پیر, مئی 20, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 6588

طالبات کی نازیبا ویڈیوز کا معاملہ،چندی گڑھ یونیورسٹی کو تالے لگادئیے

0

نئی دہلی: طالبات کی نازیبا ویڈیوز کا معاملے کو لیکر چندی گڑھ یونیورسٹی کو ایک ہفتے کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست چندی گڑھ میں یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کی مبینہ قابل اعتراض ویڈیوز لیک ہونے کے بعد طالبات کا احتجاج بدستور جاری ہے جس پر یونیورسٹی کو اگلے پیر تک بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حساس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ وارڈن راجویندر کور کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ویڈیو میں وارڈن کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مبینہ طور پر ہاسٹل کی ویڈیو کسی کو بھجوانے کے الزام میں گرفتار لڑکی کے ساتھ بات چیت کرتا دکھائی دے رہا ہے، اس پر پولیس کو بروقت مطلع نہ کرنے کا الزام ہے جبکہ انہوں نے احتجاج پر لڑکیوں کے ساتھ بری طرح ڈانٹ ڈپٹ بھی کی تھی۔

گرفتار ملزمان میں شملہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکا اور اس کا بوائے فرینڈ شامل ہے،لڑکی کی شناخت تئیس سالہ سنی مہتا کے نام سے کی گئ جو کہ ایک ٹریول ایجنسی کے لئے کام کرتی ہے

ادھر موہالی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ گرفتار ہونے والی خاتون کے موبائل فون سے صرف چار ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں جن پر الزام ہے کہ طالبات کی ویڈیوز بنا کر کسی کو بھجواتی ہیں، تاہم وہ سب اسی خاتون کی ہیں جو انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کو بھجوائیں۔

پولیس نے احتجاج کرنے والی طالبات کی جانب سے خودکشی کی کوشش کے واقعے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، طالبات کی جانب سے جن ویڈیوز کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب طالبات نے پولیس کے موقف کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں ایسی کوئی بات نہیں آئی کہ واش روم میں طالبات کی ویڈیوز بنائی گئیں۔

چندی گڑھ یونیورسٹی میں کیا ہوا تھا؟

واضح رہے کہ اٹھارہ ستمبر کو یونیورسٹی کی لیک ویڈیو سامنے آنے کے بعد طالبات کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا، یہ احتجاج ہفتے کی رات اس وقت شروع ہوا جب چندی گڑھ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ایک طالبہ کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر خودکشی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا تھا کہ ہاسٹل میں رہنے والی ایک لڑکی کے فون سے تقریباً 60 لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں،تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بیان میں طالبات کی ویڈیوز بننے یا خودکشی کی کوشش سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کی تھی۔Imageیونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی لڑکی کی کوئی نازیبا ویڈیو نہیں بنائی گئی سوائے ایک لڑکی کے جس نے خود ویڈیو بنائی اور اپنے دوست سے شیئر کی۔

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

0

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

سماعت میں ن لیگ کے وکیل خالد اسحاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بقول الیکشن کمیشن مقدمہ سننے کا مجاز ہی نہیں، ننکانہ صاحب کی نشست پر بھی توشہ خانہ تحائف کا اعتراض اٹھا، ریٹرننگ افسر کو جواب میں عمران خان نے کہا الیکشن کمیشن مجاز فورم ہے۔

وکیل خالد اسحاق کا کہناتھا کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل الیکشن کمیشن ہی کر سکتا ہے، ذاتی استعمال کی اشیا ظاہر کرنا ارکان اسمبلی کےلئے ضروری ہے۔

ن لیگ کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا 50لاکھ کی گھڑی ذاتی استعمال کی چیز نہیں ہے؟ اعتراض کیا گیا الیکشن کمیشن انتخابات کے 4ماہ بعدکسی کونااہل نہیں کر سکتا۔

جس پر ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ ممکن ہے اثاثے ظاہر کرنے میں غلطی ہوگئی ہو، غلطی سے اثاثے ظاہر نہ ہوں تو نااہلی نہیں ہوتی۔

