جمعہ, جون 27, 2025
ہوم بلاگ صفحہ 8057

’تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ جوڈیشل کمیشن کیلیے چیف جسٹس کو نہ بتایا گیا ہو‘

0
سردار لطیف کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

ماہر قانون لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جوڈیشل کمیشن کیلیے چیف جسٹس کو نہ بتایا گیا ہو۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کیلیے چیف جسٹس کو درخواست کی جاتی ہے، چیف جسٹس ہی جوڈیشل کمیشن کیلیے ججز کے نام دیتے ہیں، حکومت کی جانب کمیشن میں ججز کی تعیناتی کیا ججز کو تقسیم کرنے کی سازش نہیں۔

ماہر قانون نے کہا کہ چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن میں ججز کی تعیناتی سے لاعلم رکھا گیا ہے، چیف جسٹس سے اجازت لیے بغیر جوڈیشل کمیشن میں ججز کو لگا دیا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جب ریفرنس بھیجا گیا تھا تو انہوں نے اعتراض کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ہی کہا تھا ججز کے خلاف فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے، جوڈیشل کمیشن میں تعیناتی پر ان کو خود انکار کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹیو جو ججز کے کنڈکٹ پر رائے دینے کی اجازت نہیں دیں گے، آڈیو لیکس سے متعلق جو جوڈیشل کمیشن بنایا گیا ہے بالکل غیر قانونی ہے، جوڈیشل کمیشن غیر آئینی ہے امید ہے سپریم کورٹ کل اسے ختم کر دے گی۔

کراچی میں گھر سے خاتون اور بچے کی لاشیں برآمد

0

کراچی: کراچی کے علاقے قائد آباد میں گھر سے خاتون اور بچے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ کراچی کے علاقے قائد آباد میں خاتون کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے جبکہ بچے کو ڈوبا کر مارا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے، ڈکیتی کے بھی شواہد نہیں ملے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون اور بچے کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ اطلاع ملی تھی کہ ایک گھر میں چار لاشیں موجود ہیں، قتل ہونے والوں میں ایک مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے بتانا تھا کہ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی، بیٹی اور بھابھی شامل ہیں جن کا تیز دھار آلے سے گلہ کاٹا گیا ہے۔

فلسطینیوں سے بدسلوکی پر اسرائیلی فوجیوں کو جیل ہو گئی

0

اسرائیل کی فوجی عدالت نے فلسطینیوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر فوجیوں کو جیل بھیج دیا۔

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے تین اسرائیلی فوجیوں کو ایک فلسطینی شخص کے ساتھ بدسلوکی اور واقعے کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے جرم میں مختصر قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ فوج کی طرف سے اپنی ہی افواج کے ارکان کے خلاف ایک غیر معمولی سزا ہے۔

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت کے سیکڑوں واقعات کی نہ تو تفتیش ہوئی اور نہ ہی انہیں سزا دی گئی۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں باقاعدگی سے اسرائیل پر الزام عائد کرتی ہیں کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجیوں کے مبینہ جرائم کے صرف ایک حصے کے لیے مجرمانہ کارروائیاں شروع کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوجیوں کو بدسلوکی، اپنے اختیار سے تجاوز کرنے اور کسی شخص کی زندگی یا صحت کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔

فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ تینوں فوجیوں کے ساتھ ساتھ چوتھے فوجی نے فلسطینی شخص کو گاڑی میں ڈال کہ نامعلوم مقام پر لے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی شخص کو لے جاتے ہوئے اس پر تشدد کیا گیا اور بعدازاں دور دراز مقام پر چھوڑ دیا گیا۔

سلمان خان کو کم عمر مداح نے گلے لگا لیا، ویڈیو وائرل

0

ممبئی: ایئرپورٹ پر بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے کم عمر مداح نے انہیں دیکھتے ہی گلے لگا لیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بالی وڈ کا بڑا نام ہے جن سے ملاقات اور ساتھ میں تصاویر یا ویڈیوز بنانے کیلیے مداح ترستے ہیں۔

ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آتے ہوئے سلمان خان نے دیکھا کہ ایک کم عمر لڑکا ان سے ملاقات کیلیے بے تاب کھڑا ہے۔ اداکار چلتے چلتے رک گئے اور اسے اشارہ کر کے اپنے پاس بلا لیا۔

مداح نے دوڑتا ہوا ان کی طرف آیا اور گلے لگ گیا۔ سلمان خان اس پر کافی خوش ہوئے اور انہوں نے بھی اسے گلے لگا کر پیار کیا۔

