ہوم بلاگ صفحہ 7631

حکومت کا جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر دس روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد : حکومت نے جوہری دھماکوں کے24 سال مکمل ہونے پر دس روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ کرلیا، قومی تقریبات منانے کا آغاز 19 مئی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یوم تکبیر کی مناسبت سے "نہ جھکے تھے، نہ جھکیں گے” کا عنوان جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جوہری دھماکوں کے 24 سال ہونے پر 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کی طرز پر یوم تکبیر قومی جذبے سےمنایا جائے۔

یوم تکبیر کے موقع پر وفاق، صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور جی بی حکومتوں تقریبات کے انعقاد کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پر قومی تقریبات منانے کا آغاز 19 مئی سے ہوگا ، 28 مئی قومی مفادات کی خاطر کبھی نہ جھکنے کی عظیم تاریخ کا دن ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک ایٹمی قوت بنایا، اب معاشی قوت بنائیں گے، وفاقی، صوبائی اورضلعی سطح پر یوم تکبیر کی تقریبات منعقد کی جائیں گی،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ طلبااور نوجوانوں کو خاص طور پر ان تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا، وزیراعظم نے تمام طبقات سے قومی دن جذبے سے منانےکی اپیل کی ہے۔

جیولین ہیرو ارشد ندیم کے بازو کے آپریشن سے متعلق بڑا فیصلہ

0

لاہور: پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولین ہیرو ارشد ندیم کا آپریشن لندن میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسپورٹس ہیرو ارشد ندیم کے بازو میں انجری کا آپریشن کامن ویلتھ گیمز کے بعد لندن میں کرایا جائے گا۔

اس سلسلے میں صدر پاکستان ایتھلیٹکس جنرل ( ر) اکرم ساہی نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کے بازو کے آپریشن کے لیے غیر ملکی اسپورٹس سرجن اور فزیوتھراپسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا ارشد ندیم قومی ہیرو ہے، جنوبی افریقا میں بھی ٹریننگ کے دوران بھی اسپورٹس فزیو سے ان کا علاج کروایا گیا۔

دوسری طرف جیولین ہیرو ارشد ندیم نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ بازو کی سرجری کے بعد وہ اولمپکس سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم اور جیولن تھرور یاسر علی جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل کر کے گزشتہ ہفتے ہی لاہور واپس پہنچے ہیں۔

اتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کے لیے ٹاپ جیولن تھرو کوچ ٹرسیس لیبن برگ خدمات حاصل کی ہیں، جن کی زیر نگرانی انھوں نے ٹریننگ حاصل کی، اب لیبن برگ اہم ایونٹس میں ارشد ندیم کی کوچنگ کریں گے۔

کیا بالی وڈ کی مشہور ومعروف فلم ” آنند” کا ری میک بنایا جارہا ہے؟

0

نئی دہلی: بالی ووڈ کی مشہور فلموں میں شمار کی جانے والی "فلم آنند” سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن اور راجیش کھنا کی مشہور فلم ” آنند” کا ری میک بنانے کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کا بیڑہ سمیر راج سپی اور وکرم کھکھر نے اٹھایا ہے۔

آنند کا ریمیک اسکرپٹ کے مرحلے پر ہے، فلم کے بارے میں زیادہ تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم پروڈیوسر سمیر راج سپی نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آنند جیسی کہانیوں کو نوجوان نسل کو سنانے کی ضرورت ہے۔

سمیر کا کہنا تھا کہ اصل فلم کی حساسیت اور جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ موجودہ نسل کو بہت سی کہانیوں کو دوبارہ سنانے کی ضرورت ہے جو آج کے دور میں بہت زیادہ تعلق رکھتی ہیں۔

پروڈیوسر وکرم کھکھر نے آنند کا ری میک بنانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی یا علاقائی سطح پر کہانیوں کی تلاش کے بجائے اپنی اپنی کلاسک کو جانچے تو ہمیں انمول جواہرات ملیں گے جیسا کہ آنند فلم۔

یاد رہے کہ انیس سو اکہتر میں ریلیز ہونے والی فلم آنند کی ہدایت کاری ہرشیکیش مکھرجی نے کی تھی جب کہ فلم کے ڈائیلاگ گلزار نے لکھے تھے، راجیش کھنا اور امیتابھ بچن کے علاوہ آنند میں سمیتا سانیال، رمیش دیو اور سیما دیو نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جو موت کے آخری لمحات میں ہار ماننے سے انکار کر دیتا ہے، اور امید پرستی اور ہم آہنگی کا ایک طاقتور پیغام دیتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taran Adarsh (@taranadarsh)