جس پر وکیل مسلم لیگ کا کہناتھا کہ اگر غلطی ہوئی ہے تو تسلیم کریں، ایک اعتراض عمران خان نے 62 ون ایف لگانے کے اختیار پر کیا، فیصل واووڈا کیس میں کمیشن نے آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیا۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ثابت کروں گا جو تحائف ظاہر کرنا ضروری تھے وہ کیے گئے،باسٹھ ون ایف کے تحت نااہلی کا فیصلہ کرنا عدالتوں کا اختیار ہے۔

علی ظفر نے سوال کیا کیا کسی عدالت نے ثابت کیا کہ عمران خان صادق و امین نہیں، الیکشن کمیشن عدالت نہیں بلکہ کمیشن ہے، خود کوعدالت قرارنہیں دے سکتا۔

وکیل نے مزید کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کے پاس فیصلہ کرتےہوئےکوئی عدالتی ڈیکلریشن نہیں تھا، اس لیےوہ آرٹیکل باسٹھ ون ایف کاریفرنس بھجواہی نہیں سکتے۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے الیکشن کمیشن عدالت نہیں، الیکشن کمیشن عدالت نہیں اس لیے 62 ون ایف کی کارروائی نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں کہ ارکان کی ایمانداری کا تعین کر سکے۔

رکن خیبرپختونخوا اکرام اللہ نے کہا آپ کے مطابق کوئی بے ایمان ہو بھی تو کمیشن نہیں کہہ سکتا۔

ممبرپنجاب کا کہنا تھا کہ کمیشن کچھ کرنہیں سکتا تواسپیکر کے ریفرنس بھیجنے کی شق کیوں ڈالی گئی۔

جس پر بیرسٹرعلی ظفرنے کہاآرٹیکل تریسٹھ ون کے تحت کوئی رکن سزایافتہ ہو تو اسپیکرریفرنس بھیجتا ہے جبکہ عمران خان کیخلاف کوئی عدالتی فیصلہ ہے نا ہی سزا یافتہ ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جامشورو اور دادو کے ڈپٹی کمشنرز نے بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا

0

کراچی : جامشورو اور دادو کے ڈپٹی کمشنرز نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ضلعوں میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کے حوالے سے ڈی سی جامشورو اور دادو نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔

دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ضلع جامشورو اور دادو میں الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی ،ڈپٹی کمشنر دادو اور جامشورو نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع دادو اور جامشورو سیلاب سے متاثر ہے ،دادو کی 66 یونین کونسل اس وقت پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جبکہ سیلاب سے آٹھ ملین آبادی متاثر اور چار ملین دادو سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انڈس ہائی وے سہیون ضلع جامشورو سے دادو ، کے این شاہ سے مہیڑ پر کئی فٹ پانی موجود ہے جبکہ تعلقہ دادو ، مہیڑ اور جوہی مکمل زیر آب ہیں جسکے باعث لوگوں اور انفرسٹکچر کی مکمل بحالی تک الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔

ڈپٹی کمشنرز کا کہنا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی تاہم چار مہینے بعد پھر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

شگفتہ اعجاز کی حالیہ تصاویر نے لوگوں کو دنگ کردیا

0

معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ سے سب کو دنگ کردیا، حالیہ فوٹو شوٹ میں وہ خاصی تبدیل شدہ نظر آرہی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

ان تصاویر میں اداکارہ کو پہچاننا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ وہ اپنے عام حلیے کے برعکس نہ صرف خوبصورت اور دلکش نظر آرہی ہیں بلکہ کافی کم عمر بھی لگ رہی ہیں، انہوں نے اپنا وزن بھی گھٹایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akif Ilyas (@akifilyasofficial)

شگفتہ اعجاز کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین شگفتہ اعجاز کو اپنے اوپر توجہ دینے پر سراہ رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ خود پر توجہ دینے اور اپنا خیال رکھنے کے لیے ایک تحریک ہے۔

پٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی، برقرار رہیں گی یا کم ہوگی؟ معاملہ اختلافات کا شکار

