12 C
Dublin
منگل, مئی 28, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 7635

ق لیگ میں دراڑ پڑ گئی؛ چوہدری وجاہت کے بیٹے نے پارٹی چھوڑ دی

0

مسلم لیگ (ق) کی قیادت میں دراڑ پڑنے کے بعد چوہدری وجاہت کے بیٹے حسین الٰہی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حسین الٰہی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہمیشہ یہ ہی کہا ہے کہ میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے، ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفر ختم کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الٰہی کے ساتھ کروں گا، اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کو سپورٹ کرتی ہو۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت میں دراڑ کی خبر سب سے پہلے اے آر وائی نیوز نے بریک کی تھی جس کی اب تصدیق ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف خاور گھمن کی رپورٹ کے مطابق موجودہ پاکستانی کی سیاسی فضا میں بڑی ہلچل رونما ہوئی اور ملکی سیاست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرنے والے چوہدری برادران کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے بعد ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پرویز الٰہی عمران خان کے حامی جب کہ چوہدری شجاعت ن لیگ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کو ن لیگ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی خیال ق لیگ کے دونوں بڑوں کے بچوں کا بھی ہے پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الٰہی اپنا سیاسی مستقبل پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور چوہدری وجاہت کےبیٹے حسین الٰہی، مونس الٰہی کیساتھ سیاسی مستقبل دیکھ رہے ہیں۔

یہ دونوں‌ قومی اسمبلی کے اراکین ہیں، جب کہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور موجودہ حکومت میں وزیر مملکت چوہدری سالک حسین ن لیگ کے ساتھ جڑے رہنا چاہتے ہیں۔

شہروز اور اشنا رشتہ ازدواج میں منسلک

0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں شمشیر (اسامہ خان) اور اشنا (انمول بلوچ) شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

گزشتہ روز ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ کی 36 ویں قسط نشر کی گئی جس میں ساجد حسن (وہاب) اور روبینہ اشرف کے بیٹے اسامہ خان ماریہ واسطی کی بیٹی انمول بلوچ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

شادی کے بعد روبینہ اشرف کہتی ہیں کہ مجھے تو یقین نہیں آرہا ہے کہ نکاح کا فریضہ ادا ہوگیا آپ بس یہ دیکھیں کہ میری بہو کتنی پیاری لگ رہی ہے۔

وہاب کہتے ہیں کہ آپ خواتین کا تو یوں لگ رہا ہے کہ پوری رات جشن منانے کا ارادہ ہے لیکن یہ دونوں بہت تھک گئے ہیں ان کو اب آرام کرنے دیں میں ابھی آتا ہوں۔

اشنا روبینہ اشرف سے کہتی ہیں کہ آنٹی میں جانا چاہتی ہوں وہ اشنا کی مدد کرنے کا شہروز کو کہتی ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ ان کو برا نہیں لگ جائے۔

ان کی والدہ کہتی ہیں کہ لڑکیوں کو تو خیال رکھنے والے شوہر بہت اچھے لگتے ہیں لیکن پھر شہروز اشنا سے آہستہ سے کہتے ہیں کہ اچھا شوہر تو ہوسکتا ہے کہ میں کبھی نہ بن سکوں۔


کیا شادی کے بعد بھی اشنا اور شہروز لڑتے جھگڑتے رہیں گے یا پھر دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگ جائیں گے یہ سب دیکھنے کے لیے ایک ستم اور ہر پیر سے جمعرات کی رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

ہفتے کی چھٹی اور سرکاری اوقاتِ کار سے متعلق اہم اعلان

0
سرکاری دفاتر

وفاقی حکومت کی جانب سے ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی۔

میاں شہبازشریف نے وزیراعظم کا منصب سنبھالتے ہی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے وفاقی کابینہ کی تجویز پر ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہفتےکی چھٹی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 4 بجےہوں گے جب کہ نماز جمعہ کیلئے ساڑھے 12 تا ڈھائی بجےتک وقفہ ہو گا۔

واضح رہے کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں ملک بھر میں رات ساڑھے 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے پر صوبوں میں اتفاق ہوا ہے۔

اجلاس میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی پر وزرا اعلیٰ سے اہم مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 7 جون 2022 کے اجلاس میں توانائی کی بچت کے حوالے سے تجاویز اور فیصلوں سے متعلق صوبائی وزرا اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا۔

چاروں صوبوں نے بازار اور دکانیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی تجویز پر اصولی طور پر اتفاق کیا۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرا اعلیٰ نے دو دن کی مہلت مانگی تاکہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں تجارتی و کارباری تنظیموں سے مشاورت مکمل کریں۔

شادی کی افواہوں پر سوناکشی سنہا کا دلچسپ ردعمل

0

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔ گزشتہ روز اداکارہ سے محبت کا اظہار کرنے والا شخص سامنے آیا تھا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان اور سوناکشی کی خفیہ شادی کی تصویر سامنے آگئی

