ہوم بلاگ صفحہ 7634

حکومت کا انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: حکومت نے انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ آرٹیکل 63 اے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے قانونی رائے بھی لی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حکومتی اتحاد اور سینئر رہنماؤں کا اجلاس ختم ہوگیا جس کے بعد  پیپلز پارٹیی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

اجلاس میں حکومتی اتحادیوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری قانونی رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو اتحادیوں کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ معیشت کے استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، روپے کی قدر کے لیے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی رہنماؤں نے سخت فیصلوں پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ویڈیو: کھانے میں تاخیر پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا

0

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں مہمان کھانے کا انتظار کرتے رہے لیکن کھانا نہیں کھولا گیا۔

بعدازاں کافی دیر تک کھانا نہ آیا تو میزبان ہال ملازمین پر ٹوٹ پڑے اور جس کے ہاتھ جو آیا وہ دے مارا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی ہال میں کسی نے بیلٹ اتار کر حملے شروع کردیے تو کسی نے لاتوں اور گھونسیں مارے۔

واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تاہم جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بھاری نفری شادی ہال روانہ کی۔

پولیس نے واقعے میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا بعدازاں زخمیوں نے تھانے پہنچ کر معاملے کی شکایت درج کروائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ 4 افراد کے خلاف درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اور ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

‘بدتمیزی ہم نہیں کرتے، چوروں کو چور نا کہیں تو کیا کہیں’

0

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کسی کے فون پر نظر نارکھیں پہلے 2 چوری کر لئے ہیں بدتمیزی ہم نہیں کرتے، چوروں کو چور نا کہیں توکیاکہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل کے جلسے سے پہلے پورا گوجرانوالہ باہر ہو گا کل گوجرنوالہ اپنےقائدکاپرتپاک استقبال کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف اب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے ان کو عوام نے منتخب نہیں کیاتھاان کو ہم پر مسلط کیا گیا اب لوٹے صرف باتھ روم میں رکھنے کے کام آئیں گے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں الیکشن کیلئےتیارہیں اس بار عمران خان دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے آئین میں نااہلی کیلئےقانون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کےپاس اکثریت نہیں صدر کو اسمبلیاں تحلیل کر دینی چاہئیں الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں،کم تعدادکیساتھ حکومت مستحکم نہیں ہوتی۔

کوہ پیما علی سدپارہ پہاڑ سے گر کر زخمی، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

0

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری الپائن کلب کرار حیدری نے بتایا کہ کوہ پیما علی رضا سدپارہ تربیت کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئے جس کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔

کرار حیدری کے مطابق علی رضا سدپارہ معمول کی مشق کے لیے پہاڑ پر مہم جوئی کررہے تھے اس دوران وہ پہاڑ سے پھسل کر کھائی میں گر گئے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد علی رضا کو اسپتال منتقل کای گیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹی ہیں۔

ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال اسکردو کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ان کا آپریشن کریں گے۔

واضح رہے کہ علی رضا سدپارہ کو 8 ہزار میٹر بلند چوٹیوں کو 17 بار سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے پاس کیا آپشنز ہیں؟

0
پی ٹی آئی

اسلام آباد: آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کیا آپشنز ہیں۔

معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے پاس 6 آپشنز ہیں، صدر مملکت چاہیں تو صوبے میں گورنر راج لگا سکتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بائے بائے بول دیا، 26 لوٹے نکال دیں تو چھوٹے امپورٹڈ کے پاس اکثریت نہیں، اپنے باپ کی طرح حمزہ شہباز بھی اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن ہارنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں گے، صدر کے پاس صوبے میں حکومت نہ ہونے پر گورنر راج لگانے کا اختیار ہے۔

قانون دان نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں پنجاب میں پرانی حکومت اور عثمان بزدار بحال ہوں گے، جس سوال کا جواب نہیں ملا صدر کو دوبارہ ریفرنس بھیجنے کا اختیار ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس فیصلہ پر نظرِ ثانی کی اپیل دائر کرنے کا اختیار ہے، چھوٹے اور بڑے امپورٹڈ کے پاس عزت سے جانے کا راستہ ہے۔

’مجھے انوشکا شرما سے ملانا بند کریں‘

0

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ مجھے انوشکا شرما سے ملانا بند کردیا جائے۔

اداکارہ رمشا خان کو بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی کاپی کہا جاتا ہے اور اگر رمشا کے چہرے کے خدوخال پر غور کیا جائے تو دونوں میں واضح شباہت بھی محسوس ہونے لگتی ہے۔

تاہم اب اس حوالے سے رمشا خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے خود کو انوشکا سے ملانے پر بات کی۔

وائرل ویڈیو کلپ میں رمشا خان نے کہا کہ میں اپنے مداحوں سے یہی کہنا چاہوں گی کہ وہ مجھے انوشکا شرما سے ملانا بند کریں کیوں کہ مجھے وہ لوگ پسند ہیں جو مجھے رمشا خان کے طور پر جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں دونوں اداکاراؤں کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں اور دونوں کی مشابہت پر رائے مانگی گئی جس پر متعدد صارفین نے رمشا اور انوشکا کو ملتا جلتا قرار دیا۔