سوشل میڈیا پر دیگر مداح اور صارفین اس ویڈیو کو کافی پسند کر رہے ہیں۔

شہیدوں کی بے حرمتی کرنے والے قوم کے مجرم ہیں، وزیراعظم

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہیدوں کے بےحرمتی کرنے والےاللہ اور قوم کے مجرم ہیں انہیں معاف نہیں کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آرمی قبرستان راولپنڈی کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی نمائندگی کرتے ہوئےشہدا پرمحبتوں کے پھول نچھاورکرنےآیا ہوں، شہدا نےاپنے وطن کی حفاظت کیلئےبھرپورقربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ڈی جی اے ایس ایف

وزیراعظم نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی توہین نو مئی کی تاریخ کو دہرانےنہیں دیں گے، شہیدوں کےبےحرمتی کرنےوالےاللہ اورقوم کےمجرم ہیں معاف نہیں کرینگے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قرآن کریم نے شہیدوں کو زندہ اور ان کی تکریم کا درس دیا ہے، ہم شہیدوں اورغازیوں کی تکریم پرآنچ نہیں آنےدیں گے، دہشت گردی کےخاتمےاورملکی استحکام کیلئےحکومت اورعوام پاک فوج کیساتھ ہیں۔

ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

0
ودیا بالن

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے ودیا بالن کہتی ہیں کہ ’دودھ والے ہڑتال کرتے ہیں تو دودھ کو سڑک پر پھینک دیتے ہیں، سبزی والے ہڑتال کرتے ہیں تو سبزی کو سڑک پر پھینک دیتے ہیں۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ ’پتا نہیں بینک والے کب ہڑتال کریں گے۔

ودیا بالن نے یہ ویڈیو گزشتہ دنوں شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی ودیا بالن نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

اداکارہ ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’آپ میں بہت ایٹی ٹیوڈ ہے۔‘ ان سے کہا جاتا ہے کہ اچھا ’ایٹی ٹیوڈ کی اسپیلنگ بتاؤ۔’

ودیا بالن فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’ارے ایٹی ٹیوڈ نہیں، ایگو، ایگو۔‘

نامعلوم شخص نے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے گیٹ پر گاڑی چڑھا دی

0
نامعلوم شخص نے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے گیٹ پر گاڑی چڑھا دی

لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے گیٹ سے نامعلوم شخص نے گاڑی ٹکرا دی جس کے بعد کھلبلی مچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے مجرمانہ غفلت اور خطرناک ڈرائیونگ کے الزام میں نامعلوم شخص کو حراست میں لے لیا جبکہ گاڑی کی تلاشی لی۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

واقعے کے وقت وزیر اعظم رشی سنک رہائش گاہ میں موجود تھے تاہم تھوڑی دیر بعد طے شدہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ لندن میں ایک حساس مقام ہے جہاں سال 1970 کے بعد سے عوام کے آنے پر پابندی عائد کی گئی۔

خبردار! ٹوتھ برش کرنے کے بعد ہرگز یہ غلطی نہ کریں

0

اگر آپ اپنے ٹوتھ برش کو باتھ روم کے سنک ہولڈر میں چھوڑتے ہیں تو فوری طور پر یہ عادت ترک کردیں ورنہ نقصان میں رہیں گے۔

ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹوتھ برش کو صحیح طریقے سے صاف نہ رکھنے سے آپ کو صحت کے شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس میں پیٹ میں شدید درد، منہ اور دانتوں کے مسائل شامل ہیں۔

اکثر گھروں میں ٹوائلٹ اور واش بیسن ایک ہی جگہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اکثر لوگ ٹوتھ برش باتھ روم کے اندر ہی رکھتے ہیں۔ جب ٹوائلٹ فلش کرتے ہیں تو باتھ میں فیکل بنتا ہے جسے ٹوئلٹ پلوم کہا جاتا ہے۔

یہ پلوم باتھ کی دیواروں سمیت پر جگہ پہنچ جاتا ہے اور جراثیم پھیلاتا ہے،ان خطرناک بیکٹریا سے بچنے کے لیے ٹوتھ برش کو ٹوائلٹ سے باہر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

