ہوم بلاگ صفحہ 7103

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت تیزی سے گرنے لگی

0
پیٹرول

واشنگٹن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت 2.99 ڈالر مزید کم ہو کر 99.78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3.2 فیصد یعنی 3.19 ڈالر کمی کے بعد 96.31 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

یہ11 اپریل 2022 کے بعد سے اب تک کی تیل کی کم ترین قیمتیں ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی سطح پر کساد بازاری کے خدشات، دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی بلند قدر میں اضافہ اور ناروے میں ورکرز کی ہڑتال کی وجہ سے تیل کی پیداوار میں متوقع کمی کو قرار دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت میں 9 اعشاریہ 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، اور گر کر تیل کی قیمت کم ہوکر 102.73  ڈالر پر آگئی تھی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 9.30 ڈالر یعنی 8.6 فیصد کم ہوکر 99.13  ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

بھارت: بے روزگاری سے تنگ خاندان نے خودکشی کرلی

0

بھارت میں بے روزگاری سے تنگ ایک خاندان نے خودکشی کرلی اور جائے وقوعہ سے سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں شوہر نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ خودکشی کی۔ تینوں نے پھانسی لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔

صبح چھوٹے بیٹے نے جب والدین اور بہن کی لاشوں کو کمرے میں لٹکتا دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے اور وہ اپنی خالہ کو بتانے چلا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ خودکشی سے قبل لکھا گیا سوسائڈ نوٹ اب تک سامنے نہیں لایا گیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے انتہائی جذباتی انداز میں لکھا گیا سوسائڈ نوٹ ملا ہے، متوفی گزشتہ کئی دنوں سے بے روزگار تھا، تینوں نے آپ میں طے کر کے انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

کیا باسط نے عائشہ کو شادی کے فوری بعد طلاق دے دی؟

0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں باسط (فیروز خان) نے شادی کے فوری بعد ہی عائشہ (اشنا شاہ) کو طلاق دے دی؟۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ روز 9ویں قسط شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ باسط اپنی والدہ سے متعلق ساری سچائی عائشہ (آفس کی ملازم) کو بتادیتے ہیں جس کے بعد وہ ان سے شادی کے لیے راضی ہوجاتی ہیں جبکہ عائشہ کی والدہ بیٹی کی شادی کے لیے لاکھوں روپے طلب کرتی ہیں۔

باسط اور عائشہ کی شادی کو لے کر باسط کی والدہ خوش ہوتی ہیں کیونکہ ان کے شوہر کی خواہش تھی کہ باسط کی شادی ہوجائے جس کے بعد وہ اپنی ازدواجی زندگی کے ساتھ ساتھ بزنس پر بھی دھیان دے سکے اور اسے بزنس کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے قرضہ نہ لینا پڑے کیونکہ ان کے والد نے شرط رکھی تھی کہ باسط شادی کے بعد ہی وراثت کا حقدار ٹھہرے گا۔

ادھر عائشہ کی بہن بانو بھی بہن کی شادی کو لے کر خوش ہوتی ہیں اور کہتی ہیں کہ دیکھو قسمت اسے کہتے ہیں شادی میں پہلے کرنا چاہتی تھی لیکن دلہن تم بن رہی ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)

حبس کی دسویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ’باسط شادی کے بعد عائشہ سے کہتے ہیں کہ آپ پر میری طرف سے آپ پر کوئی پابندی نہیں ہے میں رشتوں میں نجی معاملات کو بہت اہم سمجھتا ہوں۔‘

اس کے بعد عائشہ اپنی ساس کو کہتی ہیں کہ آپ تو جانتی ہوں گی جاب میں اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے کررہی تھی پھر باسط کی والدہ کہتی ہیں کہ باسط کو یہ منظور ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)

پرومو میں دکھایا گیا کہ عائشہ خواب دیکھ رہی ہوتی ہیں جس میں وہ باسط سے کہتی ہیں کہ آپ کو تو میں اس لیے پسند تھی ناں کہ مجھے اپنوں کا احساس ہے پھر مجھے اپنوں سے منہ موڑنے کا کیوں کہہ رہے ہیں پھر باسط لفافہ دے کر ان سے کہتے ہیں کہ یہ آپ کے لیے طلاق کے پیپرز ہیں اتنے میں عائشہ کی آنکھ کھل جاتی ہے۔

نیلم منیر کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

0

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر نیلم منیر نے اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ مشرقی لباس میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے فوٹوز کے کیپشن میں لکھا کہ ”پیار دیوانگی ہے“۔ دراصل نیلم منیر کا نیا ڈرامہ سیریل ”پیار دیوانگی ہے“ اے آر وائی ڈیجیٹل نشر کیا جا رہا ہے جس کی دو روز قبل نویں قسط آ چکی ہے۔

نیلم منیر نے تصاویر چند گھنٹوں قبل شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور فینز ان سے ڈرامے سے متعلق بھی سوال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ اس سے قبل بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ”دل موم کا دیا“ اور ”بکھرے موتی“ میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

چین کا افغانستان کیلیے 37 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

0

چین نے افغانستان کے لیے 37 ملین ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سفیر نے افغانستان کے لیے تجارتی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے 37 ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم 22 جون کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے ریلیف کی مد میں دی جارہی ہے۔

عالمی برادری نے تاحال افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے اور اس لحاظ سے چین پہلا ملک ہے جس نے طالبان حکومت سے تجارتی روابط قائم کیے ہیں۔

چین کی جانب سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنا عالمی سطح پر پہلی توثیق ہے۔

