ہوم بلاگ صفحہ 9718

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیےسرکاری وکیل سے متعلق سماعت آج پھرہوگی

0
کلبھوشن کو ریلیف

اسلام آباد : بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیےسرکاری وکیل سے متعلق سماعت آج پھرہوگی ، وزارت قانون نے وکیل مقرر کرنے کے لیےدرخواست دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارت قانون کی جانب سے بھارتی جاسوسکلبھوشن یادیو کے لیے سرکاری وکیل مقرر کرنے اور بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے دائر متفرق درخواست پرسماعت آج پھر ہو گی۔

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ پر مشتمل چیف جسٹس اطہر من اللہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔

کلبوشن یادیو کیس میں بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل بیرسٹر شاہ نواز نون عدالت میں پیش ہوں گے، کیس پر باقاعدہ سماعت 2 بجے شروع ہو گی۔

عالمی عدالت کے احکامات کی روشنی میں وزارت قانون نے کلبوشن یادیو کے لئے کونسل مقرر کرنے کے لئے درخواست دائر کی،بھارتی ہائی کمیشن نے پہلی بار کلبھوشن یادیو کے لیے جسپال کیس میں جواب دے دیا ہے۔

ہائی کمیشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق کلبوشن کیس میں کارروائی نہیں کی جا رہی، ب
بھارتی ہائی کمیشن نے مطلع کیا تھا کہ ہندوستان نے ویانا کنونشن اور آئی سی جے کے فیصلے کے تحت اپنے حقوق پر زور دیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہندوستانی شہری کے لئے قانونی نمائندگی کا بندوبست کرنے کا حق ہے، کلبھوشن یادیو کیس کے لئے وکیل مقرر کرنے کا اختیار ہائیکورٹ کو نہیں ہے۔

‘پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر تمام وزراء کی تحقیقات ہونی چاہیے’

0

اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے پنڈورا پیپرز کے لیے تحقیقاتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تمام وزرا کی تحقیقاتی کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورا پیپرز کےلیے تحقیقاتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، جن وزار نے کمپنیاں ڈکلیئرکی ہیں ان سے بھی استعفیٰ مانگنا زیادتی ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جن وزرا کے نام آئے ان کے بیانات آگئے ہیں، ان کو خود کو الگ کرلینا چاہیے، تمام وزرا کی تحقیقات کرنی چاہیے، یہ کہناسب استعفی دےدیں غلط ہے۔

گذشتہ روز معاون خصوصی نے کہا تھا کہ پنڈوراپیپرزمیں وزیراعظم اور ان کے کسی رشتے دارکانام نہیں، اپوزیشن کو توخوش ہوناچاہیے کہ پاکستانی وزیراعظم کانام نہیں۔

آئی سی آئی جے نے تووزیراعظم عمران خان کوکلین چٹ دی ہے، جن لوگوں کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ان کیخلاف تحقیقات ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کبھی کرپشن پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

جن لوگوں نےکرپشن کی ہےوزیراعظم کبھی سپورٹ نہیں کریں گے ، تاریخ میں ایسا کوئی لیڈرنہیں آیا، جس نے امریکا کو ہرگز نہیں کہا ہو۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی، تجارتی خسارہ 100فیصد سے بڑھ گیا

0

کراچی: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارتی خسارہ 100فیصد سے بڑھ گیا ہے، برآمدات 27.32 فیصد اضافے سے 6 ارب 96کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے پہلی سہ ماہی میں بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیے جس میں بتایا گیا کہ ملکی برآمدات 27.32 فیصد اضافے سے 6 ارب 96کروڑ ڈالر ہوگئیں جبکہ گزشتہ سال 5 ارب 47کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں، درآمدات 65.08فیصد اضافے سے 18ارب 63کروڑ ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 11 ارب 28کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں، تجارتی خسارہ 11 ارب 66کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا، گزشتہ سال کے 5.81ارب ڈالر کے مقابلے خسارہ100.62بڑھ گیا ہے۔

‘اگست کے مقابلے ستمبر میں برآمدات میں26.13فیصد اضافہ ہوا، ستمبر2021میں برآمدات کاحجم2ارب 38کروڑ ڈالر تھا، ستمبر2020 میں برآمدات کا حجم 1ارب 88 کروڑ ڈالر تھا۔’

اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں درآمدات میں 50.78 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر 2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 47کروڑ ڈالر تھا، ستمبر 2020 میں درآمدات کا حجم 4 ارب 29 کروڑ ڈالر تھا۔