0
ماہرین معیشت پیٹرول

اسلام آباد : پٹرول کی قیمتوں سے متعلق معاملہ بدستور اختلافات کا شکار ہے، 4 روز گزرنے کے باوجود پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت 4 روز بعد بھی پٹرولیم مصنوعات کااعلان نہ کرسکی، پٹرول کی قیمتیں بڑھانے یا کم کرنے سے متعلق معاملہ بدستور اختلافات کا شکار ہے۔

حکومت نئی قیمتوں کااعلان کرنے میں مسلسل چوتھے دن بھی ناکام ہے،15 ستمبرکی شب 12 بجے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہونا تھا۔

تاہم حکومت 4 روز گزرنے کے باوجود پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکا ، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل قیمتوں میں معمولی کمی کااشارہ دے چکے ہیں۔

خیال رہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکی تجویز دی ہے۔

حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف کامطالبہ کیا تاہم وزارت خزانہ کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر زور دیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کریں گے

نویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

0

راولپنڈی : ساہیوال ،راولپنڈی ، اور ملتان بورڈ نے نویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بورڈ نے نویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔

امتحان میں طلبا کی کامیابی کا تناسب36.81 فیصد رہا اور طالبات کی کامیابی کا تناسب 54.32 فیصد رہا۔

نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 1لاکھ 20 ہزار 365 امیدواروں نے حصہ لیا ، جس میں 59 ہزار 954 طلبا اور 60 ہزار 411 طالبات شامل ہوئیں۔

ایک لاکھ90ہزار66ریگولر،11 ہزار299پرائیوٹ امیدوارشامل ہوئے ، امتحان میں 54 ہزار 882 امیدوار کامیاب اور 65 ہزار 468 ناکام رہے۔

نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں ایک ہزار 938 امیدوارغیر حاضر رہے۔

دوسری جانب ساہیوال تعلیمی بورڈ نے بھی نویں جماعت کےسالانہ امتحان کےنتائج کااعلان کر دیا۔

کنٹرولرامتحانات نویدعظمت نے بتایا کہ کامیابی کا تناسب39.60فیصد رہا، نویں جماعت کےسالانہ 31 ہزار966 طلبہ و طالبات پاس ہوئے جبکہ 80 ہزار 725 طلبا و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی۔

ملتان تعلیمی بورڈ نے بھی نویں کلاس کے امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا ، 1 لاکھ 30 ہزار 363 طلبا میں سے 59 ہزار 750طلبا پاس ہوئے، پاس ہونے والے طلبہ کا تناسب45.85 فیصد رہا۔

رکشا ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا!

0

بھارت میں مالی پریشانیوں کے شکار ایک رکشا ڈرائیور پر قدرت مہربان ہوگئی اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

دنیا میں اکثر لوگوں کے ساتھ ایسے انہونے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جو انہوں نے کبھی سوچے بھی نہیں ہوتے اور ان واقعات سے ان سے ان کی زندگیاں یکسر تبدیل ہوجاتی ہے ایسا ہی کچھ بھارتی شہری انوپجو کے ساتھ ہوا۔

انوپ جو مالی حالات سے تنگ آکر حالات بہتر بنانے کے لیے جہاں ملائیشیا جانے کی تیاری کر رہا تھا وہیں اس نے بینک سے تین لاکھ روپے قرض کے لیے درخواست بھی دے رکھی تھی لیکن ہوا کچھ یوں کہ اس نے گزشتہ اتوار کو کیرالہ میں 25 کروڑ بھارتی روپے کی اونم بمپر لاٹری جیت لی اور صرف یہی نہیں بلکہ جس قرض کے لیے وہ کئی ماہ سے بینکوں کے چکر کاٹ رہا تھا وہ قرض بھی اگلے روز منظور کرلیا گیا، تاہم لاٹری جیت کر راتوں رات کروڑ پتی بننے والے انوپ نے نہ صرف بینک کا قرض مسترد کردیا بلکہ ملائیشیا جاکر کمانے کا منصوبہ بھی ترک کردیا ہے۔