یاد رہے رمشا خان نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ فوجی ڈرامے ’صنف آہن‘ میں ’پری وش جمال‘ کا کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے میں ان کا تعلق بلوچستان سے تھا اور انہوں نے اسلحہ چلانے کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

صنف آہن کی دیگر کاسٹ میں کبریٰ خان، شہریار منور، عاصم اظہر، سجل علی، سائرہ یوسف، دنانیر مبین، یمنیٰ زیدی، عثمان پیرزادہ، صبا حمید، عثمان مختار، اسد صدیقی اور سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا شامل تھیں۔

دپیکا پڈوکون کان فلم فیسٹیول میں توجہ کا مرکز بن گئی

0

فرانس: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون فرانس میں ہونے والے کان فلم فیسٹیول میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

فلموں اور فنکاروں کے رنگا رنگ میلے کان فلم فیسٹیول کا آغاز آج فرانس کے شہر کان میں ہوگیا ہے۔ فیسٹیول 28 مئی تک جاری رہے گا۔

فیسٹیول میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شرکت توجہ کا مرکز بن گئی۔ دپیکا پڈوکون کی حال ہی میں فلم “گہرائیاں“ ریلیز ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے لوئس ووٹن کا لباس زیب تن کیا ہے جب کہ ان کے گھنگریالے بال کندھوں پر گرے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دپیکا پڈوکون فیسٹیول میں آمد کے دوران مسکرا رہی ہیں۔ اداکارہ کے ساتھ جیوری ارکان بھی موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

دپیکا پڈوکون کان فلم فیسٹیول میں بھارت کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے آپشنز سامنے آگئے

0

معروف قانون دان اور تحریک انصاف کے سابق مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے لیے 6 آپشنز بتا دیے۔

ڈاکٹر بابراعوان نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےنےحمزہ شہبازکوبائے بائے بول دیا ہے اب 26لوٹے نکال دیں تو چھوٹے امپورٹڈ کے پاس اکثریت نہیں۔

بابراعوان نے کہا کہ اپنے باپ کی طرح حمزہ شہباز بھی اعتماد کا ووٹ نہیں لےسکا سینیٹ کاالیکشن ہارنے پر عمران خان نے کہا وہ اعتمادکا ووٹ لیں گے۔

سپریم کورٹ کا شکریہ! ووٹ بیچنے والوں کو رد کردیا، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ صدر کے پاس صوبے میں حکومت نہ ہونے پر گورنر راج لگانےکا اختیار ہے فیصلےکےنتیجےمیں پنجاب میں پرانی حکومت اور عثمان بزداربحال ہوں گےجس سوال کاجواب نہیں ملاصدرکو دوبارہ ریفرنس بھیجنے کا اختیار ہے۔

بابراعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےپاس فیصلہ پرنظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا اختیار ہے چھوٹے اور بڑے امپورٹڈ کے پاس عزت سےجانےکاراستہ ہے۔

بابر اعظم کی فہد مصطفیٰ کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

0

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اداکار فہد مصطفیٰ کے بیٹے موسیٰ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فہد مصطفیٰ کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیل کر اُن کی خواہش پوری کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موسیٰ بیٹنگ کررہے ہیں اور بابر اعظم انہیں بولنگ کروا رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اُن کے بیٹے موسیٰ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اس ویڈیو کو انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میرا اسٹار بیٹا موسیٰ، موجودہ اسٹار اور پاکستان کے فخر بابر اعظم کے ساتھ۔۔‘

دوسری جانب ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی خواہش کے پورے ہونے پر لکھا ہے کہ ’خواب اور خواہشیں ضرور پوری ہوتی ہیں۔‘

اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کے خلاف اپنے بھائی کی بیٹنگ پریکٹس کی نگرانی کی اور ویڈیو بابر کے بھائی محفوظ اعظم کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد وائرل ہوئی تھی۔

کپتان نے بھائی کی بہتر تکنیک پر انہیں سراہا اور غلطیوں پر تنقید کرتے ہوئے خامیوں پر قابو پانے کے لیے مشورے دیے۔

گیان واپی مسجد میں نماز سے نہ روکنے کا حکم

0

بھارتی سپریم کورٹ نے گیان واپی مسجد میں نماز کی ادائیگی سے نہ روکنے کا حکم سنا دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں مسلم فریق کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو عدالت نے موقف سننے کے بعد مختصر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ گیان واپی مسجد میں کوئی شیولنگ ہے تو ضلع مجسٹریٹ اس کے تحفظ کو یقینی بنائیں لیکن مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے نہ روکا جائے۔

مسلم فریق نے عدالت میں کہا کہ احاطہ کو سیل کرنے کا عدالتی حکم گیان واپی مسجد کا مذہبی کیریکٹر کو بدل رہا ہے جو ورشپ پلیس ایکٹ اور سپریم کورٹ کے ایودھیا سے متعلق فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے ذیلی کورٹ کے فیصلوں کو محدود کرتے ہوئے نمازیوں کو نہ روکنے کی ہدایت کی ہے۔ کیس کی مزید سماعت 19 مئی کو ہو گی۔