اتوار, مئی 19, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9719

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل ڈالی

0

پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ بدل ڈالی۔ گرین شرٹس نے عالمی کپ میں بھارت سے کامیابی کا جمود توڑ کر تاریخی فتح کو یادگار بنا لیا جو عرصہ تک شائقین کو یاد رہے گی۔ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف یہ پہلی کامیابی ہے۔

بھارت کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد قومی ٹیم نے حریفوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ 152 ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔ دونوں نے اننگز کے آغاز سے ہے بولرز پر دباؤ بنا رکھا اور میدان کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیل کر حریف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی۔

اوپننگ جوڑی کے سامنے بولرز بے بس دکھائی دیے اور کسی لمحے پر بھی گرین شرٹس کے بلے بازوں نے بولرز کو اپنے اوپر ہاوی نہ ہونے دیا۔ محمد رضوان نے 55 گیندوں پر 78 رنز کی باری کھیلی جس میں 3 بلند و بالا چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

کپتان بابراعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 68 رنز کی باری کھیلی جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ پاکستان نے 17 عشاریہ 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ہدف پورا کر لیا۔

نئی تاریخ رقم ہونے پر قومی ٹیم کے کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز ہو گئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔ میدان میں کھلاڑیوں کا جشن دیدنی تھا اور اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے بھی گرین شرٹس کی کامیابی پر خوب ہلاگلا کیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے ‏بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خطرناک بیٹر روہت شرما کو ‏پویلین بھیج دیا جس کے بعد تیسرے اوور میں راہول کو بولڈ کر دیا۔

بھارت کی تیسری وکٹ سوریا کمار یادیو کی صورت میں گری جو 11 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر وکٹوں کے ‏پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار کیچ پکڑا۔ اس کیچ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے ‏کیچ پکڑنے کی سنچری مکمل کر لی۔

Image

31کے مجموعے پر وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان ویرات کوہلی اور پانٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا، پانٹ نے حسن علی کو ایک اوور میں 2 چھکے جڑ کر اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کیا، چوتھی وکٹ پر کپتان اور پانٹ نے 53 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر پانٹ 30 گیندوں پر 39 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔ 125 کے مجموعے پر جڈیجا کو حسن علی نے پویلین کی راہ دکھائی، اس دوران کپتان کوہلی وکٹ پر جمے رہے اور نصف سنچری مکمل کی، وہ 49 گیندوں پر 57 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 151 رنز بنائے، پانڈیا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ بھونیشورکمار 4 اور محمد شامی 0 پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے 2، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے کوشش ہو ‏گی حریف ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

‏ انہوں نے بتایا کہ حیدرعلی فائنل الیون کا حصہ نہیں ہیں، پاکستان کی بولنگ لائن اچھی ہے اور ڈیو فیکٹر کی ‏وجہ سے بولنگ کا فیصلہ کیا کوشش ہوگی بھارت کو کم ٹوٹل پر روک سکیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پاک بھارت میچ بڑا ہوتا ہے ہماری ٹیم متوازن ہے۔

قومی ٹیم: ‏

بابراعظم، محمد رضوان، فخرزمان، شعیب ملک، محمدحفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین آفریدی، حسن علی، ‏حارث رؤف

بھارتی ٹیم

ویرات کوہلی، لوکیش راہول، روہت شرما، سوریاکمار، ریشبھ پنتھ، ہاردیک پانڈیا، جڈیجہ، بمراہ محمد شامی، ‏بھوونیشورکمار، ورون چکرورتی ‏

پاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ کل والی پچ پر کھیلا جارہا ہے۔ اس پچ پر گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم55رنز ‏پر آؤٹ ہوئی تھی۔

میچ کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گیند رک کر آتی ہے اور اس میں ٹرن بھی موجود ہے جو کہ اسپنرز کے ‏لیے سازگار ہے۔

سابق کپتان یونس خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ کے حوالے سے کوئی بریُ ‏بات نہیں کیونکہ کل کا میچ ہوا ہی کتنا ہے؟ ویسٹ انڈیز نے تو کھیلا ہی نہیں۔