خوش نصیب نوجوان انوپجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ اس نے لاٹری نکلنے سے صرف ایک روز قبل ہی یہ ٹکٹ خریدا تھا اور جب پہلا ٹکٹ خریدا تو اسے پسند نہیں آیا جس کے بعد اس نے دوبارہ ٹکٹ خریدا جس نے میری قسمت بدل دی۔

انوپ کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 22 سالوں سے لاٹری ٹکٹ خرید رہا تھا لیکن اس سے پہلے اس کا کبھی 5 ہزار سے زیادہ کا انعام نہیں لگا تھا تاہم اب 25 کروڑ جیتنے کے بعد میں نے بینک کو فون کرکے کہا ہے کہ مجھے قرض کی ضرورت نہیں رہی ہے اور اب میں ملائیشیا بھی نہیں جاؤں گا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ جب اس نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا تو اسے ماضی کو دیکھتے ہوئے کسی بڑے انعام کی توقع نہیں تھی اسی لیے میں نے ٹی وی پر لائری کا نتیجہ بھی نہیں دیکھا لیکن جب میں نے اپنا فون چیک کیا تو پتہ چلا کہ میں 25 کروڑ روپے جیت چکا ہوں، لیکن مجھے تب بھی یقین نہیں،اس کے بعد میں نے اپنی اہلیہ کو دکھایا جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہی لکی نمبر ہے اور میں بمپر انعام جیت چکا ہوں۔

انوپ کے مطابق بیوی کی تصدیق کے باوجود اس کا ابہام کم نہ ہوا تو اس نے اس ٹکٹ کا امیج لاٹری ٹکٹ فروخت کرنے والی خاتون کو بھیجا اور اس نے بھی تصدیق کی کہ میں ہی وہ خوش نصیب ہوں جس کا 25 کروڑ کا انعام نکلا ہے۔

انوپ نے بتایا کہ ٹیکس کٹوتی کے بعد اس کے پاس لگ بھگ 15 کروڑ روپے کی رقم آئے گی جس میں اس کی پہلی ترجیح اپنے خاندان کے لیے گھر بنانا اور اپنا قرض اتارنا ہے اس کے علاوہ وہ اس رقم سے اپنے رشتے داروں کی مدد کے ساتھ فلاحی کام بھی کریں گے جب کہ کچھ کاروبار بھی شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ اونم بمپر لاٹری کا گزشتہ سال 12 کروڑ روپے کا انعام بھی ایک کوچی کے رہائشی رکشا ڈرائیور پالن پی آر نے جیتا تھا۔

پاکستانی ٹیم میں شامل ہونیوالے ابرار احمد سلیکشن کے اعلان کے وقت کیا کر رہے تھے؟

0

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں لیگ اسپنر ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ سلیکشن کے اعلان کے وقت کیا کر رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے گزشتہ دنوں انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تو اس میں لیگ اسپنر ابرار احمد کا نام بھی شامل تھے, عموماً قومی ٹیم میں شمولیت کے خواہشمند نئے کھلاڑیوں کی نیندیں سلیکشن کے اعلان کے وقت اڑ جاتی ہیں اور وہ اس سے باخبر رہتے ہیں۔

لیکن یہاں حیران کن امر یہ ہے کہ قومی ٹیم میں شمولیت کا مژدہ پانے والے لیگ اسپنر اپنی انتخاب کے اعلان کے وقت ٹی وی کے آگے نہیں بیٹھے ہوئے تھے بلکہ آرام سے سو رہے تھے۔

جی ہاں قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ابرار احمد کے مطابق جب ان کا ٹیم میں نام آیا تو وہ سو رہے تھے اور ان کے دوستوں نے فون کرکے انہیں قومی ٹیم میں منتخب ہونے کی خوشخبری سنائی اور بتایا کہ تمہارا نام پاکستانی ٹیم میں آگیا ہے جس کے بعد میں نے اپنے والدین کو فون کرکے یہ خوشخبری سنائی تو خوشی سے نہال ہوکر انہوں نے مجھے مبارکباد دی۔

ابرار احمد نے کہا کہ ٹیم میں شمولیت میرا خواب تھا اور قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کی خوشی اتنی زیادہ ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، انگلینڈ جیسی ٹیم کے خلاف ٹیم میں نام آنا بڑی بات ہے، بڑی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں نام آنے کی خوشی الگ ہے۔

