ہفتہ, نومبر 2, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9964

وزیراعظم عمران خان آج مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے، فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے ، اس سلسلے میں سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، عمران خان نےاللہ کےبعد اپنی قوم سے رجوع کیا اور انشاء اللہ یہ قوم کبھی عمران خان کو مایوس نہیں کرے گی ، جیسے کپتان نے کبھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کیا، یہ حق اور باطل کی جنگ ہے اور فیصلہ کن گھڑی میں پوری قوم حق کے ساتھ ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان جیت چکے ہیں، اپوزیشن کا مقابلہ کسی روایتی وزیراعظم سے نہیں ، عمران خان سے ہے، پوری قوم اپنے لیڈر کپتان کے ساتھ ہے، جب عوام اپنا فیصلہ کرلے تو عوام کے نمائندے انکے خلاف جا کر اپنی سیاست ہی ختم کریں گے، جو ہورہا ہے بہترین ہے- یہ ایک عظیم قوم بننے جارہی ہے – انشاء اللہ

نمبرز گیم: متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں کتنے ارکان شریک ہوئے؟

0

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں کتنے ارکان حاضر ہوئے؟ اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے، جس پر متحدہ اپوزیشن کو شدید دھچکا لگا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تاہم ضروری امر یہ تھا کہ متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں اپوزیشن کے نمبرز گیم کتنے ہیں؟ جس کا پتہ اے آر وائی نیوز نے لگالیا ہے، اجلاس میں اپوزیشن کے 162 میں سے159اجلاس میں شریک ہوئے، تین ارکان غیر حاضر رہے۔

غیر حاضر رہنے والوں میں پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم، پی ٹی ایم کے علی وزیر جبکہ جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی شامل تھے۔

علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

ادھر اپوزیشن نے پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور جیل میں قید رکن قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔

درخواست نوید قمر اور ن لیگ کے دیگر رہنماؤں نے جمع کرائی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر تک ملتوی کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر تک ملتوی

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے ایم این اے خیال زمان ، سابق صدر رفیق تارڑ ، پشاور دھماکے کے شہداء سمیت دیگر وفات پانے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 4بجے تک ملتوی کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی کی روایت ہے کہ معزز رکن کے انتقال کے احترام میں فاتحہ خوانہ کے بعد ایجنڈا مؤخر کرکے اجلاس ملتوی کردیا جاتا ہے۔

چینی کی پیداوار میں 36 فیصد اضافہ

0

اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ چینی کی پیداوار بڑھ کر 7.5 ملین ٹن ہوگئی، یہ پیداوار گزشتہ سال 5.5 ملین ٹن سے 36.3 فیصد زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی پیداوار بڑھ کر 7.5 ملین ٹن ہوگئی ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ یہ پیداوار گزشتہ سال 5.5 ملین ٹن سے 36.3 فیصد زیادہ ہے۔

اپنے ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ یہ تحریک انصاف حکومت نے ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ جولائی تا اکتوبر سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.56 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مذکورہ عرصے میں ٹیکسٹائل، فوڈ، مشروبات، تمباکو، فارما سیوٹیکل، آٹو موبیل اور آئرن مصنوعات کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا۔

‘عوامی عدالت کے فیصلے کا وقت آچکا’

0

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اب عوامی عدالت کے فیصلے کا وقت آچکا ہے، عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے صدرپاکستان ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان عمران نیازی کا یس مین بن چکا، اسپیکر آئینی کردار کےبغی رعمران نیازی کے اشاروں پرناچ رہاہے،اسپیکرصاحب، یاد رکھیں! آپ نےہمیشہ کرسی پر نہیں رہنا قوم حساب کریگی، اسپیکرصاحب قوم کو بتائیں کہ آپ نے بھی عمران نیازی کی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسوں میں لوگوں کو گالیاں دیتے او رللکارتے ہیں ، یہ کسی کو کہتے ہیں کہ یہ میری بندوق کے نشانے پر ہے ،کبھی کہتے ہیں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، عمران خان نے نوجوانوں کے خواب چکنا چور کیے ، میں عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں کہ آ پ حد سے نکل رہے ہیں ، یہ قوم عمران خان کا دامن نوچے گی،آپ نے قوم کے بچے بھوکے مارے ہیں۔

حمزہ شہباز نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں کرسی سے علیحدہ کرنےکیلئےکوئی نہیں رکےگا، قوم کوکہنا چاہتا ہوں کہ جلد اس عذاب سےجان چھٹکارا ملےگا، خان صاحب! 27مارچ کوجلسہ کرلو لیکن تمہیں منہ چھپانےکی جگہ نہیں ملےگی، آپکوعدم اعتماد میں ناکام کرکے وزیراعظم کی کرسی سےہٹائیں گے، خداکاواسطہ گھربیٹھ جانا ورنہ قوم تمہارا دامن نوچےگی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب خدا کی مخلوق سےظلم،جھوٹ بولاجاتاہےتو پکڑہوتی ہے، آپ خدا کی پکڑ میں ہوں گےاپنےضمیر کو ٹٹولیں، آپ جتنا مرضی چھپ جاؤں یوم حساب آنے والا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر تک ملتوی

