ہوم بلاگ صفحہ 6941

‘ عمران نیازی کو کچھ باتیں یاد کرانے کی ضرورت ہے ‘

0

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی یادداشت کمزور ہے اور انہیں کچھ باتیں یاد کرانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹؤئٹ کے ردعمل میں ان پر شدید طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی یادداشت کمزور ہے اور انہیں کچھ باتیں یاد کرانے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے دور میں تقرری وتبادلوں پر پیسے لیے گئے۔ بڑے مالی اسکینڈل سامنے آئے۔ ان کی معاشی بدانتظامی کی قیمت آج عوام ادا کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نےعالمی سطح پر پاکستان کے تشخص اور وقار کو بری طرح مجروح کیا اور دوست ممالک کےساتھ تعلقات کو خراب کیا۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں سوال اٹھایا تھا کہ قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے پر امپورٹڈ حکومت پر کیسے اعتماد کیا جا سکتا ہے؟ قومی اثاثوں کی فروخت پر طریقہ کار اور قانونی جانچ پڑتال کیسے نظر انداز ہوسکتی ہے؟

سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ قوم ان پر اپنے قومی اثاثے سپرد کرنے پر کبھی اعتماد نہیں کرے گی۔ چوروں کو قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

لاہور کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کو کراچی بھیجنے کا حکم دے دیا

0

لاہور کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کو کراچی بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دعا زہرا کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھیجنے کے معاملے پر جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد کی عدالت نے دعا زہرا کو کراچی بھیجنے کا حکم دیا۔

مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کے وکلا احمد شیر اور فہد صدیقی عدالت میں پیش ہوئے اور عمر کے تعین کے لیے تیسرے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست پرمدعی کے وکیل نے اعتراض کیا۔

وکیل احمد شیر جٹ کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ اس پر فیصلہ دے چکا ہے لہٰذا یہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ پولیس دعا زہرا کو لینے پہنچ گئی

مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں میڈیکل بورڈ بچی کا ٹیسٹ کرچکا جس میں کم عمر ڈیکلیئر ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس دعا زہرا کو لینے کے لیے لاہور پہنچی تھی اور عدالت سے انہیں کراچی منتقل کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو شیلٹر ہوم کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دعا کو کراچی منتقل کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ کیس کراچی کی ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے اور دعا زہرا کیس کا مرکزی کردار ہے اس کی کراچی میں موجودگی ضروری ہے۔

عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا تھا کہ بظاہر دعا زہرا اپنے شوہرکے ساتھ بھی ناخوش ہے اور ساتھ رہنا نہیں چاہتی جبکہ وہ والدین سے بھی خوفزدہ ہے اس لیے اس کا شیلٹر ہوم میں رہنا مناسب ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ دعا زہرا کےاغوا سے متعلق ٹرائل کورٹ ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔

لٹیرے لیڈر نہیں بن سکتے، مایا علی

0
مایا علی کا حکمرانوں کے نام اہم پیغام

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مختصر تبصرہ کیا ہے۔

اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مایا علی نے اسٹوری کے ذریعے اے آر وائی نیوز چینل کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا جس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ ہے۔

اداکارہ نے اسٹوری پر لکھا: ’یہ انصاف کے ساتھ اور سسٹم کے ساتھ ہوگیا۔ لٹیرے لیڈرز نہیں بن سکتے‘۔

 

مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر سیاسی اور ملکی معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرام اسٹوری پر اندھیرے میں ٹمٹماتی ہوئی موم بتی کی ویڈیو شیئر کی تھی اور لکھا تھا: ’جب آپ کے پاس یو پی ایس چارج کرنے کے لیے بھی بجلی نہ ہو‘۔

مایا علی کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں ’رخشی‘ کا کردار نبھایا۔

عاقب جاوید کی بیٹی نے گریجویشن مکمل کرلی

0

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے اپنے گریجویشن مکمل کرلی۔

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کی اہلیہ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ’ان کی بیٹی نے میڈیا اینڈ انٹرنیشنل جرنلزم میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ماشا اللہ بیٹی نے یونیورسٹی آف سسکس سے گریجویشن مکمل کیا اور اب ماسٹرز کی تعلیم حاصل کریں گی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Green Shirts (@greenshirts17)

واضح رہے کہ عاقب جاوید پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

عاقب جاوید نے اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ پشاور میں زمبابوے کے خلاف 1998 میں کھیلا تھا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل بھی زمبابوے ہی کے خلاف پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا تھا۔

فاسٹ بولر 92 کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ تھے اور انہوں نے انگلینڈ کے خلاف میگا ایونٹ کے فائنل میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں، انہوں نے 22 ٹیسٹ میچز میں 54 اور 163 ون ڈے انٹرنیشنل میں 182 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

مٹھائیاں تقسیم کرنے والوں کی خوشیاں پھر خراب ہوں گی، فیصل جاوید

0

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جو مٹھائی تقسیم کر رہے تھے ان کی خوشیاں پھر خراب ہوں گی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کا یکم جولائی والا عبوری وزیراعظم کا اسٹیٹس بحال کرنے کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جو مٹھائی تقسیم کر رہے تھے ان کی خوشیاں پھر خراب ہوں گی۔

فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نے سپریم کورٹ میں مواد پیش نہیں کیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کے حکم کو رولنگ کا غلط حصہ بنایا اور ان کے وکیل متعلقہ فیصلے کا حصہ بتانے سے قاصر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم جولائی کا عدالتی اسٹیٹس بحال، حمزہ شہباز پھرعبوری وزیراعلیٰ بن گئے

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت کے خط کو بھی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