لیگ اسپنر نے کہا کہ کیمپ میں ثقلین مشتاق سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، عثمان قادر اور ثقلین مشتاق سے بھی رہنمائی حاصل کی ہے۔

ڈینگی وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ادویات بازار سے غائب

0

راولپنڈی: ڈینگی بخار سے بچاو کی دوائی پیناڈول کی طلب میں 100 فیصد اضافہ کے بعد مارکیٹوں سے غائب کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ادویات بازار سے غائب ہوگئیں۔

پیناڈول کی طلب میں 100 فیصد اضافہ کے بعد دوا مارکیٹوں سےغائب کردی گئی ، پنجاب ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ شہری پینا ڈول کے استعمال کرنے پر ہی بضد ہیں۔

پنجاب ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ پینا ڈول کے علاوہ کیل پول،ڈسپرول،فیبرول اورٹائلول بھی استعمال کی جاسکتی ہے، یہ تمام ادویات بھی پیرا سیٹامول کے مختلف برانڈر ہیں۔

محکمہ صحت راولپنڈی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

یاد رہے سندھ سمیت کراچی میں بھی بخار سمیت عام ادویات بازار سے غائب ہیں، دکاندار کا کہنا تھا کہ پینا ڈول کا پیکٹ ہول سیل مارکیٹ میں ہزار روپے کا ملنے لگا۔

میڈیکل اسٹور پر پینا ڈول کا پیکٹ 1200 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

خاندان نے غلط شخص دفنا دیا، مرنے والا اگلے دن زندہ نکلا

0

اسپتال انتظامیہ کی غلطی کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے، ایسا ہی اس وقت ہوا جب اسپتال انتظامیہ کی غلط اطلاع کے سبب ایک خاندان اپنے بزرگ رکن کی موت کا سوگ مناتا رہا اور اگلے روز اسے علم ہوا کہ زندہ ہیں۔

وسطی یورپ کے ملک سلووینیا میں اس وقت عجیب وغریب صورت حال پیدا ہوگئی جب شناخت کی غلطی کے باعث ایک خاندان کسی اور کی میت کو دفن کرنے کے بعد سوگ مناتا رہا۔

سرکاری کیئر ہوم کی اس سنگین غلطی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیر صحت نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی، حکام کے مطابق جمعرات کو 2 ایک جتنی عمر کے افراد کو مشرقی سلووینیا کے قصبے زیدانی موسٹ کے ایک کیئر ہوم میں منتقل کیا گیا۔

شناخت کی غلطی کی ایک وجہ یہ بتائی گئی کہ دونوں عمر رسیدہ افراد کو ایک ہی علاقے سے کیئر ہوم لایا گیا اور دونوں وہیل چیئرز پر تھے۔

وزیر صحت دانیجل باسک لوریدان نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایک خاندان نے اپنے والد کو گزشتہ روز دفنایا اور آج معلوم ہوا کہ وہ زندہ ہیں، اسی طرح ایک اور خاندان کو معلوم ہوا کہ گزشتہ روز انتقال کے بعد دفن کیے گئے ان کے والد تھے۔

اسپتال لائے گئے بزرگ شہریوں میں سے ایک کو ڈیمنشیا کا مرض لاحق تھا جبکہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے صحت سے متعلق دیگر پیچیدگیوں کا بھی شکار ہوگئے تھے۔

حکام کے مطابق دونوں مریضوں میں ایک کا انتقال ہوگیا تو اسپتال نے غلط خاندان کو اطلاع دے دی، ضروری تصدیق کے بعد متعلقہ خاندان نے انتقال کرنے والے کی آخری رسومات ادا کیں۔

حکام کے مطابق اس غلطی کا علم بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کرنے والے کیئر ہوم کو اس وقت ہوا جب ایک مریض صحت یاب ہو کر واپس آیا اور اس کے بازو پر شناخت کے لیے ٹیگ موجود تھا۔

وزیر اعظم نے معاملے کی تحقیقات کے لیے حکم جاری کر دیا ہے۔