ہوم بلاگ صفحہ 7632

کیا ڈائنا سار زمین پر واپس آگئے ہیں؟ ویڈیو وائرل

0

سوشل میڈیا پر ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین دانتوں میں انگلیاں دبا رہ گئے ویڈیو میں ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی ندی کے کنارے پر ڈائنوسار کے بچے بھاگ رہے ہوں۔

دلچسپ ویڈیوز تو آپ نے بے شمار دیکھی ہوں گی لیکن یہ ایک ایسی ویڈیو ہے جو یقیناً آپ کو خوشگوار حیرت کے ساتھ سوچنے پر مجبور کردے گی۔

سماجی رابطے کی ویٓب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے والے یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ شاید ہزاروں سال پہلے ناپید ہوجانے والے جانور ڈائنا سار کے بچے اچھل اچھل کر ندی پار کررہے ہیں۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان جانوروں کی گردن کافی لمبی اور پاؤں چھوٹے چھوٹے ہیں اور دیکھنے میں ہو بہو ڈائنا سار کا بچپن ہیں۔

ویڈیو میں یہ منظر واضح ہے کہ ان کی غیر معمولی لمبی گردنیں 90 ڈگری پر جھک جاتی ہیں اور وہ زمین کے متوازی ہیں۔

لیکن ہم آپ کی اطلاع کیلئے عرض کرتے چلیں کہ ایسا ہرگز نہیں یہ صرف نظر کا دھوکہ ہے کیونکہ یہ وہ نہیں جو نظر آرہے ہیں اس کیلئے صرف دماغ کو حاضر اور اس پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو 11ملین سے زیادہ صارفین نے دیکھا اور پسند کیا، صارفین نے اس ویڈیو پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو الٹی بنی ہوئی ہے، اس پر ذرا توجہ دیں تو صاف محسوس ہوگا کہ ڈائنا سار نہیں بلکہ وہ جانور ہیں جن کی کھال بہت سخت اور کھردری ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ اس جانور کا منہ لمبا اور نوکیلا ہوتا ہے اور اس کی دم لمبی ہوتی ہے جو درحقیقت ویڈیو کے اندر ڈائنا سار کے منہ جیسی شباہت لیے ہوئے ہے۔

” شہباز کابینہ نااہلوں کا گلدستہ ہے”جو معیشت کا بیڑاغرق کرے گا

0

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں جاری بدترین مہنگائی پر شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پہلےماہ میں افراط زر کی شرح گیارہ سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ نااہل گلدستہ جتنی دیر حکومت کرےگا معیشت کا بیڑاغرق کرے گا، مگر یاد رکھیں کہ ان کی اپنی سیاست بھی دفن ہو جانی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے امپورٹڈحکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ادھر ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے، کراچی میں لیموں بارہ سو فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ملک بھر میں مرغی کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔

 

ایک ایسا کام جس سے قیدیوں کی سزا کم ہو سکتی ہے

0

سوکرے: ایک وسطی جنوبی امریکی ملک میں حکام نے انوکھا پروگرام شروع کیا ہے کہ جیلوں میں قید شہریوں کی سزا کم ہو جائے گی اگر وہ کتابیں پڑھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بولیویا دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جہاں جیل میں کتاب پڑھنے والوں کی سزا کم کر دی جاتی ہے، یعنی قیدی کتابوں کی مخصوص تعداد پڑھ کر اپنی سزا کو کم کروا سکتا ہے۔

بولیویا میں حکومت نے اس انوکھے پروگرام کا آغاز قیدیوں کو خواندہ کرنے کے لیے کیا، اس پروگرام کا نام ‘بکس بی ہائنڈ بارز’ رکھا گیا ہے، یہ پروگرام قیدیوں کی سزا کم کر سکتا ہے تاہم اس کا اصل مقصد لوگوں کو خواندہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ بولیویا میں سزائے موت اور عمر قید کی سزا نہیں دی جاتی، تاہم وہاں عدالتی نظام نہایت سست ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو طویل عرصے جیلوں میں رہنا پڑتا ہے۔

مذکورہ پروگرام کا آغاز بولیویا کے تقریباً 47 جیلوں میں کیا جا چکا ہے، جہاں 800 سے زائد قیدی مطالعہ شروع کر چکے ہیں اور کئی افراد لکھنا بھی سیکھ چکے ہیں۔

