17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 8588

حمزہ علی عباسی کا ’گوگو کی مما‘ کیلیے محبت بھرا پیغام

0

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اہلیہ نیمل خاور عباسی کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

پاکستانی اداکار حمزہ عباسی نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ نیمل خاور کے لیے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے دل کی بات پہلی بار سب کے سامنے رکھی اور بتایا کہ ان کہ اہلیہ ان کے لیے کتنی خاص ہے۔

حمزہ نے لکھا کہ آپ میری زندگی کا پیار ہو،میں بہت خوش قسمت ہوں کہ آپ مجھے میری اہلیہ کی صورت میں ملی۔میری بہترین دوست میرے گوگو کی مما۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اللہ کا بہت شکر گزار ہوں کہ اللہ نے آپ کومجھے ایک تحفے کی صورت میں دیا، میں امید کرتا ہوں کہ ناصرف اس دنیا میں بلکہ اگلے جہاں بھی آپ میرے ساتھ ہی ہوں۔‘

یاد رہے کہ اداکار حمزہ عباسی اور نیمل خاور2019ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

واضح رہے کہ نیمل خاور بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور بیٹے کے ساتھ اکثر تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

ریپ کا الزام، شہزادہ اینڈریو نے 1 کروڑ 63 لاکھ ڈالرز میں خاتون سے تصفیہ کرلیا

0

نیو یارک: ملکہ برطانیہ کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو نے جنسی استحصال کا الزام عائد کرنے والی خاتون کے ساتھ تصفیہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نژاد خاتون ورجینیا رابرٹ گفی نے شہزادہ اینڈریو پر بلوغت سے قبل ریپ اور جنسی استحصال کا الزام عائد کیا تھا۔

خاتون نے گزشتہ سال اگست میں شہزادہ انیڈریو کے خلاف نیو یارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا تاہم شہزادہ اینڈریو نے رابرٹ گفی کے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔

اب شہزادہ اینڈریو نے مدعی کے ساتھ تصفیہ کرلیا ہے۔ دونوں کے وکلا نے عدالت میں تصفیہ ہونے سے متعلق دستاویزات جمع کرا دیں تاہم اس میں رقم کا ذکر نہیں کیا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ مدعی اور ملزم دونوں میں معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ایک ماہ کے اندر عدالت سے اپنی درخواستیں واپس لے لیں گے۔

ادھر برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ اینڈریو اور رابرٹ گفی کے مابین ایک کروڑ 63 لاکھ ڈالرز میں تصفیہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ پرنس اینڈریو ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ کے تیسرے بچے اور دوسرے بیٹے ہیں اور برطانوی تخت کی جانشینی کی قطار میں نویں نمبر پر ہیں۔

رابرٹ گفی نے گزشتہ شہزادہ اینڈریو کے خلاف مقدمے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مجھے کم عمری میں جسم فروشی کے لیے استعمال کیا گیا اور جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا گیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ 17 سال کی عمر میں 1999 سے 2001 کے درمیان مجھے پرنس اینڈریو کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے بھی مبجور کیا گیا۔

افغانستان: بچہ کنویں میں گرِ گیا، وزیر بچانے کیلیے کود پڑے

0

افغانستان کے صوبے زابل کے تنگ کنویں میں بچے گرِ گیا جسے بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کنویں میں گرنے والے بچے کی بازیابی کی کوششیں جارہی ہیں، آکسیجن اور اور غذائی مواد بچے کو پہنچادیا گیا۔

دارالحکومت کابل سے خصوصی ٹیم پہنچا دی گئی ہیں اور مختلف ادارے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

عبدالہادی یحییٰ صوبائی وزیر ٹیلی کمیونیکیشن زابل بدست خود کل رات کھدائی کرکے راستہ بنانے میں کامیاب ہوئے وہ پانچ میٹر تک رسی سے خود اترے تاہم بورنگ کی تنگی کے باعث آگے نہ جاسکے۔

مشینوں سے کھدائی کا سلسلہ جاری ہے اور بچے کو بچانے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہین۔ بچے کے والد نے بیٹے کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

ہائیکورٹ کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کو ضمانت مل گئی

0

لاہور: ہائیکورٹ کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کو ضمانت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار وکیل ماجد جہانگیر کے علاج کے لیے ان کی 5 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کر لی گئی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، انھوں نے فیصلہ سناتے ہوئے ماجد جہانگیر کی آئندہ پانچ ہفتوں کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی۔

سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون اور صدر ہائیکورٹ بار مقصود بٹر ماجد جہانگیر کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے تھے، انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ذہنی امراض کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس نے کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کی۔

ہائی کورٹ کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل نے عدالت میں کیا کہا؟

وکلا نے ججز سے کہا کہ ملزم کا جرم اتنا نہیں جتنی اسے سزا مل چکی ہے، لہٰذا ملزم کو علاج کے لیے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

یاد رہے کہ ملزم ماجد جہانگیر نے ایک کیس کی کاپی نہ ملنے پر ہائی کورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

