ہوم بلاگ صفحہ 6320

”ڈان 3“ میں شاہ رخ، امیتابھ اور رنویر کے ایک ساتھ نظر آنے کا امکان

0

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم ”ڈان“ کی تیسری قسط کے لیے شاہ رخ خان، امتیابھ بچن اور رنویر سنگھ کے اسکرین پر ایک ساتھ نظر آنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین ”ڈان 3“ کا بے چینی سے انتطار کر رہے ہیں۔ فلم ڈائریکٹر فرحان اختر کے اسکرپٹ پر دوبارہ کام کرنے کی افوائیں سامنے آنے کے بعد سے اس کی کاسٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا بازار بھی گرم ہے۔

1978 میں ریلیز ہونے والی پہلی قسط میں امیتابھ بچن جبکہ دوسری میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اب فرحان اختر تیسرے قسط میں بھی دونوں کو لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ڈائریکٹر کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہیں ”ڈان 3“ کا اسکرپٹ دکھایا گیا لیکن انہوں نے ڈائریکٹر اسکرپٹ کو دوبارہ لکھنے کے فیصلہ پر اعتراض اٹھایا ہے۔

فرحان اختر تیسری قسط میں رنویر سنگھ کو لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ شاہ رخ خان کے ڈان کے کردار کی ذمہ داری رنویر سنگھ کو سونپی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں مشہور کردار ادا کر سکیں۔

واضح رہے کہ ”ڈان 3“ اب تک کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے اور اگر شاہ رخ خان کے ساتھ امیتابھ بچن اور رنویر سنگھ بھی شامل ہوتے ہیں تو یہ ایک ریکارڈ توڑ اوپننگ ہو سکتی ہے۔

سارہ قتل کیس میں صحافی ایاز امیر گرفتار

0

اسلام آباد: شہزاد ٹاؤن پولیس نے سارہ انعام قتل کیس میں نامزد سینئر صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج پولیس نے ایاز امیر کو مقدمے میں نامزد کیا تھا۔ مقدمے اب 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے۔ انہیں اور ان کی اہلیہ کو کیس مین شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ مقتولہ کے ورثا کی جانب سے صحافی کو نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز تھانہ چک شہزاد کی حدود میں صحافی کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی بیوی سارہ کو سر پر وار کے بعد پانی سے بھرے ٹب میں ڈبو کر قتل کر دیا۔

مقتولہ گزشتہ روز دبئی سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ مقتولہ کی 3 ماہ قبل ملزم سے شادی ہوئی تھی اور گزشتہ روز ملزم سے تلخ کلامی ہوئی۔

آج شاہنواز امیر اور سارہ میں لڑائی سے متعلق تفصیلات سامنے آئیں جس میں تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان لڑائی کی وجہ پیسے بنی۔

ذرائع کے مطابق سارہ کے چچا کرنل (ر) اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے میری بھتیجی سارہ کو قتل کروایا۔

مومنہ مستحسن کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

0

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیغام ٹائمز اسکوائر نیویارک میں پیش کیا گیا۔

میوزک پلیٹ فارم اسپاٹی فائے کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر مومنہ مستحسن بطور ایمبیسڈر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جلوہ گر ہوئی ہیں اور انہوں نے دنیا کی توجہ موسمیاتی تبدیلی کی جانب مبذول کروائی۔

گلوکارہ نے لوگوں کو آگاہی دی کہ کس طرح موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں مشکلات پیش آرہی ہییں۔

انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’آج پاکستان متاثر ہے کل آپ کا ملک بھی متاثر ہوسکتا ہے۔‘

مومنہ نے دنیا کیلئے اپنے پیغام میں کلائمیٹ ایمرجنسی کا ہیش ٹیگ کلائمٹ ایمرجنسی بھی استعمال کیا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی ایمرجنسی سے متاثرہ تمام افراد کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے جس کے نتیجے میں 15 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے اور کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بیوہ خاتون سے بدتمیزی کرنے والا ڈائریکٹر اسٹیٹ آفیسر معطل

0

کراچی :وفاقی رہائشی کالونی ایف سی ایریا میں بیوہ خاتون کے ساتھ انتہائی نامناسب لہجہ اور غیراخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر وفاقی حکومت نے سخت ایکشن لے لیا۔

اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر آغا ایوب جان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا، سیکریٹری ہاؤسنگ نے معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا

ایوب جان نے سرکاری فلیٹ خالی کرانے کے دوران بیوہ خاتون سے کہا تھا کہ بیوہ ہو تو شادی کرلو، ویڈیو وائرل ہونے پروفاقی حکومت اورسیکریٹری وزارت ہاؤسنگ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

سیکریٹری ہاؤسنگ افتخار شہوانی نے اے آر وائی پر چلنے والی خبر کا نوٹس لے لیا، وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر ڈائریکٹر اسٹیٹ کراچی محمد ایوب جان کو معطل کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے محمد ایوب جان کو وزارت ہاؤسنگ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ک یگئی ہے۔

بیوہ ہو تو شادی کر لو، اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر کی بیوہ خاتون سے بد سلوکی

واضح رہے کہ اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر محمد ایوب ایف سی ایریا میں فلیٹ خالی کرانے پہنچے تو بیوہ خاتون نے سرکاری افسر کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔خاتون سرکاری افسر کے سامنے التجا کی میں بیوہ ہوں ، میرا سامان مت پھینکیں۔

جس پر ڈائریکٹر محمد ایوب جان نے انتہائی ناروا رویہ اپناتے ہوئے خاتون سے انتہائی غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا اور کہا کہ بیوہ ہو تو شادی کرلو، گھر بنالو۔

بیوہ خاتون التجا کرتی رہیں مجھے گھر تلاش کرنے کا وقت دیں میرے سامان کو مت پھینکیں مگر ڈائریکٹر محمد ایوب نے ایک نہ سنی اور اپنے عملے کو فوری گھر خالی کرنے کا حکم دیا۔

’بولرز کو سمجھ نہیں آرہی گیند سوئنگ کیسے کرنی ہے‘

0

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بولرز کو سمجھ ہی نہیں آرہی ہے سوئنگ کیسے کرنی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی کی انگلینڈ کے ہاتھوں تیسرے ٹی 20 میں شکست پر فاسٹ بولرز پر تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی بولرز نے بہت زیادہ اسکور کھایا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اب قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بھی پاکستانی فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

محمد آصف نے تجویز پیش کی کہ نئی گیند سے اننگز کا آغاز کرنے والے دو اسپیشلسٹ بولرز ٹیم میں ہونے چاہئیں۔

سابق فاسٹ بولر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’شاہین شاہ آفریدی کے بعد بولرز کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ گیند کو کیسے سوئنگ کرنا ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کپتان کے لیے فیلڈنگ سیٹ کرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ انگلش بیٹرز کے لیے وکٹ کے دونوں جانب سے کھل کر کھیلنا آسان ہو گیا ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے 7 میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ سیریز کا چوتھا ٹی 20 اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

لائٹر کے گرد ماچس کی کتنی تیلیاں موجود ہیں؟ 5 سیکنڈ میں جواب دیں

0
ماچس

 پہیلیاں اور معمے حل کرنا دماغ کے لیے بہترین ورزش کہلاتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغی طور پر فعال رہنے اور مختلف دماغی بیماریوں سے بچنے کے لیے مختلف دماغی مشقیں کرتے رہنا چاہیئں۔

کسی بھی انسان کی ذہنی صلاحیتیں اسے دوسرے لوگوں سے ممتاز بناتی ہیں، قدرت نے انسان کو سوچنے سمجھنے اور اس کائنات کے رازوں سے آگاہ ہونے کی صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے۔ یہ ہے وہ ذہنی استعداد جسے سائنسی زبان میں آئی کیو یعنی انٹیلی جینس کیوٹینٹ کہتے ہیں۔

آج ہم آپ کیلئے ایک ایسی ہی پہیلی لے کر آئے ہیں جسے حل کرنے کیلئے آپ کو اپنے ذہن اور دماغ پر خاص طور پر زور دینا ہوگا کیونکہ یہ پہیلی اتنی آسان نہیں جتنی دیکھنے میں لگ رہی ہے۔

Jagranjosh

یہ پہیلی آپ کی ذہنی صلاحیت جانچنے کا بہترین ذریعہ ہے، صرف 5سیکنڈ میں شناخت کریں کہ تصویر میں کتنی ماچس کی تیلیاں لائٹر کے گرد بکھری ہوئی ہیں؟!