جیل انتظامیہ کے مطابق قیدیوں میں ایک خاتون قیدی جیکولین بھی ہیں جو 8 کتابیں پڑھ چکی ہیں اور پڑھنے کے 4 ٹیسٹ بھی پاس کر چکی ہیں۔

اس منصوبے کا ہدف وہ غریب اور ان پڑھ قیدی ہیں جو کسی وجہ سے لکھ اور پڑھ نہ سکے، رپورٹس کے مطابق قیدیوں کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔

ایک اور ملک نے کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کر دی

0

بیونس آئرس: ارجنٹائن میں کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کے مرکزی بینک نے تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی اور اثاثوں سے متعلق تمام لین دین روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ارجنٹینا میں حال ہی میں بینکوں نے دنیا بھر میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم پر ان کی خرید و فروخت کا آپشن شامل کیا تھا۔

سینٹرل بینک آف اجنٹینا ری پبلک (بی سی آر اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے اپنے کلائنٹس کو ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق آپریشنز کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اعلامیے کے مطابق بینک اپنے صارفین کو کرپٹو کرنسی میں لین دین کی خدمات فراہم نہیں کر سکتے کیوں کہ انھیں مرکزی بینک کی جانب سے ریگولیٹ نہیں کیا گیا ہے۔

کرپٹو کرنسی کی لین دین پر پابندی کا اطلاق ان تمام اثاثوں پر بھی ہوگا جن کے ریٹرنز کا تعین کرپٹو کرنسیوں میں ہونے والے تغیرات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں ارجنٹینا کے سب سے بڑے نجی بینک ’بینکو گیلیسیا‘ نے اپنے پلیٹ فارمز پر کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کا آپشن شامل کیا تھا۔

ایک اور نجی بینک ’بُرو بینک‘ نے بھی اپنے صارفین کو بٹ کوائن، ایتھر، یو ایس ڈی کوائن اور رپل جیسی کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کا آپشن فراہم کر دیا تھا۔

گورنر سندھ کا قرعہ نسرین جلیل کے نام نکل آیا

0

کراچی: سندھ کا نیا گورنر کون ہوگا؟ قرعہ نسرین جلیل کے نام نکل آیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنما نسرین جلیل کو گورنر سندھ کےلئے نامزدکردیاگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی ہے۔

نسرین جلیل صدر عارف علوی سے منظوری کے بعد گورنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گیی اس کے ساتھ ہی وہ دوسری خاتون گورنر کا اعزاز بھی اپنے نام کرینگی اس سے قبل رعنا لیاقت علی خان 1973 میں سندھ کی گورنر بنی تھیں۔

اس سے قبل ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کے لئے پانچ نام وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجے تھے، گورنر سندھ کے لئے بھیجے گئے ناموں میں نسرین جلیل کے علاوہ، عامرخان، عامر چشتی، وسیم اختر اور کشور زہرہ کے نام شامل تھے۔

نسرین جلیل لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ظفر الحسن برطانوی دور میں لاہور کے ڈپٹی کمشنر رہے اور بعد ازاں کئی اہم عُہدوں پر فرائض انجام دیئے۔

نامزد خاتون گورنر دو دفعہ سینیٹ کی رُکن منتخب ہوئیں اور کئی کمیٹیوں کی چیئرپرسن بھی رہیں۔ وہ ایم کیو ایم کی ڈپٹی کنوینر رہنے کے علاوہ ایک متحرک کارکن کا کردار بھی بخوبی نبھاتی رہیں۔ انہیں کچھ عرصے کیلئے جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی۔

جنگلات اور جنگلی حیات کو گرمی سے بچانے کے لیے اہم قدم

0

پشاور: محکمہ جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات خیبر پختون خوا نے شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر جنگلات اور جنگلی حیات کو گرمی سے بچانے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اتوار 8 مئی 2022 سے ایک ہفتے کے لیے شدید ہیٹ ویو کے حالات کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے، محکمہ جنگلات نے جانوروں کی حفاظت کے لیے اس عرصے میں خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق متعلقہ کنزرویٹر، ڈویژنل فارسٹ آفیسر، محکمہ وائلڈ لائف کے افسران جنگلات، نرسریز، نیشنل پارکس، پشاور چڑیا گھر اور دیگر چڑیا گھروں، فیزنٹریز اور وائلڈ لائف پارکس کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے افسران خود ذمہ دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اور خصوصی طور پر خیبر پختون خوا میں اتوار سے ہفتے کے دن تک گرمی کی شدت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ جنگلات لطیف الرحمٰن نے بتایا کہ شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے جنگلی حیات کے عملے کو جانوروں اور پرندوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پہلے سے ہدایات جاری کیے گئے ہیں، متعلقہ افسران کو جانوروں کو تازہ پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر دو بار (صبح اور دوپہر) تالابوں/ ٹبوں/ برتنوں میں پانی کی باقاعدگی سے تبدیلی کو یقینی بنانے کی ہدیت کی گئی ہے۔

یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ چڑیا گھر میں برڈ ایویری میں فراہم کردہ پانی کے چشمے کو فعال رکھا جائے تاکہ پرندے نہا سکیں اور خود کو گیلا کر سکیں، نیز فوری طور پر جہاں ضرورت ہو، گھاس کے مواد اور سبز چادروں کا استعمال کرتے ہوئے اوپر اور اطراف میں پناہ کے ساتھ پنجرے فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے۔

لطیف الرحمٰن نے بتایا کہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پنجروں میں پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے تاکہ پرندوں اور جانوروں پر ٹھنڈا اثر پڑے، چڑیا گھر میں ٹھنڈک کے لیے جانوروں کے گھروں اور پناہ گاہوں میں پنکھے اور کولر بھی لگائے جائیں گے۔

یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے بیماری کی صورت میں دوائیں پانی میں ملا کر دی جائیں، مخصوص جانوروں کو کھانے اور ان کے جسم کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رسیلی خوراک جیسے پھل فراہم کیے جائیں۔

وائلڈ لائف عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرمی کی لہر یا شدید موسم کے دوران کسی بھی جانور یا پرندے کو منتقل نہیں کیا جائے گا، عملے کو دھوپ سے بچانےکے لیے ٹوپیاں فراہم کی جائیں گی، مختلف مقامات پر واٹر پوائنٹس کے ذریعے زائرین اور عملہ دونوں کو ٹھنڈے پانی کی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

جنگلات کی حفاظت بھی ضروری ہے

محکمہ جنگلات کے ترجمان لطیف الرحمٰن نے بتایا کہ شدید گرمی میں جانوروں کے ساتھ جنگلات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے، اس لیے ہم نے اضلاع کی سطح پر محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پودوں خصوصی طور پر نرسریوں میں لگے چھوٹے پودوں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

انھوں نے کہا چھوٹے پودے جن کی جڑیں کمزرو ہوتی ہیں، انھیں گرمی سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے، اس لیے ہم نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ نرسریوں میں عملے کی موجودگی یقینی بنائے اور پودوں کو بروقت پانی دی جائے تاکہ کوئی پودا گرمی کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔

لطیف الرحمٰن کے مطابق نرسریوں میں ٹیوب شفٹنگ کو فوری طور پر روکنے کا کہا گیا ہے اور جون کے مہینے تک پودوں کے بیچ نہ بونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

افسران کو کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، فیلڈ اسٹاف، پولیس کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے، کنزرویٹرز اور ڈویژنل فارسٹ آفیسرز اور محکمہ جنگلی حیات کے افسران ان 7 دنوں کے دوران ہینڈ آن مانیٹرنگ اور منیجمنٹ کے لیے فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

وزیر اعظم نے لاہور میں سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کا افتتاح کردیا

0

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کا افتتاح کیا، جدید مشینری پر مشتمل اسپتال مریضوں کو علاج کی مفت سہولت فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف لاہور کے سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کی افتتاحی تقریب میں پہنچے جہاں انہوں نے اسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم کو ٹرسٹ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال مریضوں کو علاج کی مفت سہولت فراہم کرے گا، اسپتال میں سٹی اسکین اور او پی ڈی کی سہولتیں بھی موجود ہیں، اسپتال 350 بستروں پر مشتمل ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کرے گا، اسپتال میں عالمی معیار کی مشینری موجود ہے۔ دل کے امراض کے لیے بھی مشینری یہاں پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کے پاس وسائل نہیں ان لوگوں کا اسپتال میں مفت علاج ہوگا، اسپتال کی تعمیر میں معاونت کرنے والوں نے دنیا اور آخرت میں بھلائی کمائی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گندی سیاست نے اس اسپتال کو 2 سال سرد خانےمیں ڈالے رکھا، اس سے بڑا ظلم غریب قوم کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2008 میں ہماری حکومت آئی تھی تو ریسکیو 1122 پرویز الٰہی کا منصوبہ تھا، میں نے منصوبے کو آگے بڑھایا کیونکہ یہ پرویز الٰہی نہیں پورے پاکستان کے لیے تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ذاتی پسند نا پسند سے اوپر سوچنا ہوگا، آپ نے کسی حکومت سے پیسہ نہیں لیا خود اسپتال بنایا۔