محمد حارث نے پی ایس ایل میں‌ تاریخ‌ رقم کردی

0

پشاور زلمی کے نوجوان بیٹر محمد حارث نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف تیز ترین نصف سنچری جڑ دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے نوجوان اوپنر محمد حارث نے درست ثابت کردیا۔

نوجوان اوپنر نے 18 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری جڑ دی۔

محمد حارث تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے پر تیسرے کھلاڑی بن گئے، پہلے اور دوسرے نمبر پر کامران اکمل اور آصف علی موجود ہیں جنہوں نے 17 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔

محمد حارث نے آتے ہی یونائیٹڈ کے بولرز پر لاٹھی چارج شروع کیا اور فاسٹ بولر محمد موسیٰ کے ایک اوور میں 22 رنز بٹور لیے۔

اوپنر کی اننگز کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل ہیں، محمد حارث 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تنخواہ کی عدم ادائیگی پر صحافی کی نیوز روم میں خودکشی

0

بھارت میں تنخواہ کی عدم ادائیگی پر صحافی نے نیوز روم میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ایک سینیئر صحافی نے مبینہ طور پر تنخواہ نہ ملنے پر نیوز روم میں خودکشی کرلی جس کے سبب بھارت کی صحافی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

افسوسناک واقعہ اتوار کی شام پیش آیا تھا، بھارتی خبر رساں ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) سے وابستہ 56 سالہ فوٹو جرنلسٹ ٹی کمار کو ایک روز بعد یعنی پیر کو ان کے ساتھیوں نے اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پایا۔

صحافی کی موت نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور صحافیوں کو درپیش گہرے مالی مسائل کے بارے میں سوالات کھڑے کر دیے ہیں جیسا کہ یو این آئی کے ملازمین نے الزام لگایا ہے کہ ادارے نے انہیں گذشتہ 60 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں۔

ملازمین نے ایک بیان میں کہا کہ کمار کو مالی مسائل کا سامنا تھا کیونکہ انہیں ایجنسی سے باقاعدہ تنخواہ نہیں مل رہی تھی۔

تاہم یو این آئی کے چیف ایڈیٹر اجے کمار کول نے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو اس معاملے کی صحیح طریقے سے تحقیقات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’جہاں تک ہم جانتے ہیں انہوں نے خودکشی کا ایسا کوئی نوٹ نہیں چھوڑا جس میں آنجہانی صحافی نے یہ لکھا ہو کہ وہ مالی دباؤ یا تنخواہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں جیسا کہ میڈیا کے کچھ اداروں نے رپورٹ کیا ہے۔‘

چیف ایڈیٹر کا مزید کہنا تھا کہ ’کچھ لوگ اس حوالے سے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ یہ خودکشی تھی یا کچھ اور؟ ہم چاہتے ہیں کہ پولیس اس کی صحیح طریقے سے تفتیش کرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی کمار کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے سٹالن اور ریاست کی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ایڈاپڈی کے پلانی سوامی نے کمار کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

وزیر اعلیٰ نے ان کے اہل خانہ کے لیے تین لاکھ روپے کے معاوضے کا بھی اعلان کیا جب کہ اپوزیشن لیڈر پلانی سوامی نے وزیر اعلیٰ سے صحافیوں کے لیے مختص ویلفیئر فنڈ سے کمار کے خاندان کو 25 لاکھ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ، با حجاب خواتین پر لاٹھی چارج (ویڈیو وائرل)

0

اترپردیش: بھارت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، باحجاب مسلم خواتین پر پولیس نے بہیمانہ لاٹھی چارج کیا، جس کی (ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں غازی آباد کے علاقے کھوڑا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں خواتین حجاب پہنے سڑک پر نظر آ رہی ہیں اور پولیس ان پر لاٹھی چارج کر رہی ہے۔

پولیس اہل کاروں نے مسلمان خواتین پر لاٹھیاں کیوں برسائیں، غازی آباد کے پولیس سرکل آفیسر ابھے کمار مشرا نے بتایا کہ گزشتہ اتوار کو یہ واقعہ پیش آیا، پولیس ایک پارٹی پیٹرولنگ کر رہی تھی، سڑک پر ایک جگہ دس پندرہ خواتین جمع ہو گئی تھیں، انھیں دیکھ کر اہل کاروں نے دفعہ 144 کا حوالہ دیتے ہوئے وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی۔

سرکل آفیسر نے کہا کہ خواتین اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہی تھیں، تاہم انھوں نے صحافیوں کے پوچھنے پر بھی یہ نہیں بتایا کہ ان کے مطالبات کیا تھے، پولیس افسر نے یہ تسلیم کیا کہ خواتین کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا اور ان پر لاٹھی چارج کیا گیا، جس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

حجاب سے متعلق سوال پر بھی پولیس افسر ابھے کمار مشرا نے کنی کترائی، اور کوئی جواب نہیں دیا، جان چھڑاتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور ایک ٹیم کو تفتیش کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کیس میں کسی اہل کار کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، واقعے کی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور اس میں کسی شخص کا ذکر ہے تاہم ابھے مشرا نے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی، اور کہا واقعے میں ملوث اہل کاروں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، شناخت کے بعد ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

