ہوم بلاگ صفحہ 6586

این اے 118 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

0

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 118 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن پٹیشن دائر کرنے کی ہایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این اے 118 ننکانہ صاحب پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف مسلم لیگ ن کی امیدوار شذرہ منصب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر اپیل کی سماعت ہوئی جس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اپیل مسترد کرتے ہوئے درخواستگزار کو الیکشن پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

اپیل کی سماعت کے دوران مذکورہ حلقے سے ن لیگ کی جانب سے امیدوار شذہ منصب کے وکیل منصور اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2019 اور 2020 کی ٹیکس ریٹرنز میں قیمتی اشیا کو ظاہر نہیں کیا گیا، توشہ خانہ کی اشیا کو 2021 کی ٹیکس ریٹرنزمیں لکھا گیا، 2019 اور2020 توشہ خانہ کی تفصیل درخواست کے ساتھ منسلک کی ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا ہوسکتا ہے عمران خان نے توشہ خانہ سے اس دوران کچھ نہ لیا ہو۔ انہوں نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی الزامات عائد کئے گئے وہ انتخابات کے بعد الیکشن پٹیشن سے متعلق ہیں، الیکشن ٹریبونل کا دائرہ اختیار محدود ہے، ایسا اعتراض سامنے لائیں جس پر ٹریبونل اپنا اختیار استعمال کرسکے۔

جسٹس شاہد وحید نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے فراہم کردہ معلومات درست ہوں مگر نامکمل ہیں، نامکمل معلومات کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کئے جا سکتے، ریٹرننگ افسر کے پاس سمری کارروائی کا اختیار ہے شفاف ٹرائل کا اختیار نہیں۔

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، سینکڑوں دیہات ڈوب گئے

0

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور کچے کے علاقے مکمل زیر آب آنے کے ساتھ سینکڑوں دیہات ڈوب گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں جاری طوفانی بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے اور سکھر کے مقام پر کچے کے علاقے مکمل زیر آب آنے سے سینکڑوں دیہات ڈوب گئے ہیں اور ان میں رہائشی ہزاروں افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

دریائے سندھ میں اس وقت گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ کے تین مقامات کالا باغ، چشمہ اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جب ک پانی کا دباؤ بیراجوں اور حفاظتی بندوں پر مسلسل بڑھ رہا ہے۔

سکھر بیراج کنٹرول کے مطابق اس وقت تونسہ پر پانی کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 45 ہزار 360 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جب کہ چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ 74 ہزار 996 کیوسک ہے۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 46 ہزار 978 کیوسک جب کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 59 ہزار 846 کیوسک ہے اسی طرح کوٹری بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 2 لاکھ 70 ہزار 958 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں گزشتہ دو ماہ سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث صوبے کے بیشتر علاقے شدید تباہی کا شکار ہیں اور سیلابی صورت حال کے باعث ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سیلابی صورت حال، ایک دن میں 32 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق صوبے میں مون سون کے آغاز سے اب تک 263 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ 701 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے۔

کراچی جیل روڈ پر ریس لگاتی بس کے حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

0

کراچی: گزشتہ روز جیل روڈ پر ریس لگانے کے دوران ایک بس کو حادثہ پیش آیا تھا، ریس لگانے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے بس ڈرائیور معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے ہیں، جیل روڈ پر گزشتہ روز کے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔

فوٹیج کے مطابق یہ حادثہ 4 بسوں کے درمیان ریس لگانے کے دوران پیش آیا تھا، جس میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے پانچ خواتین بتائی جا رہی ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بسوں کو فٹ پاتھ سے بالکل لگ کر ریس لگاتے دیکھا جا سکتا ہے، پہلے 3 بسیں ایک دوسرے کے پیچھے تیزی سے نکل گئیں، اور پھر کچھ فاصلے پر موجود چوتھی بس اسی تیزی سے جیل کی جانب دوڑتی نظر آئی۔

