ہفتہ, مئی 18, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 6924

کیوی فاسٹ بولرٹرینٹ بولٹ نے سینٹرل کنٹریکٹ کیوں چھوڑا؟

0

آکلینڈ: ٹی ٹوئنٹی لیگز کی چکا چوند یا فیملی مسائل؟ نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے اہم فیصلہ کرلیا۔

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

کرک انفو کے مطابق ٹرینٹ بولٹ نے اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بغیر کسی رکاوٹ کے کھیلنے کی خاطر نیوزی لینڈ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کی۔

فیصلے سے متعلق ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ ’میں نے یہ فیصلہ اہلیہ اور تین بچوں کی وجہ سے کیا ہے، فیملی ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے اور میں اسے پہلے رکھنے پر بہت مطمئن ہوں اور کرکٹ کے بعد کی زندگی کے لیے تیار ہورہا ہوں۔Imageکیوی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میری بڑی خواہش ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میں بین الاقوامی سطح پر اپنا ہنر دکھا سکتا ہوں، تاہم میں یہ سمجھتا ہوں کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے پر ٹیم میں میری جگہ پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی ٹرینٹ بولڈ کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کے باوجود ٹرینٹ بولٹ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز کی چائے کے دھابے پر انٹری، شائقین حیران

ٹرینٹ بولٹ نے اپنے گیارہ سالہ کیریئر میں نیوزی لینڈ کے لیے مجموعی طور پر تینوں فارمیٹس میں دو سو پندرہ میچز
میں 548 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آج کل انٹرنیشنل کرکٹ، لیگ کرکٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہورہی ہے اور کھلاڑیوں کی دلچسپی ٹی20 لیگ کرکٹ میں زیادہ بڑھ رہی ہے۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین: بزرگ اور خصوصی افراد مفت سفر کر سکیں گے

0

لاہور: پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ خواتین اور طلبہ کو اورنج میٹرو ٹرین کے کرائے میں رعایتی پیکج دیا جائے گا، جب کہ بزرگ اور خصوصی افراد مفت سفر کر سکیں گے۔

اجلاس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ اسٹیج وائز مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا جائزہ لینے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

پرویز الہٰی نے کہا اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اسٹیشنز پر بھی سولر سسٹم لگائے جائیں گے، اور الیکٹرک بسوں کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ لاہور میں شروع کیا جائے گا، عوام کو جدید ترین ماحول دوست بسوں میں سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

اجلاس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹ آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ ایڈوائزری کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

قومی کرکٹرز کی چائے کے دھابے پر انٹری، شائقین حیران

0

لاہور: دورہ ہالینڈ سے قبل قومی کرکٹرز کی اچانک چائے کے دھابے پر انٹری نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ہالینڈ کے لئے اڑان بھرلی ہے، ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے نیدرلینڈ روانہ ہوئی۔

پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تین میچوں پر متشمل ون ڈے سیریز سولہ اگست سے شروع ہوگی، یہ سیریز آئی سی سی کی’ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے تحت کھیلی جارہی ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1557836033512947713?s=20&t=BvXTssOc5S10cZeiFqprGw

غیر ملکی دورے سے قبل قومی کرکٹرز نے لاہور میں چائے کے دھابے پر انٹری کی تو لوگ حیران رہ گئے, وہاں موجود افراد نے کرکٹرز کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، شاداب خان، نسیم شاہ، حارث رؤف اورمحمد نواز نے شائقین کرکٹ کے ساتھ گپ شپ لگائی اور چائے بھی پی۔

اس موقع پر مداحوں نے قیمتی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور قومی کرکٹرز کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوا کر اسے بطور یادگار رکھ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کرکٹرز کی چائے کے دھابے پر انٹری اور لوگوں کے ساتھ گپ شپ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

رواں ماہ 55 کروڑ ڈالر کے قرضے ادا

0
ڈالر کی قدر

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 55 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم بیرونی قرضوں کی مد میں ادا کردی، ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 56 کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2022 تک 55 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم بیرونی قرضوں کی مد میں ادا کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے باقی 3 ہفتے میں زیادہ قرضوں کی ادائیگیاں نہیں ہوں گی۔

