ہوم بلاگ صفحہ 7091

بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کا کمزور سسٹم پھر بیٹھ گیا، بجلی بند

0

کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کا کمزور ٹرانسمیشن سسٹم پھر بیٹھ گیا اور 300 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے شہر قائد کے وسیع علاقے کی بجلی بند ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ہفتے کے روز بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کا کمزور ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر متاثر ہوگیا اور 300 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے شہر قائد کے وسیع علاقے کی بجلی بند ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق 300 فیڈرز ٹرپ ہونے کے ساتھ مختلف علاقوں میں بجلی کے تار بھی ٹوٹ کر گرگئے جب کہ کئی جگہوں پر پی ایم ٹیز اور سب اسٹیشن میں پانی داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بالخصوص کل عید کے حوالے سے تیاریاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

ہفتے کے روز جن شہر قائد کے جن علاقوں کی بجلی بند ہوئی ہے ان میں لائنز ایریا، صدر، ڈی ایچ اے، جیکب لائن، گلشن ظہور، گژری، پنجاب کالونی، کینٹ، باتھ آئی لینڈ، نیلم کالونی، سٹی ریلوے کالونی، شیریں جناح کالونی، سلطان آباد، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد کالونی، ہجرت کالونی، اولڈ سٹی ایریا، لیاری، گارڈن، کیماڑی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث 200 کے قریب فیڈرز متاثر ہیں، کچھ علاقوں میں کھڑے پانی کے باعث بجلی بحالی میں دشواری ہے جب کہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کا پانی اترنے کے ساتھ بجلی بحالی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، ایف بی ایریا بلاک 19 اور 22 سمیت اعظم بستی گارڈن روڈ اور دیگر علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔

’سری لنکا میں مظاہرین نے گال ٹیسٹ پر دھاوا بول دیا‘

0

سری لنکا میں مشتعل مظاہرین نے گال ٹیسٹ میں دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ٹیسٹ میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا اور صورت حال سے کینگروز کھلاڑی بھی پریشان ہوگئے۔

سری لنکا میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی حکومت مخالف مظاہروں کی لپیٹ میں آگئیں اور ہزاروں مظاہرین سری لنکا آسٹریلیا گال ٹیسٹ کے دوران گال فورٹ میں گھس گئے۔

مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور ٹیسٹ سیریز کےلیے سری لنکا میں موجود قومی اسکواڈ کا دوسرا ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریزسولہ جولائی سے کھیلی جانی ہے اور سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

نادیہ حسین کی آم کی گھٹلی سے فیشل کرنے کی ویڈیو وائرل

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی آم کی گھٹلی سے فیش فیشل کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر نادیہ حسین نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ آم کی گھٹلی سے فیشل کر رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”تو کیا آپ میں سے کسی نے مینگو فیشل آزمایا ہے؟“

ان کی ویڈیو نے انسٹا گرام صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ لوگ اس پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ”آپ کے مشورے کے بعد میں پچھلے 2 سے 3 سال سے یہ فیشل کر رہی ہوں“۔

اس سے قبل یکم اپریل کو نادیہ حسین نے مداحوں کے ساتھ ”اپریل فول“ منایا تھا جس پر مداح قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر کیک تھامے پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع ہے جبکہ دوسری تصویر میں اُنہوں نے لکھا ہے کہ ”نہیں! یہ اپریل فول ہے“۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر تبصروں کی لائن لگ گئی جس میں زیادہ تر مداح ہنستے نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ وہ بس تہنیتی کمنٹ لکھنے ہی والے تھے کہ انہوں نے کیپشن کو پورا پڑھ لیا۔

’سری لنکا میں مظاہرین صدارتی محل میں تیراکی کرنے گئے‘

0

کولمبو: سری لنکا میں مشتعل مظاہرین نے صدارتی ہاؤس پر دھاوا بولا اور سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے رہے اور صدر کے زیر استعمال لگژری آئٹمز دیکھتے رہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے مظاہرین نے ہفتے کے روز کولمبو میں صدر گوٹا بایا راجا پکسے کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا اور متعدد پولیس اور فوجی رکاوٹوں اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور کئی کلپس میں مقامی لوگوں کو پول میں تیراکی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

دوسروں کو گھر میں گھستے ہوئے دیکھا گیا اور صدر کے ذاتی سامان کی تلاشی لی اس منظر نے سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کو چونکا دیا ہے کیونکہ ملک میں ہنگامہ آرائی ختم ہونے سے انکاری ہے۔

سری لنکا کے دارالحکومت میں کرفیو نافذ، فوج ہائی الرٹ

ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے جانے کے بعد بہت سے لوگوں نے سری لنکا کے بحران پر اپنا موقف بیان کیا۔

صدر کے سوئمنگ پول میں لوگوں کے اتفاق سے نہانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لوگوں نے مہنگائی کی وجہ سے ان کے گھر پر دھاوا بولا کیونکہ یہ خود عیش و آرام کی زندگی گزار رہے تھے۔

