ہوم بلاگ صفحہ 6293

دبئی میں ’مفت روٹی‘ کی سہولت متعارف

0

دبئی میں غریب اور مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مفت روٹی کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلک بوس عمارتوں کا ملک دبئی زیادہ تر خوراک درآمد کرتا ہے جو عالمی مہنگائی کی لہر سے متاثر ہوا ہے۔ اس عالمی بحران کی ایک وجہ روس کا یوکرین پر حملہ کرنا بھی ہے۔

پچھلے ہفتے دبئی کی کچھ سُپر مارکیٹوں میں دس ایسی مشینیں نصب کی گئیں جن سے کریڈٹ کارڈ استعمال کر کے شہری سینڈوچ، روٹی یا چپاتی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دبئی میں مفت پارکنگ کا دن تبدیل

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق غذائی اجناس کی ایک ٹوکری کی قیمت میں جولائی کے دوران 8 اعشاریہ 75 فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ ٹرانسپورٹ کی لاگت 38 فیصد سے زیادہ ہوگئی۔

دبئی میں مفت روٹی کی مشینیں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے فاؤنڈیشن کی پہل ہیں۔

شاہین اور فخر کب ٹیم کو جوائن کریں گے؟

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور فخرزمان سے متعلق اپ ڈیٹ دی ہے۔

پی سی بی کے مطابق عمر رشید بدھ کو لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے وہ لندن میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے جاری ری ہیب میں باؤلنگ میں ان کی مدد کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان دونوں کا لندن میں ری ہیب جاری ہے۔ عمر رشید، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

شاہین آفریدی انجری سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ردھم کے ساتھ بولنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر دائیں گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم میں موجود نہیں ہیں۔ شاہین آفریدی جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انجری کے باعث وہ نیدر لینڈزکے خلاف ون ڈے سیریر، ایشیا کپ اور انگلینڈ کی خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے۔

گاڑی سے ٹکرا کر ٹریکٹر دو حصوں میں تقسیم، ویڈیو وائرل

0

آندھرا پردیش: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مرسڈیز بینز اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان ہونے والے تصادم نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

مذکورہ حادثہ تروپتی کے قریب چندراگیری بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والا ٹریکٹر بیش قیمت گاڑی مرسڈیز بینز کار سے جا ٹکرایا۔

حادثے کے بعد جو مناظر دیکھنے کو ملے، اس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کردیا کیونکہ حادثے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی جبکہ مرسڈیز بینز کار کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔

خوش قسمتی سے ٹریکٹر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ کار میں سوار مسافر محفوظ رہے، حادثے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو پر صارفین نے اپنے کمنٹس میں حادثے پر حیرانی کا اظہار کیا، کئی افراد کا کہنا ہے کہ جب ٹریکٹر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تو کار کو صرف معمولی نقصان کیسے پہنچا؟ کچھ صارفین نے مرسڈیز بینز کاروں کے معیار کو بھی سراہا۔

آصف زرداری کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل

0

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زرداری کو ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا معائنہ جاری ہے۔

ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کررہا ہے ان کا پھیپھڑوں کا معائنہ کل کیا جائے گا۔

گوری نے شاہ رخ کی زیادہ پریشان کرنیوالی عادت بتا دی

0

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے شوہر کی سب سے زیادہ پریشان کرنے والی عادت سے پردہ اُٹھا دیا۔

گوری خان نے حال ہی میں ’کافی وڈ کرن‘ میں شرکت کی جہاں میزبان و فلمساز کرن جوہر نے کہا کہ شاہ رخ خان اپنے گھر میں منعقدہ پارٹیوں میں ہمیشہ میزبان رہے ہیں، وہ مہمانوں کو گاڑیوں تک چھوڑنے آتے ہیں۔