قرضوں کی ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7 ارب 83 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہوئی اور ذخائر 5 ارب 73 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 64 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 13 ارب 56 کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

کوہ پیما نائلہ کیانی کا ایک اور کارنامہ

0

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا، اس بار انھوں نے دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی گاشر برم وَن (Gasher Burm One) سر کر لی۔

نائلہ کیانی پہلی کوشش میں 8 ہزار میٹر سے زیادہ بلندی والی 3 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بھی بن گئی ہیں، انھوں نے یہ اعزاز جمعہ کی علی الصبح 7 بجے حاصل کیا۔

نائلہ کیانی جو پیشے کے لحاظ سے ایک بینکر اور کوہ پیمائی کی شوقین ہیں، نے کہا: "یہ میری زندگی میں ہونے والے مشکل کاموں میں سے ایک تھا۔”

نائلہ کیانی نے مہم جوئی کی کامیابی پر بارڈ فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

نائلہ کیانی جس گروپ میں تھی اس میں 6 پاکستانی کوہ پیما سرباز خان، شہروز کاشف، ساجد سدپارہ، سہیل سخی اور امتیاز سدپارہ شامل تھے، واضح رہے کہ گاشر برم کو ہیڈن پیک یعنی چھپی ہوئی اور مشکل ترین چوٹی بھی کہا جاتا ہے۔

پہلی بار پاکستانی خواتین نے K2 سر کر لیا

نائلہ کیانی کی آفیشل اسپانسر معروف فلاحی تنظیم بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے کہا کہ نائلہ کیانی پاکستان کا فخر ہیں، وہ کامیاب مہم جوئی کے ساتھ تاریخ میں اپنا نام رقم کر رہی ہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا بارڈ فاؤنڈیشن پاکستانی نوجوانوں باالخصوص خواتین کا ٹیلنٹ سامنے لانے میں اپنا کردا ر ادا کرتی رہے گی۔

عمران خان کا 13 اگست کے جلسے کے حوالے سے اہم اعلان

0

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ 13 اگست کے جلسے میں حقیقی آزادی کے لیے لائحہ عمل بتائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے تمام پاکستانیوں خصوصاً نوجوانوں کو دعوت دی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 13 اگست کی رات لاہور میں ہمارے حقیقی آزادی جلسے میں شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منائیں گے، عمران خان نے کہا کہ ہم جشن بھی منائیں گے اور میں حقیقی آزادی کے لیے لائحہ عمل بھی بتاؤں گا۔

موٹر سائیکل سوار گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا، ویڈیو وائرل

0

ایک موٹر سائیکل سوار کی بائیک سمیت گڑھے میں گر کر غائب ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹائر شاپ کے باہر ایک شہری موٹر سائیکل ریورس کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گہرے گڑھے میں گر کر غائب ہو گیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی، ٹویٹر پر اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد نے دیکھا اور شیئر کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری دکان سے نکلا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اسے ریورس کرنے لگا۔ پیچھے ایک گڑھا تھا اور معلوم ہوتا ہے کہ شہری اس سے واقف تھا۔

شہری نے اپنی طرف سے احتیاط کی اور محتاط طریقے سے بائیک اپنی ٹانگوں کے ذریعے پیچھے کی، لیکن پچھلا ٹائر گڑھے کے کنارے پر پہنچنے کے بعد موٹر سائیکل سوار اسے سنبھال نہ سکا۔

اندازے کی معمولی غلطی کے باعث بائیک شہری کے قابو سے باہر ہو گئی اور اگلے لمحے موٹر سائیکل پیچھے پھسلتی ہوئی گہرے گڑھے میں گر کر غائب ہو گئی۔

ایسا ہی ایک واقعہ رواں برس جون میں بھی پیش آیا تھا جب ایک جوڑا اپنی اسکوٹی سمیت سیلابی گڑھے میں گر گیا تھا، یہ واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے علاقے کشن پور میں پیش آیا۔

