جمعرات, جون 12, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 6579

’ایک بار کمٹمنٹ کرلو تو پھر ماموں کی بھی نہیں سننا‘

0
سلمان خان

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا بھانجی علیزے اگنی ہوتری کے نام لکھا گیا جذباتی پیغام وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے، دبنگ خان نے اپنے ساتھ علیزے کی بچپن کی تصویر شیئر کی اور ان کے نام پیغام بھی لکھا۔

سلمان خان نے لکھا کہ ’ماموں پر ایک احسان کرو، جو بھی کرنا دل اور محنت سے کرنا، ہمیشہ یاد رکھو، زندگی میں سیدھے چلو اور صحیح راہ پر چلو، صرف اپنے آپ سے مقابلہ کرو، فٹ ہونے کے چکر میں سیم مت ہوجانا اور الگ ہونے کے چکر میں سب سے الگ مت ہوجانا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’اور سب سے ضروری یہ کہ ایک بار جو تم نے کمٹمنٹ کردی تو پھر ماموں کی بھی نہیں سننا۔‘

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علیزے جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جاری ہیں، اطلاعات ہیں کہ علیزے نیشنل ایوارڈ یافتہ سومیندر پادھی کی اگلی فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھیں گی اور یہ فلم 2023 کے آخر یا 2024 کے اوائل میں ریلیز ہوسکتی ہے۔

سلمان خان بھانجی علیزے اگنی ہوتری کے ساتھ

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان نے جس طرح بھانجی کے نام پیغام شیئر کیا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ فلم کا باضابطہ اعلان جلد ہی ہوسکتا ہے، پیغام سے یہ تاثر بھی مل رہا ہے کہ سلمان اپنی بھانجی کو انڈسٹری سے نمٹنے کے لیے تیار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری رواں سال 10 نومبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جس میں ان کے ہمراہ عمران ہاشمی اور کترینا کیف بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس صفرکردی تھی، مزمل اسلم

0

ماہرِ معیشت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے 3 سالوں میں پیٹرولیم لیوی صفر کر دی تھی، پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ عالمی مارکیٹ بھی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہرِ معیشت مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھائی گئیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سیلز ٹیکس پی ٹی آئی نے صفر کر دی تھی۔ پی ٹی آئی کے جانے کے بعد سب سے پہلے مفتاح اسماعیل نے 30 روپے پی ڈی ایل لگائی۔

مزمل اسلم نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے منظوری لی تھی کہ تیل کی قیمتوں پر سیلز ٹیکس صفر رہے گا۔ روپے کی قدرکی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرمعیشت نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 93 ڈالر فی بیرل کے آس پاس ہیں۔ پی ٹی آئی دورمیں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر رہیں۔ اس وقت تیل کی قیمتوں میں فی لیٹر 100 روپے حکومتی جیب میں جا رہے ہیں،

انھوں نے کہا کہ ٹیکس ٹارگٹ کو مکمل کرنے کیلئے پی ڈی ایل گزشتہ سال 50 روپے کی گئی، اس کے باوجود ٹیکس ٹارگٹ حاصل نہیں کیا گیا۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلیکشن نہ ہونے کی وجہ سے پی ڈی ایل کو 60 روپے تک لے گئے۔ اس وقت بھی تیل کی قیمتوں کے ذریعے ٹیکس ٹارگٹ حاصل کیا جا رہا ہے۔

ایشیا کپ نے سری لنکن معیشت میں نئی جان ڈال دی

0

سری لنکن معیشت کورونا وائرس کی وبا کے بعد مشکل صورتحال سے دوچار تھی، رہی سہی کسر ڈیفالٹ کے باعث افراط زر نے پوری کردی تاہم ایشیا کپ نے ملکی معیشیت کو نئی زندگی بخشی ہے۔

پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر سری لنکا میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ 2023 سری لنکن عوام کے لیے کافی خوش کن ثابت ہوا ہے جو کہ ملکی معیشت پر مثبت انداز میں اثر انداز ہوا ہے۔ مختلف ممالک کے شائقین کی آمد اور ان کی جانب سے خریداری نے مایوس شہریوں کے چہروں پو خوشیاں بکھیر دی ہیں۔

سینارتنے جو کہ کھیلوں کا سامان بیچتے ہیں انھوں نے کولمبو کے آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو سال پہلے ملک میں آنے والے معاشی بحران نے کمر توڑ دی تھی۔