یہ چیلنج ہے کہ صرف ہائی آئی کیو والے لوگ ہی 5 سیکنڈ میں ان ماچس کی تیلیوں کی درست تعداد کو دیکھ کر اس کا جواب دے سکتے ہیں۔

یہاں اس بات کا بھی خیال رکھنا ہوگا کہ لائٹر شفاف نہیں ہے اور اس کے ذریعے ماچس کی تیلیوں کو واضح طور پر نہیں دیکھا جاسکتا۔ لہٰذا تصویر میں ماچس کی تیلیوں کی تعداد گنتے وقت آپ کو یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ لائٹر شفاف نہیں ہے۔

اگر آپ ابھی تک ان تیلیوں کی صحیح تعداد تک نہیں پہنچ پائے تو آئیے اب ہم آپ کو اس پہیلی کا صحیح جواب بتا ہی دیتے ہیں۔

پہیلی کا جواب آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ تصویر میں موجود تمام ماچس کی تیلیوں کو غور سے دیکھیں تو آپ ان تیلیوں کی کل تعداد کی درست شناخت کرسکیں گے۔

یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ آئس کیوب شفاف نہیں ہے اور ماچس کی تیلیوں کا عکس لائٹر کے بیرونی جسم میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Jagranjosh

لہٰذا اب اگر آپ ان تیلیوں کو گنیں گے، تو آپ دیکھیں گے کہ لائٹر کے ارد گرد 8 ماچس کی تیلیاں ہیں، تمام 8 ماچس کی تیلیوں کو نیچے دی گئی تصویر میں نشان زدہ کیا گیا ہے۔

لہٰذا اس ذہنی سوال کا صحیح جواب یہ ہے کہ لائٹر کے ارد گرد 8 ماچس کی تیلیاں ہیں۔

’سب جیل میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتا ہوں‘

0
پولیس پر حملہ اور اقدام قتل کیس میں عذیر بلوچ سمیت 4 ملزمان بری

انسداد دہشت گردی عدالت میں عذیر بلوچ کے وکیل نے ملزم کو سب جیل سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی درخواست کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عذیر بلوچ کو میٹھا رام ہاسٹل سے سینٹرل جیل منتقلی کی درخواست کی۔

ملزم نے دوران سماعت کہا کہ ’سب جیل میٹھا رام میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتا ہوں۔‘

عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیورٹر سے جواب طلب کرلیا اور ملزم کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ سے بھی معاونت طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ عذیر بلوچ کو جون 2020 میں سینٹرل جیل سے میٹھا رام ہاسٹل منتقل کیا گیا تھا۔

ملزم عذیر بلوچ کو ملٹری کورٹ سے 12 سال قید کی سزا ہوچکی ہے جبکہ محکمہ داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ملزم کو سینٹرل جیل سے میٹھا رام ہاسٹل منتقل کیا تھا۔

’تمہارے ہاتھوں میں تو جادو ہے‘

0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط) نے اشناہ شاہ (عائشہ) کو طلاق کی دھمکی دے دی۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے میں فیروز خان ایک امیر بزنس مین کے بیٹے ’باسط‘ کا کردار نبھا رہے ہیں جن کا بچپن والدہ کے بغیر گزرا ہے کیونکہ والدہ انہیں چھوڑ کر چلی جاتی ہیں اور باسط کی پرورش والد کرتے ہیں لیکن وہ بچپن میں والدہ کی تنہائی کے ساتھ بڑے ہوتے ہیں اور رو رو کر اپنی والدہ کو یاد کرتے ہیں اور جب جوانی میں اچانک والدہ آتی ہیں وہ انہیں دیکھ کر غصہ ہوتے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے فیروز خان کے اس کردار کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ ماں سے رویہ، آفس کی ذمہ داری، جلد شادی کرنے کا دباؤ باسط کا کردار لاجواب ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’باسط عائشہ سے شادی کرنے کے بعد ان پر شک کرنے لگے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ عائشہ کا ان کے بچپن کے دوست فہد کے ساتھ کوئی تعلق ہے لیکن وہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں اہلیہ اور فہد باسط کے کوئی سچائی چھپا رہے ہیں لیکن وہ انہیں ابھی تک اس کا بتا نہیں رہے۔‘

جب فہد کی والدہ اور کھانے پر آتی ہیں کہ تو ’فہد عائشہ کے بنائے کھانے کی تعریف کررہے ہیں جسے باسط خاموشی سے سن رہے ہوتے ہیں اور چپ چاپ عائشہ کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں۔‘

فہد کی والدہ کہتی ہیں کہ ’باسط تم ہی اس کو سمجھاؤ شادی کرلے۔‘ اس پر باسط کہتے ہیں کہ ’آنٹی صحیح کہہ رہی ہیں شادی کرلو لیکن دوست کہتے ہیں کہ ’کرلوں گا شادی لیکن عائشہ بھابھی جیسی سمجھدار لڑکی ملیں تب کروں گا۔‘