میلسی لنک کینال میں تیرتی لاش کی ویڈیو وائرل

0

محسن وال: پنجاب کے شہر خانیوال میں‌ ایک نہر میں نامعلوم بہتی لاش کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن وال میں میلسی لنک کینال میں ایک تیرتی لاش دیکھی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مقامی پولیس نے بھی نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا جا رہا ہے کہ چھب کلاں پولیس نے نہر پر پہنچ کر لاش بھی دیکھی لیکن اسے نکالنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پوسٹس میں کہا جا رہا ہے کہ چھپ کلاں پولیس اہل کاروں نے صرف کاغذی کارروائی کی، اور لاش کا معاملہ ٹھینگی پولیس کے کھاتے میں ڈال دیا۔

نامعلوم شخص کی لاش تھانہ چھب کلاں سے تقربیاََ ایک کلو میٹر کے فاصلے سےگزرنے والی میلسی لنک کنال میں تیرتی ہوئی دکھائی دی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ اطلاع ملنے پر تھانہ چھب کلاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور کاغذی کارروائی بھی مکمل کر لی تھی، تاہم اس کے بعد وہ نعش کو نہر سے نکالنے کی بجائے واپس چلے گئے، اور لاش تیرتی ہوئی ٹھینگی کی طرف بڑھ گئی۔

سعودی عرب کیلئے فضائی سفر کرنے والے غیرملکیوں کیلئے اہم ہدایات

0
سعودی عرب

ریاض : دنیا بھر سے سعودی عرب جانے والے غیرملکی مسافروں کو اکثر سفری مشکلات درپیش ہوتی ہیں جن کے سدباب کیلئے متعلقہ ادارے نے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

اس سلسلے میں سعودی عرب کے اندر یا مملکت سے باہر سفر کے لیے مستند معلومات حاصل کرنے کے لیے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے متعدد طریقے بتائے ہیں۔

مملکت میں فضائی سفر سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ بہتر خدمات کے حصول کے لیے مسافروں کے سوالات اور تجاویز گھنٹے وصول کیے جاتے ہیں۔

جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اکاؤنٹ میں مستند معلومات کے حصول کے لیے پانچ مختلف ذرائع کی نشاندہی کی گئی ہے۔

فضائی سفر سے متعلق معلومات کے لیے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی وقت ٹول فری نمبر 8001168888 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ای میل کے ذریعے معلومات لینے کے خواہشمند افراد [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ پر تازہ ترین معلومات جاننے کے لیے آفیشل ویب سائٹ gaca.gov.sa اور ٹوئٹر پر معلومات یا تجاویز کے لیے @gacacare سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

فضائی سفر سے متعلق معلومات وتجاویز کے لیے واٹس ایپ نمبر 0115253333 پر بھی رابطہ کر کے خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو بڑی پیشکش کردی

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے شائقین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ ڈیزائن کرنے کی پیشکش کی ہے، اس سلسلے میں مقابلے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے مقابلے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا گیا جو 25 مئی کو اختتام پذیر ہوگا یہ فیصلہ پی سی بی نے شائقین کرکٹ کے ساتھ خود کو مشغول رکھنے کے لیے کیا ہے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شائقین کی جانب سے ڈیزائن کردہ نیا ڈیزائن دوہزار بائیس ـ تئیس کے لیے کٹس پر لاگو ہوگا۔

پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ڈیزائن کو سنگل تھیم میں بنانے کی درخواست کی گئی ہے، ہر تجویز میں زیادہ سے زیادہ دو تھیمز شامل کی جاسکتی ہیں جس میں تمام فارمیٹس کے لیے ڈیزائن کردہ کٹ کا ایک سیٹ جمع کیا جانا چاہیے۔

پی سی بی نے مذکورہ اعلان کے ساتھ ہی رہنمائی پوائنٹس پر مبنی تمام دستاویزات بھی شیئر کئے، حکام نے کہا کہ کلیش کٹ کے لیے ڈیزائن ہوم کٹ کے روایتی رنگوں کے ساتھ ہی ایک اہم رنگ سے بنایا جاسکتا ہے جبکہ تخلیقی تھیم یا کٹ کے ڈیزائن کے عناصر پاکستانی تاریخ، ثقافت، کلیدی اقدار، فنی اقدار یا دیگر پہلوؤں کی عکاسی کرسکتے ہیں تاہم ڈیزائن کے پیچھے پاکستانی شناخت اور وژن کا واضح ہونا ضروری ہے۔

ڈیزائن کے حوالے سے پی سی بی کی ہدایات

کچھ اضافی چیزیں ایسی ہیں جنہیں ڈیزائنرز کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