فرحان اختر اور شبانی کی شادی، حتمی تاریخ سامنے آگئی

0

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار فرحان اختر اور ان کی گرل فرینڈ ماڈل شبانی ڈنڈیکر دو روز بعد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ فرحان اختر کے قریبی دوست کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اداکار اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی 19 فروری کو ہونا طے پائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات کو مختصر رکھا جائے گا جن میں دونوں کے قریبی رشتہ دار اور خاص دوست شرکت کریں گے جب کہ بالی وڈ کی نامور شخصیات بھی شادی میں نظر آئیں گی۔

شادی کی ابتدائی تقریب اسلامی روایات کے مطابق ممبئی کے علاقے کھنڈالا میں موجود اداکار کے فارم ہاؤس میں ہوں گی۔ رشتہ دار اور دوست 18 فروری سے ممبئی پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

فرحان اختر مشہور بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے بیٹے ہیں۔ رواں ماہ 4 فروری کو جاوید اختر نے بیٹے کی شادی کی تصدیق کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شادی سادگی سے ہوگی، شادی کی تیاریاں جاری ہیں تاہم دعوت نامے تقسیم نہیں کیے گئے۔

فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر مبینہ طور پر 2018 سے تعلقات میں ہیں۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ شبانی ان کے خاندان میں اچھی طرح سے گھل مل گئی ہیں اور سبھی انہیں پسند کرتے ہیں، فرحان اور شبانی کے تعلقات بھی بہت اچھے ہیں۔

فرحان اور شبانی ایک دوسرے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ فرحان اختر کی سال گرہ کے موقع پر شبانی نے ان کے لیے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کر کے محبت کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ فرحان اختر کی پہلی شادی 2000 میں ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے ہوئی تھی، جن سے ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں، ان کے درمیان 2017 میں علیحدگی ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما کا اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان

0

کوئٹہ: تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کا سانحہ اعوان گوٹھ کےحوالے سے ویڈیو پیغام میں بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کل بلوچستان اسمبلی کے باہر میں احتجاجی دھرنا دوں گا، ڈھاڈر میں جاری دھرنے کے شرکا بھی میرے ہمراہ ہوں گے۔

سردار یار محمد رند نے کہا کہ حکومت سانحہ اعوان گوٹھ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کو کہوں گا کہ اقتدار آنے جانے کی چیز ہے، آپ کا اقتدار ویسے بھی بے ساکھیوں کا محتاج ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالیہ سے بھی سانحے پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہوں، اپنےعلاقے کےعوام کو انصاف فراہمی کی جنگ لڑرہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والےغریب اور بےسہارا لوگ ہیں، ملوث افراد بااثر لوگ ہیں جوغریبوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سانحہ اعوان گوٹھ کیخلاف مظاہرین نے ضلع کچھی بولان ویئر ڈھاڈر کے مقام پر احتجاجاَ بند کردیا جس کی وجہ سے کوئٹہ سے سندھ جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔

یاد رہے کہ ضلع کچھی میں 12 نومبر کو فائرنگ کرکے اعوان برادری سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

وزارت کو پہلا نمبر کیوں ملا؟ مرادسعید نے اہم وجہ بتادی

0

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کی کارکردگی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ایوارڈ ملنے کی وجہ بتا دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرادسعید نے کہا کہ میری وزارت کو ایوارڈ میرے ماتحت 46 ہزار اہلکاروں کی وجہ سے ملا مجھ سےبغض اور نفرت رکھیں مگر 46ہزار ملازمین سے زیادتی نہ کریں۔

مرادسعید نے کہا کہ میرےخلاف غلیظ مہم چلائی جارہی ہے عوام یہ بھی دیکھ رہےہیں میرےخلاف حالیہ کیسی غلیظ مہم شروع کی گئی دلائل سے بات کرتا ہوں تو میرےخلاف غلیظ اور نازیبا گفتگوکی جاتی ہے، آغا رفیع ، قادرپٹیل، راناثنا، حمداللہ جیسے لوگ غلیظ گفتگو شروع کرتےہیں یہ کہتےتھےمرادسعیدبھی گالی دیتا ہے پوچھا تو کہا فرزند زرداری کہتاہے میری ذات کو نشانہ بنایاجاتا تھا لیکن اب فیملی کواس لیےبول رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ غلیظ مہم پرایف آئی اےمیں شکایت کرنا میرا قانونی حق ہے آئین حق دیتاہےقانون کےمطابق شکایت کریں جومیں نےکیا، آئین پاکستان پر اعتماد رکھتے ہوئے قانونی راستہ اختیار کیا ادارےکومیری شکایت پر کیسے کارروائی کرنی تھی سوال مجھ سےنہیں بنتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دو نہیں ایک پاکستان اورایک قانون کانعرہ ایمان کی حیثیت رکھتاہے متعلقہ ادارہ کس طرح کارروائی کرتاہےیہ سوال مجھ سےنہیں بنتا، ادارہ بہترسمجھتاہےکہ میری درخواست پرکیسےکارروائی کرنی چاہیے ایف آئی اے میں اپنے ورکرز کی عزت کیلئے شکایت لےکر گیا ہوں۔