سینارتنے کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی مصنوعات بنانے اور فروخت کرنے کا ہمارا کاروبار کھیلوں کے سامان کی طلب پر منحصر ہے، 2021 میں معاشی مندی آنے کے بعد سے ہمیں مناسب آرڈر نہیں مل رہے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ اس دوران ہماری ساری بچت ختم ہوگئی اور تین بچوں کو کھلانے کے لیے بھی لالے پڑ گئے۔ کچھ مہینوں پہلے تک ہمارے لیے تین وقت کا کھانا کھنا بھی مشکل تھا۔

سبز اور نیلے رنگ کی کرکٹ شرٹس اور کیپس بیچنے والے سینارتنے نے وضاحت کی کہ 1948 میں آزادی کے بعد سے ملک نے بدترین معاشی بحران دیکھا، اس دوران سری لنکن عوام کو زندہ رہنے کے لیے کافی جدوجہد کرنا پڑی۔

ہوٹل ریسیپشنسٹ راہینی ڈی سلوا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچز کے موقع پرہوٹل کے تمام کمرے بک ہو چکے تھے۔ اب جب کہ بھارت فائنل میں پہنچ چکا ہے، ہمیں اتوار کی رات کے لیے بھی درجنوں بکنگ موصول ہو رہی ہیں۔

28 سالہ ٹیکسی ڈرائیور ڈبلیو نشانتھا کا کہنا تھا کہ سیاحت نے آہستہ آہستہ رفتار پکڑی ہے اور اگرچہ پوری صنعت کو بحال ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، تاہم کولمبو میں کرکٹ شائقین کی موجودگی نے ان جیسے یومیہ اجرت کمانے والوں کو بہت مالی سہارا دیا ہے۔

22 ملین کی آبادی والے اس چھوٹے سے ملک کو ایندھن اور خوراک کی قلت کے ساتھ ساتھ دو سالوں کے دوران خطرناک حد تک بلند افراط زر کا سامنا کرنا پڑا۔ سیاحت میں بھی کمی واقع ہوئی اور سیکڑوں چھوٹے کاروبار تباہ ہو گئے۔

واضح رہے ک سری لنکا کو ٹورنامنٹ کے 11 میں سے سات میچز کی میزبانی ملی تھی، جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان دو اہم میچز کے علاوہ ایونٹ کا فائنل بھی شامل ہے۔ ان میچز کے باعث سری لنکن عوام کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئے ہیں.

’روپے کی قدر بہتر ہوئی ورنہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ بڑھتیں‘

0
شہباز شریف

لندن: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر بہتر ہوئی ہے ورنہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ بڑھتیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈیوں میں قیمتیں بڑھی جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے اور غریب آدمی پریشان ہے۔

شہباز شریف نے راجہ ریاض کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے، ایک ڈکٹیٹر کے قانون کو بحال کیا گیا ہے تبدیل نہیں کیا گیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ بہت متنازع فیصلے آئے ہیں، مثال کے طور پر پارلیمنٹ کے پاس کردہ قانون کو مسترد کردیا گیا، جو قانون معرض وجوود میں نہیں آیا تھا اسے مسترد کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس میں شک نہیں ہے کہ بے بنیاد جھوٹے مقدمات میں نواز شریف کے خلاف فیصلے ہوئے ہیں، نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان تشریف لارہے ہیں، انہوں نے اپنے مقدمات میں نیب ترامیم کا سہارا نہیں لیا تھا۔

غنا علی نے دھوکے سے والد کے لاکھوں روپے خرچ کرنے کا قصہ سنا دیا

0
غنا علی نے دھوکے سے والد کے لاکھوں روپے خرچ کرنے کا قصہ سنا دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ غنا علی نے دھوکے سے والد کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکال کر خرچ کرنے دینے کا قصہ سُنا دیا۔

نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں میزبان نے کہا کہ غنا علی نے اپنے والد کے دستخط کاپی کر کے چیک کے ذریعے اُن کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکالے۔

یہ سنتے ہی اداکارہ حیران رہ گئیں اور پھر زوردار قہقہہ لگایا۔ غنا علی نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کہیں وہ دوبارہ مجھ سے پیسے نہ مانگ لیں۔

غنا علی نے بتایا کہ میں نے وہ پیسے کیفے اور دیگر جگہوں پر خرچ کر دیے، جب والد کو پتا چلا تو انہوں نے مجھ سے بات چیت بند کر دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ والد کو منانے میں بہت وقت لگا، جب میں نے کمانا شروع کیا تو ان کو تحفے دیے۔

