلنے کے بعد بچہ بہت خوفزدہ تھا

آر پی ایف حکام نے بتایا کہ چارباغ میں ایک مال گاڑی کھڑی تھی، اسی دوران ایک پانچ سال کا بچہ کھیلتے ہوئے وہاں پہنچا اور ٹرین چل پڑی، جب ہردوئی میں آر پی ایف اہلکاروں نے بچے کو ٹرین کے نیچے سے نکالا تو وہ بہت خوفزدہ تھا، بعد ازاں بچے کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا اور بچے کے والد سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

پولیس نے چھ سال بعد ہیرا چرانے والے شخص کو کیسے پکڑا؟

0

چھ سال کے بعد بلآخر پولیس نے ہیرا چرانے والے شخص کو پکڑ لیا، تاہم اسکی گرفتاری کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کو کافی جدوجہد کرنا پڑی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کی ڈائمنڈ ایکسپورٹ کمپنی بارندرہ کورلا کمپلیکس سے مذکورہ شخص لاکھوں روپے مالیت کا ہیرا چرا کر فرار ہوا تھا۔ اس دوران پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے لیے جنوبی ریاست کی سڑکوں پر چھوٹی موٹی چیزیں بیچنے والے وینڈرز کا روپ بھی دھارا۔

تین ماہ کی محنت اور مختلف جگہو پر کئی دستاویزات کھنگالنے کے بعد پولیس نے 60 سالہ شخص بھولا پرساد ورما کو گورکھ پور سے پکڑا۔

چوری کا واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا جب دوسری کمپنی کے لیے کام کرنے والے ڈائمنڈ ڈیلر نے بی کے سی ایکسپورٹ فرم سے مبینہ طور پر 26 لاکھ روپے مالیت کا ہیرا لیا تھا، اس شخص نے قائدے کے مطابق 70 دنوں بعد بھی نہ پیسے دیے نہ ہیرا واپس کیا بلکہ غائب ہوگیا۔

بعد ازاں ممبئی کی کرائم برانچ نے اچھی طرح اس کیس کی تفتیش کی اور تمام کال ریکارڈز کو چیک کیا۔ اس دوران انھیں ایک لنک ملا کہ چوری کرنے والے مشتبہ شخص کا بچہ کچھ دنوں پہلے ہی کرنٹ لگنے سے مرا ہے، اس کے بعد پولیس اترپردیش پہنچ گئی۔

پولیس نے ملزم کا نام آدھار کارڈ پورٹل پر ڈھونڈنا شروع کیا تاہم اس نام کے کئی لوگ موجود تھے۔ تاہم پولیس نے بھولاپرساد نام کے ہرشخص کا بائیوڈیٹا چیک کرنا شروع کیا۔

اس دوران پولیس معلومات حاصل کرتی رہی کہ اس نام کے کس شخص کا بچہ حالیہ دنوں میں مرا ہے جس کے بعد ملزم کو گورکھ پور سے پکڑا گیا۔ پولیس اس کے ساتھی پریمال بابو لال شاہ کو بھی تلاش کرنے کے لیے معلومات حاصل کررہی ہے۔

خواتین کے گروہ نے گھر میں گھس کر 6 سالہ بچے کو اغوا کرلیا

0

چار خواتین نے انتہائی دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر میں گھس کر چاقو کے زور پر 6 سالہ بچے کو اغوا کرلیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں چاقو کے زور پر ایک خاتون کے 6 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہفتے کو چار خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ میلبورن پولیس کو صبح 11 بجے جنوبی میلبورن میں واقع ایک گھر میں واردات کی اطلاع ملی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ خواتین نے اس پر چاقو سے حملہ کیا اور بچے کو لے گئیں۔

مذکورہ خواتین بچے کو ایس یو وی کار میں لے کر فرار ہوئیں، تاہم تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ خواتین کا تعلق اس ریاست میں رہنے والے بچے کے والد سے ہے۔