ملک میں اشیائے ضروریہ کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور ٹویٹر صارف نے لکھا، "شہریوں کے پاس کھانا، گیس نہیں ہے، لیکن، یہ عیش و آرام کی زندگی گزارنے کے لیے ہیں لیکن اب اس پر مظاہرین نے قبضہ کر لیا ہے۔”

اتحادی جماعت ایم کیو ایم حکومت سندھ پر برہم

0

کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے حکومت سندھ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں بارش کے بعد ابتر صورتحال پر پی پی کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو بھی پریشان کردیا ہے اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بارش سے نمٹنے کیلیے موثر انتظامات نہ کرنے پر حکومت سندھ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں نے پھر کراچی کے انتظامی اسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا ہے، تباہ حال سیویج سسٹم بیٹھ گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جب کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری بھگت رہے ہیں۔

ایم کی ایم رابطہ کمیٹی نے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے اموات پر افسوس اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، شہر کی حالت ابتر ہے لیکن حکومت اور انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے جب کہ کارکنان اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارش سے شہر کا حال تو برا ہے ہی لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف حادثات اور کرنٹ لگنے سے 9 قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران مزید 7 افراد بارش کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جون سےاب تک بلوچستان میں بارشوں سے56افرادجاں بحق ہوئے۔

ایم کیو ایم نے سندھ حکومت اور کے الیکٹرک انتظامیہ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوش کے ناخن لیے جائیں اور کراچی والوں کو لاوارث سمجھ کر انکی جان و مال سے کھلواڑ بند کیا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارش سے شہر کا حال تو برا ہے ہی لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف حادثات اور کرنٹ لگنے سے 9 قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کے دوران 16 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، متعدد زخمی

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران مزید 7 افراد بارش کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جون سےاب تک بلوچستان میں بارشوں سے56افرادجاں بحق ہوئے۔

”خوش نصیب ہیں جو اللہ نے عمران خان جیسا لیڈر دیا“

0

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق صبائی وزیر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے ہمیں عمران خان جیسا لیڈر دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ جو کلمہ حق کی آواز عمران خان نے اٹھائی اللہ بھی ساتھ ہے، عمران خان دنیا کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرتا ہے، سابق حکومتیں ہمیں محکومی کی طرف لے کر گئیں۔

”عمران خان نے حق کی آواز اٹھائی اس پر ہر طبقے سے سپورٹ مل رہی ہے، عمران خان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پاکستان آزاد ملک بنایا گیا تھا، عوام کی سپورٹ رہی تو ہم پاکستان کی حقیقی منزل تک پہنچیں گے“۔

پریس کانفرنس میں موجود رہنما پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ جن تنظیمات نے حمایت کا اعلان کیا وہ دعوت حق کے داعی ہیں، عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد مدینہ جیسی ریاست بنانے کی جدوجہد کی۔

”ہم نے رحمت العالمین اتھارٹی قائم کی، عمران خان کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کی صورت میں اپنانا مکمل ایجنڈا مکمل کریں گے، 17 جولائی کو جیت پر پنجاب کی حکومت حاصل کر کے مرکز کی حکومت حاصل کریں گے“۔

سافٹ ڈرنک سے گوشت گلانے کا آسان طریقہ

0

عید الاضحیٰ پر قربانی کے بعد خواتین کو جن پریشانی کا سامنا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ گوشت گلنے میں اسے مسائل ہوتے ہیں اور اسے گلانے میں کئی گھنٹوں لگ جاتے ہیں جبکہ کچھ خواتین پریشر کُکر میں اسے گلانے کی کوشش کرتی ہیں۔

لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس آسان طریقے پر عمل کرکے آپ عید الاضحیٰ کے روز گوشت کو باآسانی اور جلدی گلاسکیں گے۔

گوشت جلدی گلانے کے ٹوٹکے

ٹماٹروں کو پیس کر اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور اس مکسچر کو گوشت پر لگادیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں، اب گوشت پکائیں اور دیکھیں کہ یہ کتنا جلدی گلتا ہے۔

ادرک کے عرق کو 30 منٹ کے لیے گوشت پر لگا کر رکھیں، اس طریقہ سے بھی گوشت جلد گلتا ہے۔

ابلتےگوشت میں لہسن کے درمیان میں موجود ڈنڈی ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے۔

چائے کے ایک یا دو کپ میں گوشت کو میرینیٹ کرکے 20 منٹ کے لیے رکھ دیں، دراصل چائے میں ‘ٹینن’ نامی کیمیکل کمپاؤنڈ موجود ہوتا ہے جو گوشت گلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سافٹ ڈرنک سے بھی گوشت گلایا جاسکتا ہے جی ہاں! اس میں موجود کیمیکلز چیز گلانے میں مدد دیتے ہیں، اس کے لیے 30 سے 40 منٹ تک گوشت کو سافٹ ڈرنک میں ملا کر رکھ دیں اور پھر اسے دھو کر پکائیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا

0

لاہور ہائیکورٹ نے سینیئر اینکر عمران ریاض کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ ورکنگ ڈے پر انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سینیئر اینکر عمران ریاض کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ ورکنگ ڈے پر انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے اور اخراج مقدمات کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں اینکر عمران ریاض پر مقدمات اندراج کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت پیش ہوئی اور بتایا کہ انہوں نے فائل کو دیکھا ہے اس پر تفصیلی جواب کی ضرورت ہے، اگر یہ مجسٹریٹ کے روبرو پہلے ورکنگ ڈے پر پیش ہونےکی گارنٹی دیں تو ضمانت پررہا کر دیا جائے، ہمیں عمران ریاض کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ عمران ریاض حلف دیں کہ وکیل نے یقین دہائی کرائی ہے کہ آپ مجسٹریٹ کے سامنے پیشی تک ایسا متنازع بیان نہیں دیں گے جس سے معاملات خراب ہوں جس پر عمران ریاض نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ وہ کوئی ایسا بیان نہیں دیں گے۔

سینیئر اینکر عمران ریاض کی جانب سے یقین دہائی کرائی جانے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ چکوال کیس میں ضمانت دے دی جائے اس کے علاوہ کسی ایف آئی آر میں گرفتاری نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی ذاتی مچلکوں پرضمانت منظور کرلی اور سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔ اس موقع پر جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ کو ہتھکڑیاں تو نہیں لگیں جس پر عمران ریاض نے جواب دیا کہ ہتھکڑیاں اتر گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک کے بعد لاہور کی عدالت نے بھی عمران ریاض کیخلاف مقدمہ ختم کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی عدالت نے بھی عمران ریاض کیخلاف مقدمہ ختم کردیا تھا۔

ٹویٹر اپنے 100 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا

0

سماجی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے 100 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ نے اپنی ورک فورس سے 30 فیصد افرادی قوت کو کم کیا ہے جس کے تحت ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے 100 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔

ٹوئٹر میں یہ صورتحال ایلون مسک کے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے اعلان کے بعد پیدا ہوئی ہے، ایلون مسک نے ٹوئٹر کو مزید مستحکم بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں مسک کا کہنا تھا کہ کمپنی کو مالی طور پر مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

مسک نے اس دوران ٹوئٹر سے ملازمین کو فارغ کیے جانے کا بھی عندیہ دیا تھا۔

اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے ملازمتیں دینے کے عمل کو روکنے اور کمپنی کے اخراجات میں بھی کمی کا اعلان کیا تھا۔

’احسن اقبال کی پہلی نسل پاکستان بننے کیخلاف تھی‘

0

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے احسن اقبال کے چور چور کے نعروں کے بعد پریس کانفرنس کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پہلی نسل پاکستان بننے کے خلاف تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ آج احسن اقبال نے پریس کانفرنس کی انہوں نے تہذیب اور تربیت پر بات کی یہ ہر چیز کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں یہ بتائیں محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر کس نے ہیلی کاپٹر سے پھینکی اور نصرت بھٹو کی تصاویر بھی پھنکوائی گئی کیا گلوبٹ کی تربیت عمران خان نے کی تھی؟

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور نوازشریف کے کہنے پر خواتین پر گولیاں چلائی گئی تھیں کیا گولیاں چلانے کی تربیت عمران خان نے کی تھی؟

شہباز گل نے کہا کہ بہاولپور کی بچی سوال پوچھ رہی تھی غیرت سے عاری کون لوگ ہیں؟ فیصل آباد میں 10 سال کے بچے کو پکڑوایا گیا اب احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں تہذیب اور تربیت پر بات کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خواتین اور بچوں نے احسن اقبال کے لیے چورچور کے نعرے لگائے یہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کیا گیا تھا کیا اس پر کیا کہیں گے؟ فیصل آباد میں ہمارے کارکن کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی تھی ہمیں پبلک میں جانا تو ہیلمٹ پہن کرجانا ان کی تربیت کیا عمران خان نے کی تھی، عورتوں اور بچوں کے بارے میں سلمان شہباز نے نازیبا الفاظ استعإال کیے آپ نے کہا تھا لوگ ایک کپ چائے چھوڑ دے کیا یہ تربیت عمران خان نے کی تھی۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ آپ لوگوں میں بہت منافقت ہے آپ لوگوں کو چائے چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں اور خود برگر کھانے چلے گئے یہ سچ بولنے میں غصے والی کیا ہے لوگوں نے آپ کے بارے میں سچ کہا کیا آپ کے سارے گندے کھیل کی تربیت بھی عمران خان نے کی؟