اس واقعے کی ویڈیو میں پولیس افسر دیانند سنگھ اتری اور ان کی بیوی انجو اتری کو سیلاب زدہ سڑک پر اسکوٹی کی پچھلی سیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

موٹر سائیکل اس وقت کھائی میں گر گئی جب پولیس اہل کار نے بائیک کو پارکنگ کی جگہ پر کھڑا کرنا چاہا۔

ایمن الظواہری کی لاش غائب؟

0

کابل: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری کی لاش کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

العربیہ چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک الظواہری کی لاش تک پہنچنے میں ناکام رہی، کیونکہ اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا اور طالبان کو اس جگہ پر ان کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کی مختلف جہتیں ہیں، تحقیقات ہو رہی ہیں جنہیں مکمل ہونے پر ہم نتائج کا اعلان کریں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ الظواہری کے گھر کو نشانہ بنانے والے میزائل نے سب کچھ تباہ کر دیا، مذکورہ علاقہ بہت محفوظ ہے اور عام طور پر اس کا معائنہ نہیں کیا جاتا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے امریکا کی طرف سے کیے گئے آپریشن کو دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2 اگست کو اعلان کیا تھا کہ امریکا نے القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کو کابل میں ہلاک کر دیا ہے، الظواہری کی ہلاکت القاعدہ کے لیے 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سے سب سے بڑا دھچکہ ہے۔

یہ واقعہ شکوک پیدا کرتا ہے کہ طالبان نے مسلح گروہوں کو پناہ نہ دینے کے اپنے عہد کو کس حد تک پورا کیا ہے۔

یہ آپریشن امریکا کی طرف سے افغانستان میں کسی ہدف پر شروع کیا جانے والا پہلا اعلان کردہ حملہ ہے۔ واشنگٹن نے گزشتہ سال 31 اگست کو طالبان کی اقتدار میں واپسی کے چند دن بعد اس ملک سے اپنی فوجیں نکالی تھیں۔

الظواہری کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ نائن الیون حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا جس نے 11 ستمبر کے حملوں سمیت القاعدہ کو کئی کارروائیوں کی ہدایت کی تھی اور وہ بن لادن کا ذاتی معالج بھی تھا۔

سعودی عرب اور قطر کا بڑا مشترکہ فیصلہ

0

ریاض: سعودی عرب اور قطر نے ادائیگی کا ایک مشترکہ نظام متعارف کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان ریٹیل سیل کے لیے مشترکہ ادائیگی نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ادائیگی سسٹم ’مدی‘ اور قطری ادائیگی سسٹم ’نابس‘ کے درمیان تعاون ہوگا۔

ساما نے کہا ہے کہ مدی کارڈ کے حامل افراد قطر میں خریداری پر ادائیگی کر سکتے ہیں، جب کہ نابس کارڈ کے حامل قطری شہری سعودی عرب میں اپنے کارڈ سے خریداری کی ادائیگی کر سکیں گے۔

ساما کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ریٹیل سیل پر ادائیگی خلیجی سسٹم کے تحت ہوگا۔ خیال رہے کہ خلیجی ادائیگی سسٹم کے تحت تمام خلیجی ممالک کے شہری اور مقیم غیر ملکی جن کے پاس مقامی بینکوں کے کارڈ ہیں، وہ کسی بھی ملک کے اے ٹی ایم کو استعمال کر سکتے ہیں۔

کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی، انٹر بورڈ کے پرچے ملتوی

0
کیمبرج امتحانات

کراچی: شہر قائد میں تیز بارش کی پیشگوئی پر انٹر بورڈ نے آج کے پرچے ملتوی کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث آرٹس ریگولر، پرائیوٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے اور عملی امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق ملتوی شدہ پرچے 23 اگست 2022 کو انھی مراکز میں لیے جائیں گے، جب کہ عملی امتحانات ری شیڈیول کرنے کے لیے کالجز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ 24 گھنٹے برقرار رہے گا، بحیرہ عرب اور مشرقی راجستھان میں ہوا کا شدید کم دباؤ موجود ہے۔

موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