کولمبیا کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے عملے نے واقعے کے بعد تقریباً 200 میل دور انٹراسٹیٹ 10 پر مغرب کی طرف جانے والی گاڑی کو چیک کیا تو اس میں سے بچہ برآمد کیا جبکہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ان کی شناخت 32 سالہ ایوا لیونورا آئیکل، 22 سالہ انگرس آئیکل، 30 سالہ مارسیا آئیکال اور24 سالہ ڈیلیا پاپ ٹیک آئیکل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بچے کو ماں کو واپس کر دیا ہے جبکہ اسے جسمانی طور پر کوئی چوٹ نہیں آئی۔ مشتبہ خواتین کو ٹرائل کے لیے بریورڈ کاؤنٹی واپس بھیجا جائے گا۔

بھارت میں 100 سال بعد مسلمان خاتون کیلیے بڑا اعزاز

0
مسلمان خاتون

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک مسلمان خاتون کی بحیثیت سربراہ کی تقرری کی گئی ہے، پروفیسر نعیمہ خاتون کو یونیورسٹی کی وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 100 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی مسلم خاتون کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا وائس چانسلر بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل 1920 میں بیگم سلطان جہاں کو اے ایم یو کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پروفیسر نعیمہ خاتون اے ایم یو میں ویمنز کالج کی موجودہ پرنسپل ہیں انہیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے منظوری ملنے کے بعد اے ایم یو کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے، اس لیے پروفیسر نعیمہ خاتون کی تقرری سے قبل الیکشن کمیشن سے منظوری بھی طلب کی گئی تھی جس کے بعد سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ویمنز کالج کی پرنسپل نعیمہ خاتون کو پانچ سال کی مدت کے لیے اے ایم یو کی وائس چانسلر مقرر کیا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا ہے کہ اسے اے ایم یو وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق تجویز پر انتخابی ضابطہ اخلاق کے نظریہ سے کوئی اعتراض نہیں ہے بشرطیکہ اس سے کوئی سیاسی فائدہ نہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ سال1875 میں قائم محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کو 1920 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام دیا گیا تھا۔ 1920 میں ہی بیگم سلطان جہاں کو اے ایم یو کی وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔

بیگم سلطان جہاں کا تعلق بھوپال کے شاہی گھرانہ سے تھا، اس کے بعد 100 سال کی مدت میں اے ایم یو کی وائس چانسلر مقرر کی گئیں پروفیسر نعیمہ یہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

سلمان خان سے مداح کی طرح ملی پھر میری زندگی بدل گئی، زرین خان

0
زرین خان

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ میں سلمان خان سے مداح کی طرح ملی تھی انہوں نے انڈسٹری میں متعارف کرواکے میری زندگی بدل دی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ زرین خان نے کہا کہ سلمان خان سے میں ایک مداح کی طرح ملی تھی اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ میری زندگی اس طریقے سے بدل دیں گے، اگر وہ نہیں ہوتے میں انڈسٹری کا حصہ نہیں بن سکتی تھی کیونکہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ میں بالی ووڈ میں آؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان وہ اداکار ہیں جنہیں میرا پورا خاندان پسند کرتا ہے اور ہمیشہ سے پسند کرتا آیا ہے۔

زرین خان نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ ’ویر‘ میں اداکاری کرنا کسی خواب سے کم نہیں تھا، فلم کی شوٹنگ ایک سے ڈیڑھ سال تک چلی اور مجھے یقین نہیں تھا کہ میں ان کے ساتھ فلم میں اداکاری کررہی ہوں۔

یہ پڑھیں: زرین خان نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی

زرین خان نے مزید بتایا کہ ان کا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا، کیونکہ اس وقت  میں ایک فلم کررہی تھی جو اٹھارویں صدی کی شہزادیوں اور عورتوں سے متعلق تھی، انہیں نہیں پتا تھا کہ سکس پیک کیا ہوتے ہیں اور فٹ جسم کیا ہوتا ہے، یہ تو ہم ابھی دیکھ رہے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت وہ تھوڑا کنفیوز تھیں کیونکہ میں ٹین ایج میں تھی اور میرا وزن بھی 100 کلو تھا، جس کے بعد میں نے اپنا 50 کلو وزن کم کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ زرین خان آخری مرتبہ 2021 میں  فلم ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے  میں نظر آئی تھیں۔