بدانتظامی : جدہ ائیرپورٹ کے سی ای او کو برطرف کردیا گیا

0

کراچی : جدہ کے نارتھ ٹرمینل پر غیرمعمولی رش اور پروازوں کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر کا معاملے پر ایئر پورٹ انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

جدہ ایئرپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بد انتظامی کے الزام کے تحت کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ریان ترابزونی کو برطرف کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریان ترابزونی کی جگہ ایمن ابو ابہ کو جدہ ایئرپورٹ کا نیا سی ای او تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سی ای او کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ائیر پورٹ مناسب طریقے سے چلانے اور انتظامی امور میں ناکامی پر کیا گیا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا جس میں گزشتہ چند دنوں کے دوران ہوائی اڈے پر ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور ضروری مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گزشتہ دنوں ہونے والے غیر معمولی رش، افراتفری اور پروازوں کی کئی گھنٹے تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیںں : جدہ ایئر پورٹ پر غیر معمولی رش کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

واضح رہے کہ عمرہ ادائیگی کے بعد مختلف ممالک کے زائرین کی سعودی عرب سے وطن واپسی کے موقع پر بے پناہ رش کے باعث فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا تھا۔

ایئر پورٹ پر سیکیورٹی چیکنگ اور مسافروں کی لمبی قطاریں لگنے کی وجہ سے امیگریشن کا عمل بھی بری طرح متاثر ہوا۔ جہازوں کی پارکنگ اور مسافروں کو جہاز تک پہنچانے کے لیے پل کی عدم دستیابی بھی تاخیر کی وجوہات میں شامل ہیں۔

بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا اعلان

0

پاکستان کو خشک سالی میں دھیلکنے کے لئے بھارت کا ایک اور گھناؤنا منصوبہ سامنے آگیا ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف آبی جارحیت جاری ہے، اس نے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر ایک اور پراجیکٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر 540 میگاواٹ کےکوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے، جس پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انڈس واٹر کمیشن بھارت سے منصوبےکی تمام تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت آبی تنازع پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار

ذرائع کے مطابق منصوبہ مقبوضہ جموں کشمیر کےضلع کشتواڑ میں دریائےچناب پر تعمیر ہوگا،بھارت کی کبینٹ کمیٹی فار اکنامک افیئرز منصوبےکی منظوری دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستانی دریاؤں پر نیا منصوبہ شروع کرنے سےچھ ماہ قبل آگاہ کرنےکاپابندہے۔

ٹویٹر کی خریداری پر ایلون مسک کے خلاف عدالت میں درخواست

0
ایلون مسک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کو ٹویٹر کا مکمل انتظام و انصرام دینے کے لیے تین سال کی تاخیر کی جائے۔

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور اب ٹویٹرکے مالک ایلون مسک کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں کے تحفظات کے بعد امریکی ریاست ڈیلویئرمیں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹیسلا کے بانی کو 2025 تک ٹویٹر کا مکمل کنٹرول نہ دیا جائے۔

مذکورہ امریکی ریاست کا قانون کسی بھی فرد کوخریدی گئی کمپنی کا فوری انتظام سنبھالنے سے روکتا ہے۔

ریاست فلوریڈا کے پنشن فنڈ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے فرائض کو درست طریقے سے سر انجام نہیں دیا اور قانونی اخراجات کی تلافی کی۔

درخواست کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک کو ٹویٹر کا مکمل انتظام و انصرام دینے کے لیے تین سال کی تاخیر کی جائے جب تک دو تہائی شیئرز ان کی ملکیت کے طور پر منظور نہیں ہوجاتے۔

عدالت میں دائر کی گئی اس درخواست کے بارے میں تاحال ٹویٹر اورایلون مسک کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے دنیا کے اولین مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو 54 ڈالر 20 سینٹ فی شیئرز کے حساب سے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، مجموعی طور یہ رقم 44 ارب ڈالر بنتی ہے جو کہ دنیا کے کئی ممالک کے سالانہ بجٹ سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