انہوں نے بتایا کہ والد کو بینک ٹرانزیکشن الرٹ کے بارے میں معلوم نہیں تھا، پھر میں نے ان کو بتایا تو انہوں نے سروس آن کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے بچوں میں سے بھی کوئی میرے ساتھ ایسا کرے گا، میرے ساتھ مکافاتِ عمل ہوگا، میں نے اکاؤنٹ سے متعلق ہر قسم کی سروس آن رکھی ہے۔

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

0
ذوالحج کا چاند

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں ربیع الاول 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آ زادکی زیر صدارت اجلاس ہوا جبکہ زونل کمیٹی کے ممبران نے دیگر شہروں سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا ہے، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو کہیں سے شہادت موصول نہیں ہوئی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ربیع الاول کا چاند نظڑ نہیں آیا ہے، یکم ربیع الاول پیر 18 ستمبر کو ہوگی جبکہ 12 ربیع الاول بروز جمعہ 29 ستمبر کو ہوگی۔

حرا خان کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

0
حرا خان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ساحل سمندر پر فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حرا خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بے حسی سے بھری دنیا میں، میں ہمت کرتی ہوں کہ ہر چیز کو شدت سے محسوس کریں۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’آپ کی تصاویر نے میری سانسیں چھین لی ہیں۔‘

حرا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حرا خان اور ماڈل و اداکار ارسلان خان رواں سال فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔

حرا خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

ترکیہ یورپین یونین سے اپنے راستے علیحدہ کرسکتا ہے، اردوان کا انتباہ

0

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو انقرہ یورپین یونین سے اپنے راستے علیحدہ کرسکتا ہے۔

حالیہ ہفتے میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق 27 ممبران پر مشتمل بلاک ترکیہ کے الحاق کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے سے گریزاں ہے۔ یورپین یونین کا کہنا ہے کہ یونین نے انقرہ سے مطالبہ کیا تھا کہ تعلقات کی بہتری کے لیے ’ایک متوازی اور حقیقت پسندانہ فریم ورک‘ مرتب کرے۔

ترکیہ پچھلے 24 سالوں سے اس بلاک کا رکن بننے کا خواہاں ہے تاہم یورپین یونین کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام نہ کرنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں، جس کے سبب حالیہ سالوں میں ترکیہ کے الحاق کے حوالے سے بات چیت رکی ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں ترکیہ کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یوپین پارلیمنٹ کی رپورٹ میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں اور یہ تعصبات پر مبنی ہے۔ ملک کے یورپین یونین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے یہ ایک غیرضروری اور بصیرت سے عاری نقطہ نظر ہے۔

واضح ہے کہ اردوان سے ترکیہ سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ کے مندرجات پر سوال پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں انھوں نے برملا اظہار کیا کہ ان کا ملک یورپین یون سے اپنے راستے علیحدہ کرسکتا ہے۔

بھارت نے دفاعی ساز و سامان کی خریداری کی منظوری دے دی

0
بھارت

بھارت نے اپنی فوج کو مزید طاقتور بنانے کے لیے 5.4 بلین ڈالر کے لڑاکا طیارے، میزائل اور جنگ میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک سسٹم کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے لیے سرمائے کے حصول کی منظوری دینے والے اعلیٰ ادارے ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے تمام سروسز کے لیے 450 بلین روپے ($ 5.41 بلین) کے دفاعی ساز و سامان خریدنے کی نو تجاویز کی منظوری دی۔

ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے بحریہ کے لیے سروے کے جہازوں کے علاوہ 12 ایس یو 30 طیارے اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور فضائیہ کے لیے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ کونسل نے ہلکی بکتر بند ملٹی پرپز گاڑیاں، ایک مربوط نگرانی اور ہدف سازی کا نظام اور ہائی موبلٹی گن ٹونگ گاڑیوں کی خریداری کی بھی منظوری دی۔

راجہ ریاض مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

0
راجہ ریاض مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

لندن: سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتمان کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

راجہ ریاض نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس دوران اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، اعظم نذیر تارڑ و دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات کیلیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض نے بتایا تھا کہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوگی، نواز شریف کی واپسی اور الیکشن پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے 15 فروری انتخابات کی تاریخ دی ہے اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا وطن واپسی پر زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ (ن) پرانی جماعت ہے اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں۔

سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ (ن) لیگ نے انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نواز شریف واپس نہ جا رہے ہوتے۔