چند عادتیں اپناکر آپ کسی خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔

ٹوتھ برش کو گرم پانی سے دھوئیں

اپنے ٹوتھ برش کو صاف کرنے کا سب سے بنیادی طریقہ یہ ہے کہ ہر استعمال سے پہلے اور بعد میں اسے گرم پانی دھوئیں،گرم پانی سے دھونے سے بیکٹیریا دور رہتے ہیں جو ٹوتھ برش میں جمع ہوسکتے ہیں۔

ٹوتھ برش کے ڈھکن اور ہولڈر کو صاف رکھیں

اکثر اوقات ہولڈر میں پیلی تہہ بھی جم جاتی ہے اور ہم بے دہانی میں اسے صاف کرنا بھول جاتے ہیں، اس لیے ٹوتھ برش کے ڈھکن اور ہولڈر کو ہمیشہ صاف رکھیں۔

ٹوتھ برش کو ماؤتھ واش میں بھگوئیں

اگر ٹوتھ برش کو گرم پانی سے دھونے سے آپ مطمئن نہیں تو آپ اسے اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش بھگوئیں،دانتوں میں برش کرنے کے بعد ماؤتھ واش کو چھوٹے کپ میں ڈالیں اور ٹوتھ برش کو اس میں تقریباً دو منٹ تک اس میں بھگو لیں۔

مگر اس کا ایک نقصان بھی ہے ایسا کرنے سے برش کے برسٹلز کمزور پڑسکتے ہیں اور آپ کو وقت سے پہلے ہی نیا ٹوتھ برش لینا پڑسکتا ہے۔

جمشید اقبال ومسرت چیمہ نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

0

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما جمشید اقبال چیمہ اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب راولپنڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے نو مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی خبرآئی تو میں جناح ہاؤس کےسامنے پہنچا، کہیں بھی حملے کرنے،جلاؤ گھیراؤ کا کوئی منصوبہ نہیں تھا جب لوگ جناح ہاؤس میں داخل ہوئےتو یہ میرےلیےحیران کن تھا۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سےجو بیانیہ بنایاگیا نو مئی کے واقعات اس کا نتیجہ تھا،سینئرقیادت کی جانب سےبیانیےکوروکانہیں گیا جس میں ہمارابھی قصورتھا، ان افسوسناک واقعات کی وجہ سے جمہوریت،سیاست اوراحتجاج کونقصان پہنچا۔

جمشید چیمہ نے کہا کہ سیاست چھوڑ رہے ہیں اس لئے اب پی ٹی آئی سے بھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

سابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے بھی سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے میاں اور بچوں کی زندگی زیادہ اہم ہے، میرا گیارہ سالہ بیٹا کینسر کی جنگ لڑرہا ہے، اس وقت جو پاکستان میں ہورہا ہے وہ قابل تحسین نہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سیاست میں اس لیےآئےتھے کہ پاکستان کیلئے کچھ کرسکیں، نو مئی میری زندگی کا تلخ دن رہا کاش نو مئی کا دن پاکستان کی سیاست سےبھلاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ قمرجاوید باجوہ سےمتعلق جو بھی بات ہوئی ادارے سےمتعلق نہیں تھی، عمران خان سےمیری گیارہ مرتبہ لینڈلائن کےذریعےبات ہوئی ہے ہم دونوں کے علم میں تھا کہ لینڈ لائن ریکارڈ ہوتی ہے،عمران خان کوجب عدالت سےاٹھایا گیا وہ اپنی فیملی کیلئےبہت پریشان تھے۔

واضح رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے نظر بندی آرڈر منسوخ کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملیکہ بخاری کا تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان

اس سے قبل ملیکہ بخاری نے بھی پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، فوجی تنصیبات پر حملے، یادگار شہدا کی بے حرمتی کی گئی۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ چاہتی ہوں بحیثیت وکیل ملک کی خدمت کرتی رہوں، میں اپنی فیملی اور پروفیشن کو وقت دینا چاہتی ہوں۔

قطر میں عوام کیلیے ایک اور سفری سہولت

0

قطر میں عوام کو ایک اور سفری سہولت فراہم کر دی گئی۔

عوامی کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے لوسیل ٹرام کو متبادل بس سروس میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

دوحا میٹرو اور لوسیل ٹرام کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق اورنج لائن پر لوسیل ٹرام کو 26 اور 27 مئی کو بس سروسز میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

میٹرو ایکسپریس کو معمول کے مطابق بحال رکھا گیا ہے۔ انرجی سٹی ساؤتھ ایریا کے لیے میٹرو ایکسپریس کی بکنگ دوسرے ٹرام اسٹیشنوں سے کی جائے سکے گی۔