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر سوناکشی سنہا نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ جب شادی کا پرپوزل، مہندی اور سنگیت سب فکس کر ہی لیا ہے تو برائے مہربانی مجھے بھی بتا دیں۔

ویڈیو میں جب سوناکشی سنہا میڈیا سے پوچھتی ہیں کہ ”کیوں ہاتھ دھو کر میری شادی کروانا چاہتے ہو؟“ اس کے جواب میں میڈیا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ میں جواب دیتی ہے کہ ”اچھا لگتا ہے، مجھے بہت مزہ آتا ہے۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

گزشتہ روز سوناکشی سنہا کے دوست ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر تصویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔

ظہیر اقبال نے سوناکشی کو نہ صرف سالگرہ کی مبارک باد دی بلکہ ان سے محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ”سالگرہ مبارک ہو سوز، شکریہ مجھے نہ مارنے کے لیے، آئی لو یو۔“

سوناکشی کے دوست نے مزید لکھا کہ ”آپ کے لیے اور کھانے بھی ہیں، یہ ویڈیو اس وقت کی یاد دلاتی ہے جب سے ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zaheer Iqbal (@iamzahero)

یوکرین کا کوئلے اور گیس کی برآمدات بند کرنے کا اعلان

0

یوکرینی صدر زیلنسکی نے موسم سرما میں کوئلے اور گیس کی برآمدات بند کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ کوئلے اور گیس کی برآمدات بند کردیں گے مشکل موسم سرما ہوگا اس لیے برآمد روکنے کا منصوبہ ہے۔

پابندی کب تک رہے گی اس سے متعلق یوکرینی صدر نے کچھ نہیں کہا۔

دوسری جانب وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے کہا کہ اس سے قبل یوکرین کی سرکاری کانوں میں کوئلے کی پیداوار میں فروری کے آخر سے ایک تہائی کمی واقع ہوئی تھی اور انہوں نے سفارش کی تھی کہ "یوکرین کے اب تک کے سب سے مشکل ہیٹنگ سیزن کے لیے تیار رہیں۔”

حکومت نے تیل اور گیس کی سرکاری کمپنی نفتوگاز کو کم از کم 19 بلین کیوبک میٹر گیس یوکرین کے زیر زمین اسٹوریج کی سہولیات میں جمع کرنے کا کام سونپا۔

 شمیگل کے مطابق یوکرین نے اپنا پچھلا ہیٹنگ سیزن مکمل کیا اور اس کے ذخیروں میں 9 بلین کیوبک میٹر گیس باقی تھی اور یکم جون تک ملک کے پاس 10 بلین کیوبک میٹر گیس موجود تھی۔

عدالت نے 5 ڈولفن جدہ بھیجنے کا پروانہ جاری کردیا

0

جنوبی کیریبین میں واقع جزیرہ کیورساؤ کی عدالت نے 5 ڈولفن کو کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں جدہ بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں واقع ایک معروف ایکوریم نےجزیرہ کیورساؤ سے 5 ڈولفن خریدے تھے تاہم وہاں جانوروں کے حقوق کی بعض تنظیموں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت میں کیس دائر کردیا تھا۔

جنوبی کیریبین میں واقع جزیرہ کیورساؤ کی عدالت میں دائر اس مقدمے کی سماعت گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تھی، ڈولفنز کی جدہ منتقلی پر اعتراض کرنے والوں کا کہنا تھا کہ کہ جدہ میں واقع ایکوریم ڈولفن کے لیے مناسب نہیں اور وہاں منتقلی سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

تاہم ایکوریم کے مالکان کی جانب سے عدالت میں اپنے حق میں پیش کیے گئے دلائل سے ثابت ہوا کہ جدہ کے ایکوریم میں ڈولفن کے لیے نہ صرف مناسب ماحول دستیاب ہے بلکہ وہاں متعدد ڈولفن پہلے سے موجود ہیں۔

کئی ہفتوں پر مشتمل سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ اعتراض کرنے والوں نے بے بنیاد دلائل اور مبالغے پر مشتمل خدشات کا اظہار کیا ہے جس پر عدالت نے کیس خارج کرتے ہوئے 5 ڈولفن کو جدہ روانہ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

عدالت کے فیصلے کے بعد جدہ میں موجود ایکوریم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جزیرہ کیورساؤ سے 5 ڈولفن کو خصوصی جہاز کے ذریعہ روانہ کردیا گیا ہے، جہاز میں کیورساؤ حکام کی طرف سے ایک اہم عہدیدار، ایک مشہور ڈاکٹر اور ڈولفن کا ٹرینر بھی موجود ہے۔

پرواز ایک دن کے لیے قاہرہ میں رکے گی جہاں ڈولفن کے حوض کا پانی تبدیل ہوگا اور بعد ازاں جمعرات کے روز انہیں جدہ منتقل کردیا جائے گا۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نیا منصوبہ جاری

0

کراچی: کے الیکٹرک نے شہر میں جاری بجلی کے شارٹ فال پر قابو پانے کے لیے اپنا نیا لوڈشیڈنگ کا پلان جاری کر دیا۔ اس نئی پالیسی کے تحت مستثنی علاقوں میں 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