کرونا وائرس: ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد ہوگئی

0

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 54 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 947 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار 656 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 78 ہزار 883 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 48 ہزار 907 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 96 لاکھ 39 ہزار 52 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 110 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 6 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 995 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 10 لاکھ 20 ہزار 211 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

دوسری آل پاکستان ٹرائی تھلون 16 اکتوبر کو بہاولپور میں منعقد ہوگی

0

بہاولپور :بہاولپور کور کے زیر اہتمام دوسری آل پاکستان ٹرائی تھلون 16 اکتوبر کو منعقد ہوگی، ایونٹ میں 18سے 45 عمر کے افراد شرکت کرسکیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی آیس پی آر کے مطابق دوسری آل پاکستان ٹرائی تھلون کا میلہ بہاولپور میں 16اکتوبر کو سجایا جائے گا۔

بہاولپور کور کے زیراہتمام ایونٹ میں 18سے 45 عمر کے افراد شرکت کرسکیں گے جن میں ارکان سول سوسائٹی، اساتذہ، طلباء، سرکاری ملازمین، پولیس، پاک فوج اور رینجرزکے اہلکار شامل ہوں گے۔

یہ مقابلے 3 مراحل میں منعقد کئے جائیں گے جن میں 300میٹر سوئمنگ، 20 کلومیٹر سائیکلنگ اور 10 کلومیٹر پیدل بھاگنا شامل ہے، ایونٹ کے شرکاء کو تینوں مراحل طے شدہ وقت میں مکمل کرنے ہوں گے۔

آئی آیس پی آر کے مطابق ہر مرحلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹرائی تھلون کا مقصد معاشرے میں کھیلوں کی صحت مند سرگرمیوں کوفروغ دینا اور نوجوانوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

سعودی عرب کے برادر ودوست ممالک کے سفرا نے وڈیو لنک پراسناد پیش کیں

0

ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان سمیت دیگر ممالک کے نئے سفرا نے اسناد سفارت پیش کردیں۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سفرا نے ویڈیو لنک کے ذریعے محمد بن سلمان کو اسناد پیش کیں جس کے بعد سعودی وزیر خارجہ سہزادہ فیصل بن فرحان کی موجودگی میں نئے سفرا کو خصوصی پروٹوکول دیا۔

سعودی ولی عہد کو پاکستان کے بلال اکبر سمیت قطر،عراق ،ترکی ،سینیگال، بیلاروس، انگولا، ایتھوپیا، نائجیریا،برونڈی، کوریا،یوروگوائے کے سفرا نے اسناد پیش کیں۔

اسناد پیش کرنے والوں میں آسٹریلیا، گھانا، گبون، جرمنی، کروشیا،کمبوڈیا، نیوزی لینڈ،صومالیہ کے سفرا بھی موجود تھے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام ممالک کے سفرا کو خوش آمدید کہا اور برادر و دوست ممالک کےلیے خیرسگالی کا پیغام دیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ تعلقات مزید بہتر بنانے میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔

سعودی عرب:’10 اکتوبر سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’ مسافروں کیلئے بڑا اعلان

0

ریاض: سعودی ریلوے ‘سار’ نے اعلان کیا ہے کہ 10 اکتوبر سے کورونا ویکسین یافتہ مسافروں کو ہی ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سار کا کہنا ہے کہ اتوار 10 اکتوبر صبح چھے بجے سے ایسے کسی شخص کو جس نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لی ہوں گی ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

ایسے مسافروں کو سفر بھی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی ریلوے نے واضح کردیا کہ پابندی ریلوے کے شمال مشرق اور حرمین ایکسپریس تینوں روٹس پر عائد ہوگی۔

سار نے کہا ہے کہ جو شخص بھی ریلوے سمیت کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے وسیلے سے سفر کرنا چاہے گا اسے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے آن لائن پلیٹ فارم توکلنا سسٹم میں جن لوگوں کو دو خوراکوں سے استثنی حاصل ہے ان زمروں کو ریلوے سمیت پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کے سلسلے میں استثنی رہے گا۔

کامیڈی کنگ عمرشریف کی میت آج جرمنی سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی

0

برلن : لیجنڈری اداکار عمر شریف میت آج جرمنی سے براستہ استنبول کراچی کےلیے روانہ کی جائے گی۔