لیکن چوتھی بس کا ڈرائیور اسٹیئرنگ نہیں سنبھال سکا، اور اچانک بس بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، اور درخت اور لوہے کی گرل سے جا ٹکرائی۔

فوٹیج میں بس پر سوار مسافروں کے گرنے کا ہولناک منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے، بس کی ٹکر لگتے ہی 2 مسافر اچھل کر بس کے دروازے سے روڈ پر آ گرے، جن میں سے ایک بزرگ شہری بھی شامل ہے۔

بزرگ شہری نے اٹھنے کی کوشش کی لیکن زمین پر گر کر بے ہوش ہو گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں حادثے کے بعد لوگوں کا ہجوم لگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سندھ میں سیلابی صورت حال، ایک دن میں 32 افراد جاں بحق

0

کراچی: سندھ میں سیلابی صورت حال کے باعث ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 32 افراد سندھ میں سیلابی صورتحال کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں لاڑکانہ میں ہوئیں، جہاں 20 افراد جاں بحق ہو گئے، دادو میں 4، سکھر اور جیکب آباد میں بھی چار چار افراد جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق صوبے میں مون سون کے آغاز سے اب تک 263 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ 701 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 84 مرد، 35 عورتیں اور 120 بچے شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں 401 مرد، 156 عورتیں اور 144 بچے شامل ہیں۔

دوسری طرف سندھ میں بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں کے پیش نظر صوبے میں سول حکومت کی مدد کے لیے فوج کی خدمات طلب کر لی گئی ہیں، اس سلسلسے میں پی ڈی ایم اے سندھ نے این ڈی ایم اے کو خط لکھ دیا ہے۔

تقدیر کا کھیل، کینیڈا کا ویزا نوجوان کی خودکشی کے ایک دن بعد آ گیا

0

ہریانا: بھارت میں ایک بدقسمت نوجوان نے کینیڈا کا ویزا آنے میں تاخیر پر اپنی جان لے لی، تاہم موت کے ایک ہی دن بعد اس کا ویزا آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانا میں ایک 23 سالہ نوجوان وکیش سینی تقدیر کے کھیل کے آگے اپنے ہی ہاتھوں زندگی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانا کے نوجوان وکیش سینی نے مبینہ طور پر کینیڈا کے ویزے میں تاخیر کی وجہ سے نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ بدھ کو نوجوان اچانک لا پتا ہو گیا لیکن 2 دن بعد اس کی لاش گاؤں کی نہر میں تیرتی ہوئی ملی۔ تاہم نوجوان کے لاپتا ہونے کے ایک دن بعد ہی اس کا کینیڈا کا ویزا آ گیا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ وکیش پریشان تھا کیوں کہ اس کے دوست کو پہلے کینیڈا کا اسٹوڈنٹ ویزا مل چکا تھا جب کہ اسے اب تک موصول نہیں ہوا تھا، جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر جانسا ٹاؤن کے قریب نہر میں چھلانگ لگا دی۔

رپورٹس کے مطابق وکیش نے حال ہی میں اپنی گریجویشن مکمل کی تھی اور وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے کینیڈا جانا چاہتا تھا۔

بارش کے موسم میں بھی 10 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ، شہری کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا دینے پر مجبور

0

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں رات گئے علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک آفس کے سامنے دھرنا دیا، قائد آباد، داؤد چورنگی اور ملیر معین آباد میں بھی بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

کراچی میں بارش کے موسم میں بھی 10 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے بجلی کے ستائے شہریوں کو دھرنا دینے پر مجبور کر دیا، احتجاج کے دوران مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

قائد آباد داؤد چورنگی کے قریب بجلی کی بندش کے خلاف مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر جلائے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ رات 11 سے صبح 5 بجے تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جس نے ہماری زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

احتجاج کے دوران نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی 2،3، سیکٹر الیون سی ون، ٹو میں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی تھی، لیاری، رامسوامی، لانڈھی، ملیر، معین آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد میں بھی بجلی بند رہی۔