چینی سفارتکار نے کہا افغانستان کے لیے ہمارے پاس اقتصادی تعمیرِنو کے طویل المدتی منصوبے ہیں جس میں تجارت کو ترجیح دی جائے گی۔

ایشیا کپ کہاں ہوگا، اعلان ہوگیا

0

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2022 سری لنکا میں کروانے کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ سری لنکا میں کروانےکی منظوری دے دی، ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 13 میچز کھیلے جائیں گے، روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں پہلا راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہوگا جو کوالیفائنگ راؤنڈ ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھی کہ سری لنکا میں ابتر معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر ایشیا کپ کی میزبانی بنگلادیش کو ملنے کا امکان ہے۔

گزشتہ عرصے میں دو بار کورونا وبا کے باعث ایشیا کپ 2022 ملتوی ہوچکا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک خراب، ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

0

کراچی: سندھ میں شدید بارشوں کے باعث جھمپیر ٹریک کی خرابی کے باعث ریل گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہے اور ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہے، جس کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پہلی ٹرین رحمان بابا صبح 10کے بجائے ساڑھے نو گھنٹے تاخیر سے شام 7:30 پر روانہ ہوئی، جبکہ ہزارہ ایکسپریس صبح 5:50 کے بجائے رات 9 بجکر 20 منٹ پر روانہ ہوئی۔

صبح 7 بجے روانہ ہونے والی عوام ایکسپریس رات 12 بجے، شالیمار ایکسپریس صبح 6 کی بجائے رات 12 بجے، شام 6 بجے روانہ ہونے والی بولان میل رات 12:30 بجے روانہ ہوگی، شام 7:30 پر چلنے والی فرید ایکسپریس رات 1 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ٹرینوں کے اوقات کار

رات 10 بجے روانہ ہونے والی خیبر میل رات 2:30 پر روانہ ہوگی

بہاالدین زکریا ایکسپریس شام 6 کے بجائے رات 3 بجے روانہ ہوگی

رات 11 بجے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس صبح 4 بجے روانہ ہوگی

دوپہر 1 بجے روانہ ہونے والی پاکستان ایکسپریس صبح 4 بجے روانہ ہوگی

دوپہر 2 بجے روانہ ہونے والی علامہ اقبال ایکسپریس صبح 4:30 بجے روانہ ہوگی

شام 5 بجے روانہ ہونے والی ملت ایکسپریس صبح 4 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی

شام 5 بجکر 30 منٹ پر چلنے والی تیزگام ایکسپریس صبح 5 بجے روانہ ہوگی

دوپہر 3:30 بجے روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس صبح 5:30 بجے روانہ ہوگی

شام 4:30 بجے روانہ ہونے والی کراچی ایکسپریس صبح 6 بجے روانہ ہوگی

رات 9 بجے روانہ ہونے والی سرسیدایکسپریس 5 بجکر 45منٹ پر روانہ ہوگی

شام 4 بجے روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس صبح 6:30 بجے روانہ ہوگی

رات 10 روانہ ہونے والی گرین لائن صبح 7 بجے روانہ ہوگی

شام 7:30 بجے روانہ ہونے والی شاہ حسین ایکسپریس  صبح 7:30 بجے روانہ ہوگی

فٹ پاتھ پر کھڑا نوجوان حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گیا

0

سوشل میڈیا پر اکثر خوفناک حادثات کی ویڈیو وائرل ہوجاتی ہیں جس میں کوئی شخص خوفناک حادثے سے معجزانہ طور پر بچ جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں خوفناک ٹرک حادثے میں فٹ پاتھ پر کھڑا نوجوان بال بال بچ گیا اور اسے خوش قسمتی سے معمولی چوٹ بھی نہیں آئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاس سے گزرتے ٹرک کا پچھلا حصہ درخت سے ٹکرایا تو ٹرک فٹ پاتھ پر کھڑے نوجوان پر آگرا۔

لیکن خوش قسمتی سے نوجوان کی جان بچ گئی۔

شمالی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شہید

0

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نوشہرہ کے 23 سالہ سپاہی وحید خان شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

2 جولائی کو سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن میں تین شرپسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

سجاد علی کا مشہور گانا مس مارول کا حصہ بن گیا

0

معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی کا گانا ’بیبیا‘ بھی مارول اسٹوڈیو کی سیریز ’مس مارول‘ کا حصہ بن گیا۔

مارول اسٹوڈیوز کے بینر تلے اور پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ڈائریکشن میں بننے والی سیریز ’مس مارول‘ میں ہر دلعزیز گلوکار سجاد علی کا گانا بھی شامل کیا گیا ہے۔

سجاد علی کا گانا ’بیبیا‘ سیریز کی چوتھی قسط میں 27 منٹ گزرنے پر آتا ہے۔

اس سین میں فلم کی ہیروئین کمالا خان اپنے کزن کے ساتھ ساحل پر موجود ہوتی ہیں اور اُن کے کزن ہی یہ گانا گا کر سناتے ہیں۔

سجاد علی کی جانب سے یہ سین اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

گلوکار کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’میرا گانا ’بیبیا‘ مس مارول میں شامل کیا گیا ہے مارول اسٹوڈیو کی پوری ٹیم کو یہ زبردست سیریز پیش کرنے پر مبارک باد‘۔

واضح رہے کہ ’مس مارول‘ سیریز پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے اور مارول سنیمیٹک یونیورس کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں سمیت دیگر ملکوں کے اداکار بھی شامل ہیں۔

یہ پراجیکٹ مختلف ثقافتوں کے لیے ایک خراجِ تحسین ہے اور اس میں برصغیر کے لاکھوں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنی پہچان پر خوشی اور فخر کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