یونس خان نے کہا کہ ہمیں سرپراز نہیں ہونا چاہیے، وکٹ کو زیادہ ڈسکس نہیں کرنا چاہیے ٹیم کو ڈٹ کر مقابلہ ‏کرنا ہے۔

گوگل کے ہزاروں اکاؤنٹس اور 16 لاکھ ای میلز بلاک کرنے کا اعتراف

0

سان فرانسسکو: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے ہزاروں ای میل اکاؤنٹس اور 16 لاکھ ای میلز بلاک کرنے کا اعتراف کرلیا۔

گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2021 سے 30 ستمبر 2021 یعنی پانچ ماہ میں گوگل نے 16 لاکھ کے قریب ای میلز کو آگے بڑھنے سے روکا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ جعلی یا دھوکے بازی پر مبنی ای میلز مختلف صارفین کو بھیجی گئیں تھیں۔

گوگل کے مطابق ان میلز کو ہیکرز کی جانب سے بھیجا گیا تھا، جس کا بنیاد مقصد یوٹیوب اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل کرنسی کی تشہیر کرنا تھا۔

گوگل نے بتایا کہ صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تحقیقات کے بعد ان ای میلز کو انباکس میں جانے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کیا گیا۔

کمپنی نے بتایا کہ جعلی یا فیک ای میلز سائبر کرائم کے تحت بلاک کی گئیں جبکہ 2400 فائلز اور 4 ہزار کے قریب ایسے اکاؤنٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں، جو پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھا کر صارفین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس سے قبل گوگل کے ماہرین نے 2019 میں بتایا تھا کہ کرپٹو کرنسی کی تشہیر اور فروغ کے لیے یوٹیوبرز کو مختلف گروپس کی جانب سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے، جو مال ویئر ای میلز بھیج رہے ہیں۔

شکیب الحسن نے شاہدآفریدی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

0

بنگلادیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تاریخ رقم کر دی۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کا اعزاز اپنے نام کر ‏لیا۔
انہوں نے یہ سنگ میل شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے خلاف عبور کیا۔

شکیب الحسن نے پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ وہ اب تک 39 وکٹیں لے کر ‏نمبر ون پوزیشن پر تھے۔

بنگلادیشی اسپنر نے اس میچ میں اب تک دو وکٹیں حاصل کر لی ہیں جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ‏سب سے زیادہ 41 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سری لنکا کے لیستھ ملنگا ہیں جب کہ چوتھے پر پاکستانی اسپنر سعید اجمل اور ‏پانچویں پر سری لنکن اسپنر مینڈس ہیں۔

بھیانک چہرے والا عادی مجرم گرفتار

0

چہرے کا حلیہ بگاڑنے والے دنیا کے خوفناک ترین ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے چہرے کو گدوا کر مختلف ڈیزائن بنوانے والے دنیا کے خوفناک ترین چھالیس سالہ ملزم کو پولیس نے ایک روز قبل گرفتار کیا۔

ملزم نے اپنے چہرے پر مختلف انداز کے ڈیزائن نقش کرواکے اُن میں سیاہ دوات بھر دی تھی، جس کی وجہ سے اُس کا چہرہ انتہائی خوفناک نظر آتا تھا۔

میسوری سے تعلق رکھنے والے مائیکل کیمپ بیل کو دوسری بار گرفتار کیا گیا ہے، جس پر 88 مختلف مقدمات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ہر واردات کے بعد اپنا حلیہ تبدیل کرلیتا تھا، اس بار اُس نے واردات کے بعد سر کے بال منڈوا دیے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو اس بار زیادتی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، اگر اس پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو اُسے عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

پولیس کے مطابق سنہ 2020 میں عدالت نے مائیکل کو عوامی مقامات پر توڑ پھوڑ اور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جس پر عدالت نے اُسے 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم ہر واردات کے بعد اپنا حلیہ تبدیل کرتا تھا، اُس نے خود کو گرفتاری سے بچانے کے لیے جرم کے بعد چہرے پر مختلف ڈیزائن نقش کروائے، ایک سال میں اتنے زیادہ کاروائیاں کیں کہ اب چہرے کا حلیہ بھی بگڑ گیا۔