کورنگی، لیاقت آباد، پاک کالونی، پی ای سی ایچ ایس، کلفٹن، ڈی ایچ اے، قیوم آباد اور بھٹائی کالونی میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کرونا کیسز میں ایک بار پھر کمی، 24 گھنٹوں میں 2 مریضوں کا انتقال

0

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر کمی آ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا انفیکشن سے 2 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 278 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ دو مریضوں کا انتقال ہو گیا۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار 803 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.76 فی صد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 118 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنھیں‌ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 67 ہزار 495 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 554 ہو چکی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش

0

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی،کہیں تیزبارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوارہوگیا۔

اے آروائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں گلزار ہجری،گلشن  اقبال، ملیر،ایرپورٹ،سعدی ٹاون میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لیاقت آباد، النور،ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد میں ہلکی بارش ہوئی۔

صدر، کھارادر، میٹھادر،لیاری کے علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز سے نئے مون سون سسٹم کے تحت صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں 24 اگست سے بارش برسے گی اور وقفے وقفے سے جمعرات 25 اگست تک جاری رہے گی، پیش گوئی کے تحت کہیں کہیں درمیانی اور کہیں پر موسلادھار بارش ہوگی۔

نوازالدین صدیقی کی فلم ’ہڈی‘ سے خاتون کے روپ میں پہلی جھلک جاری

0
بالی وڈ اسٹارز ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ نوازالدین صدیقی کا ہوشربا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ کے سادگی پسند معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے فلم ’ہڈی‘ سے خاتون کے روپ میں اپنی پہلی جھلک جاری کر دی جس میں انہیں پہچاننا مشکل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’زی اسٹوڈیوز‘ کی فلم ’ہڈی‘ کا پوسٹر آج 23 اگست کو ریلیز کیا گیا ہے۔ پوسٹر میں نوازالدین صدیقی کو خاتون کے روپ میں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ فلم 2023 میں ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: نوازالدین صدیقی کو ہالی وڈ فلم میں مرکزی کردار مل گیا

نوازالدین صدیقی نے فلم ’ہیروپنتی 2‘ میں ’لیلیٰ‘ کا کردار نبھا کر مداحوں کی تعریفیں سمیٹی تھیں۔ اب ’ہڈی‘ کے پوسٹر میں انہیں خاتون کے روپ دھارے دیکھ کر مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

ٹوئٹر پر اداکار نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور یہ الگے سال ریلیز کی جائے گی۔

https://twitter.com/Nawazuddin_S/status/1561963934181048320?s=20&t=kjpg4Yi64AxYqZxLPg4Nlg

ویڈیو: شوہر نے بیوی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دے دیا

0

بھارت میں شوہر نے بیوی کو چلتی ٹرین کے آگے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے قریب شوہر نے بیوی کو نیند سے گھسیٹ کر چلتی ٹرین کے سامنے دھکیل دیا اور دو بچوں کو لے کر فرار ہوگیا۔

افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سیکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

واقعہ کی دلفریب منظر وسائی ریلوے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئے۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ویڈیو میں میں خاتون پلیٹ فارم بنچ پر سوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جب مرد اس کے قریب آیا اور اسے جگایا۔

وہ چند سیکنڈ تک ایک دوسرے سے بات کرتے نظر آتے ہیں آدمی اچانک اسے پٹریوں کی طرف گھسیٹتا ہے اور ٹرین کے قریب آتے ہی اسے پلیٹ فارم سے دھکیل دیتا ہے۔

اودھ ایکسپریس ٹرین وہاں سے گزری جس نے خاتون کو کچل کر ہلاک کردیا۔ اس کے بعد اس شخص کو قریب میں سوئے ہوئے دو بچوں کو اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

مرد اور عورت اتوار کی دوپہر سے اسٹیشن پر موجود تھے، ریلوے پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد یہ شخص پہلے دادر اور وہاں سے کلیان گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