’جتنا چاہے پیسہ چلالو، آخری جیت حق کی ہوگی‘

0

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر اداکار فیروز خان نے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا ٹویٹ شیئر کردیا۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی کہ چوہدری شجاعت کے خط کے مطابق ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے۔

ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا جہاں عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ یکم جولائی کا اسٹیٹس بحال کردیا۔

شوبز ستاروں نے ملک میں انتخاب کو ’سرکس‘ کا نام دے دیا

فیروز خان نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’جتنا چاہے پیسہ چلالو، جتنی سازشیں اور بلیک میلنگ کرلو پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہا ہوں آخری جیت حق کی ہوگی۔‘

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’اس پنجاب اسمبلی سے پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی اور قومی اسمبلی میں بھی میرا لیڈر عمران خان دو تہائی اکثریت سے ایک بار پھر آئے گا، انشا اللہ۔‘

فیروز خان کے اس ری ٹویٹ کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور علی محمد خان کا بیان شیئر کرنے پر اداکار کی تعریف کی جارہی ہے۔

نیا سسٹم داخل، کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان

0

چوتھا مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا ہے۔ کل صبح سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چوتھا مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا ہے اس وقت مٹھی، تھرپارکر اور اسلام کوٹ میں موسلادھا بارشیں جاری ہیں جب کہ اتوار کی صبح سے یہ سسٹم کراچی میں مکمل فعال ہوجائے گا۔ جس کے نتیجے میں شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

اس سسٹم کے تحت برسنے والی تیز بارش کے نتیجے میں شہر کے نشیبی علاقے زیر آنے کا امکان ہے اور حب ڈیم میں مزید دباؤ بڑھ جائے گا جو گزشتہ بارشوں کے سبب پہلے ہی اپنی استعداد سے زیادہ بھر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیار ہوجائیں ! طاقتور طوفانی سسٹم کراچی کے قریب پہنچ گیا

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات اس حوالے سے اس سے قبل بھی الرٹ جاری کرچکا ہے۔

حمزہ شہباز کی موجودہ حیثیت خطرے میں ہے، تحریری فیصلہ جاری

0

لاہور: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے وکلا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر وضاحت نہیں دے سکے ہیں جس کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی موجودہ حیثیت گہرے خطرے میں ہے۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کے معاملے پر آج کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 6 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلہ میں کہا کہ پنجاب حکومت کے وکلا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر وضاحت نہ دے سکے، وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے وکلا کا رولنگ پر وضاحت نہ دینا نوٹ کیا گیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودہ حیثیت گہرے خطرے میں ہے، موجودہ حالات میں حمزہ شہباز کو منتخب وزیراعلیٰ نہیں کہا جاسکتا، فریقین کے درمیان بالکل یکم جولائی والی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ یکم جولائی کو فریقین کی رضامندی سے حمزہ شہباز کو ٹرسٹی وزیراعلیٰ بنایا گیا تھا، یکم جولائی کو ہی حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ اختیارات محدود کردیے تھے، اختیارات اس لیے محدود کیے تھے تاکہ انتظامی اقدامات سے سیاسی جماعت کو فائدہ نہ ہو اور نہ ہی وہ اپنی جماعت کو فائدہ پہنچاسکیں۔

طوطا گم ہونے پر مالک نے شہر میں پوسٹرز لگوا دیے

0

پرندے پالنے والے لوگ اچھی طرح واقف ہوں گے کہ اگر ان کا پرندہ کہیں گم ہوجائے تو وہ افسردہ ہوجاتے ہیں اور اگر اسے کوئی لاکر دے دے تو خوشی کی انتہا نہیں رہتی۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے تماکورو میں پیش آیا جہاں ایک بھارتی شہری نے افریقی طوطا گم ہونے پر شہر میں پوسٹرز لگوا دیے اور اسے ڈھونڈ کر لانے والے شخص کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا۔

ارجن نامی شخص کا پالتو طوطا ’رستم‘ 16 جولائی کو اپنے گھر سے اڑ کر تقریباً 3 کلومیٹر دور چلا گیا تھا ان کو طوطے کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے اسے ڈھونڈنے پر 50 ہزارروپے کا نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق طوطا ارجن کے پاس پچھلے ڈھائی سال سے تھا اور وہ اس کی ہر سال سالگرہ بھی مناتے تھے۔

طوطے کے گم ہونے پر وہ اس قدر غمگین تھے کہ انہوں نے اس کی گمشدگی اور اس کی تلاش پر نقد انعام کے پوسٹرز بھی شہر میں چھپوا دیے تھے۔

تاہم ایک شخص نے اگلے ہی روز طوطے کو پکڑ کر مالک کے حوالے کر دیا جس کا کہنا تھا کہ طوطا بہت بدحال اور کمزور حالت میں تھا۔

ارجن نے طوطے کے دوبارہ ملنے کی خوشی میں اس شخص کو 50 ہزار کے بجائے 85 ہزار روپے بطور انعام دیے اور اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا

0

جنیوا: عالمی ادار صحت نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا، جس میں منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ اور کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا کہ دنیا کے 75 ممالک میں اب تک منکی پاکس کے 16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ اس سے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی کی ہنگامی کمیٹی میں خدمات انجام دینے والے ماہرین کے درمیان منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دینے پر اتفاق رائے نہیں تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کے سربراہ نے اس طرح کی کارروائی کی ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی کی ہنگامی کمیٹی اس بات پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام رہی کہ آیا منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا جائے یا نہیں، تاہم یہ وبا پوری دنیا میں تیزی سے پھیل چکی ہے اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ اس وقت دو ہی بیماریوں کو ہیتلھ ایمرجنسی قرار دیا گیا ہے، جن میں کرونا وبا اور پولیو شامل ہیں۔