تمام ڈیزائنز واٹر مارک پی ڈی ایف پریزنٹیشن کی شکل میں پیش کیا جانا چاہیے۔

پہلے مرحلے میں فنکار صرف ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے، ٹیسٹ اور کلیش کٹ کے ڈیزائن ڈیجیٹل فارمیٹ میں جمع کروائیں گے جس میں تصور اور عناصر کی تحریری وضاحت ضروری ہے۔

باقی ڈیزائن جیسے فین ویئر، ٹریلونگ اور گائیڈ بک کے ڈیزائن اس وقت جمع کروائیں جائیں گے جب کمپنی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرلیتی ہے، مالی تجاویز اور فیز ٹو کے لیے صرف منتخب لوگوں سے ہی رابطہ کیا جائے گا۔

‘پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کرگئی’

0

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناؤنی سازش ایک نیا سنگ میل عبور کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابتر معاشی صورتحال پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کوسری لنکابنانےکی گھناؤنی سازش ایک نیاسنگ میل عبورکرگئی، ڈالر200کی حد سے تجاوز کرگیا، جاگو پاکستان، نکلو پاکستان کی خاطر، ملک بچانے کا وقت ہے۔

خیال رہے ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، اوپن مارکیٹ کے بعدانٹربینک میں بھی ڈالر نے ڈبل سنچری کرلی ، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے اکسٹھ پیسے مہنگا ہو کر دوسو تک پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 202 سے 205 روپے تک فروخت ہورہاہے، گیارہ اپریل سے اب تک ڈالر سولہ روپے پچاسی پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ کمرشل بینک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے کم کریں تو ہم اوپن مارکیٹ میں دو روپے کم کر دیں گے۔

سعودی عرب : موٹر سائیکل سوار پاکستانی نوجوان کو اس کی منزل مل گئی

0
موٹر سائیکل

مکہ المکرمہ : پاکستان سے سعودی عرب کا موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے پاکستانی بائیکر ابرار حسن کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر عمرے کے لیے مکہ المکرمہ جانا میرا دیرینہ خواب تھا۔

پاکستانی بائیکر اور وی لاگر ابرار حسن 80 سے زائد ممالک کا سفر کرچکے ہیں، جن میں سے کم سے کم 12 ممالک کا سفر انہوں نے موٹرسائیکل پر کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال ابرار حسن نے فیصلہ کیا کہ ان کا اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کا وقت آگیا ہے، ان کا یہ خواب عمرے کی ادائیگی کے لیے موٹرسائیکل پر سعودی عرب جانا تھا۔

رواں سال نو فروری کو ابرار حسن اپنے آبائی قصبے ننکانہ صاحب سے سفر پر روانہ ہوئے، اس سفر میں انہوں نے تین براعظموں کو عبور کیا اور 50 دن تک موٹرسائیکل پر سفر کرنے کے بعد 27 مارچ کو مدینہ پہنچے، مدینہ سے وہ مکہ گئے اور عمرہ ادا کیا۔

مدینہ سے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ہمیشہ سے میرا خواب تھا (موٹر سائیکل پر سعودی عرب کا سفر کرنا) اور یہ اس سال پورا ہوگیا۔

شاید کچھ احساسات ہیں جو آپ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ لہٰذا میرے لیے سب کچھ غیر حقیقی رہا ہے اور مجھے اس ہر ایک لمحے سے محبت ہے۔

واضح رہے کہ ابرار حسن پیشے کے لحاظ سے ایک مکینیکل انجینیئر ہیں اور ایک جرمن کمپنی سے وابستہ ہیں۔

پاکستانی بائیکر ابرار حسن کو بچپن سے ہی ایڈونچر اور فوٹو گرافی کا شوق ہے، ان کا کہنا تھا کہ متعدد سرحدوں کو عبور کرنا اور راستے میں بہت سے لوگوں سے ملنا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا۔

لیکن خصوصی برکت یہ تھی کہ رمضان کی آمد سے چند دن پہلے مدینہ پہنچ کر پہلا روزہ وہیں رکھا۔ ابرار حسن نے سعودی عرب کے عوام کے "پرتپاک استقبال‘” اور انہیں ملنے والی محبت پر شکریہ ادا کیا۔

ایک یادگار تجربہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی سعودی عرب میں داخل ہونے کے فوراً بعد ایک ڈھابے پر چائے فروش خواتین سے ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ میں پاکستان سے موٹرسائیکل پر عمرہ کرنے جا رہا ہوں تو انہوں نے مجھ سے کوئی پیسہ نہیں لیا اور کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں۔