اس پر گوری خان نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر کی یہ عادت انہیں کس قدر پریشان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ مہمان کو گھر کے باہر تک الوداع کرنے جاتے ہیں، کبھی کبھی مجھے لگتا وہ پارٹیوں کے دوران گھر کے بجائے زیادہ وقت باہر گزارتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)

گوری خان نے کہا کہ اکثر مہمان انہیں پارٹیوں میں ڈھونڈتے رہتے ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ جسے پارٹی گھر کے بجائے باہر سڑک پر ہو رہی ہو۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ سے ایک اور جھلک سامنے آگئی

اس سے قبل اسی شو میں گوری خان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق حیران کُن انکشاف کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ مجھے کام دینے سے معذرت کر لیتے ہیں۔

گوری خان کا کہنا تھا کہ سُپر اسٹار کی بیوی ہونے کی وجہ سے اکثر مجھے نقصان ہوتا ہے، اس وجہ سے مجھے 50 فیصد کام نہیں ملتا۔

شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی 1991 میں ہوئی۔ ان کے تین بچے آریان، سہانا اور ابرام ہیں۔

انگلینڈ کی پاک بھارت سیریز سے متعلق پیشکش پر پی سی بی کا بیان آگیا

0

انگلینڈ کی جانب سے دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین ٹیسٹ سیریز کی پیشکش سے متعلق پی سی بی کا موقف سامنے آگیا ہے۔

انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ نے 15 سال سے نہ ہونے والی پاک بھارت باہمی ٹیسٹ سیریز کو ممکن بنانے کے لیے اپنی سرزمین کو بطور نیوٹرل مقام کے طور پر پیش کیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین انگلش بورڈ مارٹن ڈارلو نے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پی سی بی حکام سے ملاقات میں یہ پیشکش کی ہے۔

مارٹن ڈارلو کا کہنا ہے کہ ان میچوں کے دوران انگلینڈ میں تماشائیوں کی کثیر تعداد میچ دیکھنے آئے گی کیونکہ دونوں ممالک کے بہت زیادہ افراد برطانیہ میں موجود ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007 سے اب تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ پاکستان موجودہ صورتحال میں بھارت سے کھیلنےمیں دلچسپی نہیں رکھتا۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے سیریز کےحوالے سے غیررسمی پیشکش کی ہے جب کہ بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

علیزے شاہ کے ’نئے ٹیلنٹ‘ کی دھوم مچ گئی

0

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کینیڈین گلوکارہ ایلے سیاکیرا کا مشہور گانا (Scars to Your Beautiful) گنگنا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے علیزے کے گلوکارہ کے ٹیلنٹ کو خوب سراہا جارہا ہے اور ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کی آواز بہت اچھی ہے۔‘ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’آپ گلوکارہ کیوں نہیں بن جاتیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzooo (@alizehshahofficial)

اس سے قبل بھی علیزے شاہ کی مختلف گانے گنگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جبکہ وہ خود بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے نئے ڈراموں سے متعلق مداحوں کو گاہے بگاہے بتاتی رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی علیزے نے اپنے نئے ڈرامے ’تقدیر‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کی تھیں جسے اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Izzooo (@alizehshahofficial)

اس سے قبل علیزے شاہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’دل موم کا دیا‘ اور ’میرا دل میرا دشمن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

غلط انگلش کیوں لکھی؟ سفاک ٹیچر نے طالب علم کو موت کے گھاٹ اتاردیا

0

بھارت میں اسکول ٹیچر کے بہیمانہ تشدد سے طالب علم جان کی بازی ہارگیا، واقعے کے خلاف دلت ہندوؤں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع اوریا میں دلت ذات کے ساتھ ذیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے ضلع اوریا کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے بعد دلت برادری میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