’اسکویڈ گیم میں آپ کی اداکاری پسند آئی’،

0

مشہور اداکار یاسر حسین نے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی مشہور کورئین سیریز ’اسکویڈ گیم‘ کی کاسٹ میں اپنی ساتھی اداکارہ کی ہمشکل کو ڈھونڈ لیا۔

تفصیلات کے مطابق یاسر حسین نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر کورئین سیریز ’اسکویڈ گیم‘ میں اداکاری کرنے والی اداکارہ کانگ سائی بیوک کی تصویر شیئر کی اور اس اسٹوری میں اپنی ساتھی اداکارہ صحیفہ جبار کو ٹیگ کیا۔

یاسر حسین نے صحیفہ جبار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسکویڈ گیم میں آپ کی اداکاری پسند آئی، جس پر صحیفہ جبار نے یاسر کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شکریہ ساتھی، انہوں نے واقعی اس پروجیکٹ کے لیے اپنا خون اور پسینہ ایک کیا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @lollywoodsparkofficial_

یاد رہے کہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی یہ کورئین سیریز ’اسکویڈ گیم‘ دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ رہی ہے، پاکستان میں یہ شو نیٹ فلکس پر اپنے پریمیئر کے ایک ماہ بعد بھی پہلے نمبر پر ہے۔

اس سیریز کے مداحوں کی تعداد دنیا بھر میں باضابطہ طور پر 111 ملین تک پہنچ گئی ہے، جو کہ اب تک نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی کسی بھی سیریز کے مداحوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

پاک بھارت مقابلہ: پچ کے حوالے سے اہم خبر

0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور ‏‏بھارت مد مقابل ہونگے، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

‏پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں اہم مقابلے ‏‏کے لیے بڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچ چکی ہیں اور وارم اپ شروع کر دیا ہے۔

پاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ کل والی پچ پر کھیلا جائے گا۔ اس پچ پر گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم55رنز ‏پر آؤٹ ہوئی تھی۔

میچ کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گیند رک کر آتی ہے اور اس میں ٹرن بھی موجود ہے جو کہ اسپنرز کے ‏لیے سازگار ہے۔

Image

سابق کپتان یونس خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ کے حوالے سے کوئی بریُ ‏بات نہیں کیونکہ کل کا میچ ہوا ہی کتنا ہے؟ ویسٹ انڈیز نے تو کھیلا ہی نہیں۔

یونس خان نے کہا کہ ہمیں سرپراز نہیں ہونا چاہیے، وکٹ کو زیادہ ڈسکس نہیں کرنا چاہیے ٹیم کو ڈٹ کر مقابلہ ‏کرنا ہے۔

Image

پاک بھارت مقابلے پر شاہدآفریدی کا بیان آگیا

0

بوم بوم آفریدی نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات ‏کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھارت سے ورلڈکپ کا باقائدہ آغاز کرنے جارہی ہے ‏اميد ہےاچھی اور نڈر کرکٹ ديکھنے کو ملے گی۔

شاہدآفریدی نے کہا کہ تمام دعائيں اور نيک خواہشات پاکستان ٹیم کیساتھ ہيں پوری قوم آپکی جيت کے ليے ‏دعاگو ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور ‏بھارت مد مقابل ہونگے، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

‏ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں اہم مقابلے ‏کے لیے بڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچ چکی ہیں اور وارم اپ شروع کر دیا ہے۔

پا کستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ‏جاچکا ہے، ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد ‏وسیم، شاہین آفریدی،حسن علی،حارث روؤف، شاداب خان، آصف علی اور حیدر علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔

ہائی وولٹیج ٹاکرا: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں‌ پہنچ گئیں

0

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گا پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ دبئی میں شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہونگے، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

 پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں اہم مقابلے کے لیے بڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ دونوں ٹیمیں میدان میں پہنچ چکی ہیں اور وارم اپ شروع کر دیا ہے۔

پا کستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے، ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہوں گے جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاہین آفریدی،حسن علی،حارث روؤف، شاداب خان، آصف علی اور حیدر علی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔

بابر اعظم کی پریس کانفرنس

متحدہ عرب امارات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے،میچ والے دن ماضی کو بھلا کر اچھا کھیلیں گے، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے بنتے ہیں ہم اس بار ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروع میں دو اہم میچز ہیں، جن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں کو اچھا کھیل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، ہماری بولنگ ٹی ٹوینٹی میں ہمیشہ بہت اچھی رہی، جس کی وجہ سے فتح حاصل ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے زبردست ٹاکرے سے ایک دن قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت سے گیم چینجر ہیں، اور بھارت کو ان سے بہتر کھیل کے لیے اپنا ’اے گیم‘ کھیلنے کی ضرورت ہوگی۔

انھوں نے کہا میرے لیے پاک بھارت میچ ایک عام میچ ہے، دباؤ نہیں لیتا، ہمیں پروفیشنل کرکٹرز کی طرح حالات میں ڈھلنا ہوتا ہے، اور باہر کون کیا کہہ رہا ہے، یا لکھ رہا ہے اس سے مطلب نہیں۔

ابوظبی میں پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چاچا کرکٹ کو پاک بھارت ٹاکرے کا ٹکٹ فراہم کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا نے چاچا کرکٹ کو بڑے ٹاکرے کا خصوصی ٹکٹ دیا، چاچا کرکٹ نے پی سی بی سے ٹکٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

ورلڈ کپ: بنگلادیش کا سری لنکا کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف

0

شارجہ: ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد بنگلایشی بلے بازوں کی بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں ایک سو اکہتر رنز بنائے، اس طرح مخالف ٹیم کو 172 رنز کا ٹاگٹ ملا ہے۔

مشفیق الرحیم نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد نعیم 62 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے، بنگلادیش نے 4وکٹوں پر 171 رنز اسکور کیے۔

بنگلایش کرکٹ ٹیم کی قیادت محمد محمود اللہ کررہے ہیں جبکہ سری لنکا کی کپتانی داسون شناکا کو سونپی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لیے بھرپور تیاری کی۔

بنگلادیش پلیئنگ الیون میں لٹن داس، محمد نعیم، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، محمد محمود اللہ (کپتان)، عفیف حسین، نور الحسن (وکٹ کیپر)، مہدی حسن، محمد سیف الدین، نسوم احمد اور مصطفی الرحمن شامل ہیں۔

سری لنکا پلیئنگ الیون میں کوسل پریرا (وکٹ کیپر)، پاتھم نسانکا، چاریت اسلانکا، اویشکا فرنانڈو، بھانوکا راجا پاکسے، داسون شناکا (کپتان)، چمیکا کرونارتنے، وانندو ہاسارنگا، دشمنت چمیرا، لاہیرو کمارا اور بنورا فرنانڈو شامل ہیں۔

دو چہروں والی انوکھی بلی نے لوگوں کا دل موہ لیا

0

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر دو چہروں والی بلی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، لوگوں نے اس انوکھی بلی کو دیکھ کر نہایت حیرت اور محبت کا اظہار کیا۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر اس بلی کی تصاویر و ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جنہیں اب تک کروڑوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ اس بلی کا نصف چہرہ سیاہ ہے اور نصف بھورا، بلی کی دونوں آنکھیں بھی مختلف رنگوں کی ہیں، ایک سبز اور ایک نیلی ہے۔

بلی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کے چہرے کے بالکل درمیان میں حاشیہ کھنچا ہوا ہے اور چہرہ دو رنگوں میں برابر تقسیم ہے۔ ابتدا میں اس بلی کی تصاویر کو دیکھ کر کہا گیا کہ یہ فوٹو شاپ کی گئی تصاویر ہیں۔

ماہرین کے مطابق کسی جانور میں اس طرح رنگوں کی تقسیم اس وقت ہوتی ہے جب جسم کے خلیوں میں دو مختلف قسم کے ڈی این اے موجود ہوں۔

بلی کی آنکھوں کا مختلف رنگ ہیٹرو کیمیا کی وجہ سے ہے، اس عمل میں رنگ دینے والا پگمنٹ میلانین ایک آنکھ میں کم فعال ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایک آنکھ نیلی رہ جاتی ہے۔

ہیٹرو کیمیا کی شکار آنکھوں میں بینائی کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے، لیکن مذکورہ بلی کی دونوں آنکھوں کی بینائی بالکل درست ہے۔