لیجنڈری اداکار و پاکستان کا فخر عمر شریف کی میت کل پانچ بج کر پینتالیس منٹ پر براستہ استنبول کراچی پہنچے گی جس کے بعد میت کو سماجی ادارے کے سرد خانے منتقل کر دیا جائے گا۔

عمر شریف کی بیوی زریں غزل بھی پرواز سے کراچی پہنچیں گی، سول ایوی ایشن کی جانب سے کارگو ٹرمینل پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

عمر شریف کی نماز جنازہ کل سہ پہر عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے متصل قبرستان میں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کامیڈی کنگ عمرشریف دو روز قبل 66 برس کی عمر میں جرمنی کے اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے تھے، جن کی نماز جنازہ کل جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں بھی ادا کی گئی تھی۔

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا دن منایا جا رہا ہے

0
اساتذہ

کراچی : آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا دن منایا جا رہا ہے، یہ سلسلہ اساتذہ کی گراں قدرخدمات کے اعتراف میں سال1994ء سے شروع ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن "ٹیچرز سپر ہیرو” کے عنوان سے منایا جارہا ہے اساتذہ جس مقدس پیشے وابستہ ہیں اس حوالے سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئے دنیا بھر میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

اساتذہ نے کوویڈ19 کے مشکل دنوں کے دوران بھی تعلیم کی فراہمی کے سلسلے کو برقرار رکھا اس موقع پر آن لائن تعلیم کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ کا کا رابطہ بھی برقرار رہا۔

ان مشکل حالات میں اساتذہ اور طلبہ کی مشترکہ کاوشوں نے حصول علم کی اہمیت کا احساس کو بھی زندہ کیا کوویڈ19 کی چوتھی لہر کے بعد فزیکل کلاسوں کے انعقاد کے بعد اب پچاس فیصد حاضری کے ساتھ تمام تعلیمی اداروں میں باقاعدہ کلاسوں پر اساتذہ کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔

اس حوالے سے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی تربیت بھی کرتے ہیں، کوویڈ کے دوران کو مالی مشکلا ت کا سامنا رہا تاہم اساتذہ کہتے ہیں زر سے زیادہ تعلیم ان کی ترجیح رہی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیچرز ڈے پر بچے اپنے اساتذہ کو تحائف اور تہنیتی کارڈ پیش کرتے اور پیغامات بھیجتے ہیں، اس روایت نے استاد اور شاگرد کے خوبصورت رشتے میں نئے احساسات اجا گر کیے ہیں۔

اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کا ایک طریقہ یہ ہے جو ٹیچرز ڈے پر حقِ خدمت کے طور پر اختیار کیا جاتا ہے مگر صرف پھول‘ کارڈ یا تحائف ہی اس اعتراف کیلئے کافی نہیں۔

اس سلسلے میں ہر سطح پر بہت کچھ کیا جانا ضروری ہے۔ یہ دراصل اُن نیک لوگوں کی عطا ہے‘ ایک طرح سے بخشش ہے‘ ہمیں اس کی قدر ہونی چاہیے اور نئی نسل کو اس احترام کی اہمیت سے آگاہ کرنا چاہیے۔

ہم جانتے ہیں کہ وہ ممالک جو ہم سے زیادہ ترقی یافتہ اور علمی اعتبار سے بہت آگے ہیں وہاں استاد کی قدر و اہمیت ہم سے بہت زیادہ ہے۔

ترقی یافتہ ممالک کے شہری صرف استاد کا دل سے احترام ہی نہیں کرتے بلکہ ان کی عظیم قومی خدمت کے عوض ان کے معاوضے کی ادائیگی میں بھی انصاف کیا جاتا ہے۔

رشتہ نہ دینے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد قتل، مجرم کی رحم کی اپیل مسترد

0

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے رشتہ نہ دینے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کردی اور سزائے موت کا فیصلہ رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رشتہ نہ دینے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کرنے کے کیس میں مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے مجرم افتحار احمد کی بریت کی اپیل مسترد کردی، ہائی کورٹ کی جانب سے ماڈل کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور کی ایک سیشن عدالت نے بچوں کے گلی میں شور کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے 90 سالہ ‏مجرم کو سزائے موت سنائی تھی۔

مجرم کی فائرنگ سے نوریز مسیح نامی بچہ قتل جبکہ بچے کی ماں اور بہن زخمی ہوئے تھے۔

عدالت نے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مجرم کو 10 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا ‏سنائی۔