خواتین کے ساتھ ابرار حسن کی بات چیت کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی اور انہیں مملکت میں شہرت حاصل ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی میں اپنی موٹرسائیکل کے ساتھ باہر جاتا ہوں، اس وقت جو حمایت اور محبت مل رہی ہے وہ ناقابل یقین ہے۔

سعودی عوام کے پیار نے ابرار حسن کو مجبور کیا کہ وہ مملکت میں اپنا قیام بڑھائیں اور دوسرے شہروں کی سیر کرے۔

سعودی عرب میں اپنے سفر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں اب تک ریاض، مدینہ اور مکہ جا چکا ہوں لیکن آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفر شروع کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان مقامات کے علاوہ میں جدہ، ابھا، الباحہ، جازان اور العلا بھی جاؤں گا۔

دعا زہرا کہاں ہیں ؟ سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو اہم ٹاسک دے دیا

0

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو دعازہرا کو پیش کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دعازہرا کی کم عمری میں شادی اور مبینہ اغوا کے کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت دعا زہرا کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کااظہار کیا۔

جسٹس محمداقبال کلہوڑو نے وکیل سے مکالمے میں کہا کیا ریاست اتنی کمزور ہے کہ ملک میں موجود ایک لڑکی کوکراچی نہیں لاسکتی، پولیس پریس کانفرنس کررہی ہے لیکن عملی اقدامات نہیں۔

عدالت نے کہا کہ پولیس افسران وردی کامان نہیں کررہے، ایسے افراد بھرتی کریں جووردی کی عزت رکھیں، بچی ویڈیو بنا رہی ہے، پریس کانفرنس کررہی ہے لیکن پولیس کونہیں مل رہی۔

جسٹس محمداقبال کلہوڑو نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا بچی کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسرنے بتایا کہ مذکورہ پتہ پر بچی نہیں ملی تو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کچھ نہ کچھ تو گڑبڑ ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ایس ایس پی ہیومین ٹریفیکنگ کانفرنس میں اسلام آبادگئےہیں، دعا زہرا کی گرفتاری نہیں ہوئی، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ گرفتاری نہیں ہم نےبچی کوصرف بلایاہے، ایس ایس پی کانفرنس اٹینڈ کر رہا ہے، عدالت کا حکم اہم نہیں؟ انسانی اسمگلنگ رک نہیں رہی اورکانفرنس ہو رہی ہیں۔

تفتیشی افسر نے کہا ہمیں وقت دےدیاجائے، جس پر جسٹس محمداقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ پولیس صرف پریس کانفرنس اوردعوےکررہی ہے، ایک بچی نہیں مل رہی، ویڈیوآرہی ہیں، کیا ریاست اتنی کمزور ہوگئی ہے، اے جی صاحب ہمیں بچی چاہیے، یہ آپس میں گیم کھیل رہے ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر دعا زہرا کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ایس پی اے وی سی سی زبیر نذیر شیخ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو دعا زہرا کو پیش کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے سماعت 24 مئی کے لیے ملتوی کردی۔

سعودی عرب: سیوریج ٹینک میں گرنے والے بچے کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر

0

ریاض: چند روز قبل رفحا کمشنری کے سیوریج ٹینک میں گرنے والے بچے کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آئی ہے۔

سبق نیوز کے مطابق سعودی عرب کی رفحا کمشنری میں عمارت کے پرانے سیوریج ٹینک میں گرنے سے پانچ سالہ سعودی بچے ’قاسم‘ کی حالت نازک ہے، بچے کے والد محمد عتیق السعدی نے بتایاکہ چھ روز قبل میرا بیٹا قاسم رفحا کمشنری کے الفیصلیہ محلے میں پرانے سیوریج ٹینک میں گر گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مصر اور شام سے تعلق رکھنے والے دوغیر ملکی کارکنان نے اسے ٹینک سے نکال کر علاج کے لیے رفحا جنرل ہسپتال منتقل کیا، والد نے بچے کی صحت سے متعلق بتایا کہ حادثے کے بعد سے اب تک میرا بیٹا مسلسل بے ہوش اور کومے میں ہیں، اسے مصنوعی سانس دی جارہی ہے، بظاہر اب تک کی گئی تمام کوششیں کارگر ثابت نہ ہوسکی ہے۔

بچے کے والد نے وزارت صحت سے اپیل کی کہ اس کے بیٹے کو ریاض کے کسی بڑے اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا جائے، رفحا جنرل ہسپتال کی درخواستوں کے باجوود کوئی بھی بڑا ہسپتال اسے اپنے یہاں لانے کے لیے تیار نہیں ہے۔