موجودہ لوڈشیڈنگ سے متعلق میڈیا کو جاری بیان میں کمپنی نے کہا کہ نیا منصوبہ ان علاقوں کو 1-2 گھنٹے کا ریلیف فراہم کرے گا جو اس وقت متاثر ہیں۔

نیا لوڈ شیڈ شیڈول کے ای کی ویب سائٹ، کے لائیو ایپ اور کے ای واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کے ای کی 8119 سروس کے ساتھ رجسٹرڈ صارفین جو اس تبدیلی سے متاثر ہو سکتے ہیں انہیں بھی ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جا رہا ہے۔

کے الیکٹرک اس غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے صارفین کو ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہے اور حالات کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

پاک ویسٹ انڈیز میچ کے دوران علم ڈار کی طبیعت ناساز

0

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے دوران علیم ڈار کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے ملتان ون ڈے میچ کے دوران امپائر علیم ڈار کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کے لیے باہر جانا پڑا۔

ذرائع کے مطابق امپائر علیم ڈار کی جگہ فیصل آفریدی نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

واضح رہے کہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے 24.5 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنالیے ہیں، بابر اعظم 47 اور امام الحق 50 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ایک ہی لاش کی دو بار آخری رسومات ادا، وجہ حیران کن

0

بھارت میں مرنے والے ایک ہی شخص کے دو مختلف مذاہب کے لواحقین سامنے آنے کے بعد لاش کی دو بار آخری رسومات ادا کی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی بھوپال کے ضلع بالا گھاٹ میں ایک عجیب وغیر معاملہ پیش آیا جس کے بعد ایک ہی لاش کی دو بار آخری رسومات ادا کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق بلاگھاٹ کے علاقے بیہر جتہ بھنڈیری میں ندی کے کنارے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی تھی، جس کی اطلاع اہل علاقہ نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دی گئی پولیس نے لاش کی شناخت کے لیے اطراف کے علاقوں کے تھانوں میں یہ اطلاع پہنچائی جہاں اکوا پولیس اسٹیشن میں امت جیمز نامی ایک شخص نے اپنے والد آنند جیمس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

لاش کی شناخت کے لیے جب مذکورہ شکایت کنندہ کے اہل خانہ کو بلایا گیا تو لاش کی حالت ٹھیک نہیں تھی تاہم مذکورہ خاندان نے جسم پر شناختی نشانات کی بنیاد پر اسے گمشدہ آنند جیمس بتایا جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی اور انہوں نے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق لاش کو مشن اسکول بیہر کے قریب قبرستان میں دفن کردیا۔

تاہم اس کے بعد جب ملاجکھنڈ تیگی پور کے رہنے والے بیگا خاندان نے متوفی کی تصویر واٹس ایپ پر دیکھی تو انہوں نے بیہر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ لاش ہمارے خاندان کے سکھ لال پرتے کی ہے۔

لاش پر تنازع پیدا ہونے کے بعد بیہر پولیس نے دونوں خاندانوں کے سامنے دفن کی گئی لاش کو باہر نکالا۔ دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی اور لاش کے نشانات کی بنیاد پر متوفی کو سکھ لال پراتے سمجھتے ہوئے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ جس کے بعد اس دوسری بار اس کی آخری رسومات سکھ مذہب کے عقائد کے مطابق ادا کی گئیں۔

ٹک ٹاک نے دلچسپ ’اوتارز‘ فیچر متعارف کروا دیے

0
ٹک ٹاک ’فار یو فیڈ‘

مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کروادیا جس سے اب صارفین اپنے اینیمیٹڈ اوتار تیار کرسکیں گے۔

اس دلچسپ فیچر کو ٹک ٹاک اواتارز کا نام دیا گیا ہے اور یہ انیمیٹڈ اواتار ویڈیوز میں بھی استعمال ہوسکیں گے اور یہ فیچر کافی حد تک اسنیپ چیٹ کے بٹ موجی یا ایپل کے می موجی سے ملتا جلتا ہے۔

صارفین ان اواتار کو اپنی مرضی کے مطابق مختلف ملبوسات، بالوں کے انداز اور دیگر سے سجا سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک میں اس حوالے سے ٹیمپلیٹس دستیاب ہوں گے جن کو بدلا جاسکتا ہے یا صارف کی مرضی ہوگی تو وہ بالکل منفرد اواتار خود بھی تیار کرسکتا ہے۔

TikTok introduces Avatars, its answer to Memoji | Mashable

ان اواتارز کے لیے مختلف وائس ایفیکٹس کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے جن کو کمپنی نے انیمیٹڈ ری ایکشنز کا نام دیا ہے۔

اسی طرح صارف اپنے چہرے کے تاثرات بھی ان اواتارز کے چہروں کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس فیچر پر فروری 2022 سے کام کیا جارہا تھا اور اب جاکر کمپنی نے اس کی تصدیق کی ہے۔