باسط یہ جملہ سن کر پھر عائشہ کی طرف دیکھتے ہیں اور عائشہ بھی باسط کی نظروں کو سمجھ جاتی ہیں۔‘

اگلی قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’باسط نے عائشہ کی والدہ کو کہہ دیا کہ میں آپ کو طلاق کے کاغذات بھجوا دوں گا۔‘

کیا باسط عائشہ کو چھوڑنے کے بعد پھر سے تنہا ہوجائیں گے، یا پھر ان کی غلط فہمی دور ہوجائے گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

بدھ کو وطن واپسی کی بکنگ کروا لی، اسحاق ڈار

0
’اسحاق ڈار سے رشتہ داری (ن) لیگ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے‘ مصطفیٰ نواز کھوکھر

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کو بکنگ کروا لی ہے تاہم حتمی فیصلہ کل ہوگا۔

اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ جانا ہے یا نہیں کل فیصلہ ہوگا، آج فیملی میٹنگ تھی کل پھر میٹنگ ہوگی۔

اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے اور نواز شریف عام انتخابات سے پہلے پاکستان واپس آ جائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں اسحاق ڈار کے حوالے کرنے کا فیصلہ

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی نے درخواست کی تھی کہ اگلے الیکشن کی مہم میاں صاحب خود چلائیں اور نواز شریف نے آئندہ انتخابات کی مہم لیڈ کرنے کی پارٹی کی درخواست مان لی ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری روکتے ہوئے 7 اکتوبر تک رضاکارانہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

قوس قزح کو نئے انداز میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے

0

بارش کے بعد جب دھوپ نکلتی ہے تو آسمان پر مختلف رنگوں پر مشتمل’’قوس و قزح‘‘نمودار ہوتی ہے جو آسمان پر خوبصورت رنگ بکھیر دیتی ہے اس دلفریب منظر کو دیکھ کر لوگوں خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

قوس قزح کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک انوکھی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایسی منفرد قسم کی قوس و قزح نظر آرہی ہے جسے دیکھ کر لوگوں کو خوشگوار حیرت کا سامنا ہوا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون جو اسکائی ڈائیونگ کررہی ہے، اس دوران اس نے زمین پر اترتے ہوئے اپنے کیمرہ کا رخ زمین کی جانب کیا جہاں ایک بے حد حسین منظر دیکھنے میں آیا جسے اس نے محفوظ کرلیا۔

اس نے دیکھا کہ حیرت انگیز طور پر ایک رنگین گول دائرے پر مشتمل قوس قزح نظر آرہی ہے جو اندر سے بنفشی رنگ کی ہے،

حیرت انگیز نظارہ ایک دائرہ دار قوس قزح کو ظاہر کرتا ہے جس میں باہر سے سرخ اور اندر سے بنفشی ہوتی ہے، جو قوس قزح میں سپیکٹرم کے رنگوں کا عام انتظام ہے۔

ویڈیو کو اگر غور سے دیکھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ قوس قزح گول انگوٹھی کی مانند نمودارہوئی ہے، مذکورہ ویڈیو کو 99ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور پسند کیا۔

A rainbow is caused by reflection, refraction and dispersion of light in water droplets in the air, resulting in a spectrum of light.

ایک صارف کا کہنا تھا کہ بیرونی اور اندرونی قوس قزح کے درمیان اس سیاہ دائرے کو دیکھیں؟ یہ وہ تمام رنگ ہیں جو آپ کی آنکھوں نے پہلے نہیں دیکھا ہوگا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں 14 سال کا تھا تو فزکس میں پڑھا تھا کہ قوس قزح کیا ہوتی ہے لیکن اب اس کا نظارہ کر اور بھی حیرت زدہ ہوگیا ہوں۔

سائنسی اعتبار سے جب سورج کی شعاعیں پانی کے قطروں پر پڑتی ہیں تو اُن میں سے کوئی ایک یا دو قطرے مخروطی زاویے کے انداز میں اِن رنگین شُعاعوں کو منعکس کرتے ہیں۔

جب دو قطروں سے شُعاعیں پھوٹتی ہیں تو دوسرے قطرے سے نکلنے والی شعاعوں کے رنگوں کی ترتیب اُلٹ جاتی ہے اور اِن دو رنگوں کے درمیان سیاہی ہوتی ہے جسے سورج کے مخالف 42 ڈگری کے زاویے سے دیکھا جاسکتا ہے۔