خبر کے مطابق ایک اعلیٰ ذات کے ہندو ٹیچر کے تشدد سے 15 سالہ دلت طالب علم ہلاک ہوا، ٹیچر نے ٹیسٹ میں غلط اسپیلنگ لکھنے پر طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچے کے باپ نیکھل ڈوہرے نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ بچے نے ایک ٹیسٹ میں لفظ سوشل کی اسپیلنگ غلط لکھی تھی جس پر ٹیچر نے ڈنڈے سے اس حد تک مارا کہ وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بچے کے اہلخانہ نے ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرادی ہے جبکہ لڑکے کی موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے قتل میں ملوث ٹیچر کو تلاش کیا جارہا ہے جس کے بعد اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں نچلی ذات کے دلت ہندوؤں کو اونچی ذات کے ہندوؤں کی جانب سے اکثر غیر انسانی سلوک اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

دلت برادری ہندو مذہب میں ذات پات کے حوالے سے سب سے نچلا ترین درجہ رکھتی ہے اور صدیوں سے اس سے امتیازی سلوک ہوتا آیا ہے۔

پریانکا کو ’پلاسٹک چوپڑا‘ کیوں کہا گیا؟ اداکارہ نے بتا دیا

0

بالی وڈ سے نام کما کر ہالی وڈ میں انٹر ہونے والی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ماضی میں خود کو ’پلاسٹک چوپڑا‘ کا خطاب ملنے کی حقیقت بیان کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فلم انڈسٹری میں ذاتی تجربات سے لے کر خاندان کی تفصیلات تک اپنے مداحوں کو آگاہ رکھا، یہاں تک کہ انہوں نے اپنی ناک کی غلط ہونے والی سرجری کو بھی راز رہنے نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: فیشن کے لیے ریحانہ کو فالو کرتی ہوں، پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا نے بتایا کیا: ’مجھے سانس لینے میں اکثر تکلیف ہوتی تھی۔ ایسی تکلیف کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ میں نے ایک ڈاکٹر سے رجوع کیا اور انہوں نے میری ناک میں (POLYP) دریافت کیا جسے فوری طور پر نکالنے کی ضرورت تھی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

اداکارہ نے بتایا کہ اس کے لیے میں نے سرجری کروائی جس کے بعد میری ناک بالکل بدل گئی، جب ڈاکٹر نے ناک پر سے پٹی ہٹائی تو میں اور والدہ ناک دیکھ کر حیران رہ گئے۔

انہوں نے بتایا: ’ایسا لگ رہا تھا جیسے میری اصل ناک چلی گئی۔ اس کی وجہ سے میرا چہرہ بھی تبدیل ہوگیا تھا۔ مجھے ایسا لگا رہا تھا جیسے یہ میں نہیں ہوں۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے ساتھ ایسا ہوگا۔ غلط سرجری کے بعد میڈیا مجھے ’پلاسٹک چوپڑا‘ پکارنے لگا تھا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

یو اے ای کے اسکولوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

0

ابوظبی: کروبا وبا پر قابو پانے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسکول پروٹوکولز سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی نالج اینڈ ہیومن ڈویلمپنٹ اتھارٹی (کے این ڈی اے ) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اعلان کیا کہ 28 ستمبر سے دبئی کے نجی اسکولوں، کندرگارٹن ، یونیورسٹیوں اور تربیتی اداروں میں ماسک پہننے پابندی ختم ہوجائے گی۔

کے ایچ ڈی اے نے اپنے ٹوئٹ میں نیشنل ایمرجنسی کرائسسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این سی ایم اے) کے ان اعلانات کو فالو کیا جس میں متحدہ عرب امارات کے لئے نرمی والے کووڈ نائنٹین پروٹوکول کی وضاحت کی گئی ہے جو کہ بدھ سے نافذ العمل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا اسکولوں سے متعلق اہم اعلان

اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ اسکول میں اب کھلی جگہوں پر ماسک کی ضرورت نہیں ہے، نئے بیان نے واضح کردیا کہ اب اسکول کے اندر کہیں بھی ماسک لازمی نہیں ہونگے۔

این سی ایم اے نے کہا کہ البتہ طبی سہولیات سینٹرز، مساجد اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننے کی ضرورت ہوگی۔