0

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر پیر تک ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کے آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے ایم این اے خیال زمان ، سابق صدر رفیق تارڑ ، پشاور دھماکے کے شہداء سمیت دیگر وفات پانے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔

اجلاس میں شرکت کے لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال اور دیگر ارکان ایوان میں موجود تھے ، اپوزیشن کے 162 میں سے 159 اجلاس میں شریک ہوئے۔

پی پی کےجام عبدالکریم دبئی میں ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جبکہ پی ٹی ایم کےعلی وزیر جیل میں اورجماعت اسلامی کےاکبر چترالی غیر حاضر تھے۔

معزز ممبر کے انتقال پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 4بجے تک ملتوی کردیا گیا ، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا یہ اسمبلی کی روایت ہے معزز رکن کے انتقال کے احترام میں فاتحہ خوانہ کے بعد ایجنڈا مؤخر کرکے اجلاس ملتوی کردیا جاتا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہورہا ، ماضی میں بھی 24 بار قومی اسمبلی کااجلاس روایت کےتحت ملتوی کیا گیا جبکہ موجودہ اسمبلی میں بھی اس روایت کے تحت5باراجلاس ملتوی ہوچکا ہے۔

اسد قیصر نے واضح کیا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر آئین اور اسمبلی قواعد کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر اپوزیشن ارکان کا شور شرابا کیا اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے مائیک پر بولنے کی کوشش بھی کی۔

کھانے میں نمک کی زیادتی کو کم کرنے کے آزمودہ طریقے

0

کھانے میں نمک نہ ہوتو کھانے کا ذائقہ ختم ہوجاتا ہے اور غذا کو ذائقہ بخشنے والا یہی نمک اگر زیادہ ہوجائے تو نہ صرف کھانے کا سواد خراب کرتا بلکہ صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔

کھانے میں نمک کی زیادتی کی وجہ سے انسان کو جو بیماریاں لاحق ہوتی ہیں ان میں سرفہرست دل کی بیماریاں اور بلڈ پریشر شامل ہیں۔

آئیے اپنے قارئین کو اس مشکل (یعنی کھانے میں نمک کی زیادتی کو کم کرنے کا طریقہ) سے نکلنے کا حل بتاتے ہیں۔ جس سے کھانے کی لذت بھی برقرار رہے اور صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کو بھی روکا جاسکے۔

کریم

کریم کے استعمال سے کھانے کے ذائقے میں اضافہ ہوتا ہے اور نمک بھی کم ہو جاتا ہے، تھوڑی سی مقدار میں کریم کو سالن یا جو بھی غذا متوازن کرنا چاہتے ہیں اُس میں شامل کر لیں۔

آٹے کا پیڑا

سالن میں نمک زیادہ ہوگیا ہے تو آٹے کا چھوٹا سا پیڑا بناکر اس میں ڈالیں اور 15 منٹ بعد نکال لیں، کھانے میں نمک کی زیادتی آٹے کا پیڑا جذب کرلے گا۔

کچے اور ابلے ہوئے آلو

ایک عدد کچے آلو کے دو ٹکڑے کرکے جس کھانے میں نمک زیادہ ہوگیا ہو اس میں ڈالیں اور دس منٹ بعد نکال لیں جب کہ ابلے آلو بھی ڈالے جاسکتے ہیں جسے نکالنا چاہییں تو نکالیں ورنہ سالن میں ہی رہنے دیں۔

پانی اور دودھ

اس کے علاوہ کھانے میں پانی کو شامل کرکے بھی نمک کی زیادتی کو کم کیا جاسکتا ہے جب کہ دودھ اور بالائی بھی کھانے میں شامل ہوکر نمک کی زیادتی کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کھانے میں دودھ شامل کرنے سے غذا کی لذت بھی بڑھ جاتی ہے۔

دہی

اگر شوربے والے سالن کی جگہ خشک پکوان ہے جیسے گوشت، مِکس سبزی یا کَٹلس وغیرہ تو اس میں دہی شامل کرنے سے نمک کی اضافی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

دہی کو نمک کم کرنے کے لیے کم مقدار میں ہی شامل کرنا چاہیے، دہی کی زیادہ مقدار سالن کو کھٹا یا ذائقہ خراب کر سکتی ہے۔

لڑکا لڑکی تشدد کیس : مرکزی ملزم عثمان مرزا کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

0

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عثمان مرزا سمیت 5ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی‌ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ای الیون میں لڑکا لڑکی تشدد کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم فرحان شاہین وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ بتاؤ بھی کیا ہوا تھا، کیا تم موقع پرموجودتھے، وکیل کو مت دیکھو مجھے بتاؤ انہوں نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا، جس پر ملزم فرحان شاہین نے بتایا کہ میں بےگناہ ہوں اور موقع پرنہیں تھا۔

جج نے پولیس کو حکم دیا کہ اگر نہیں تھے تو جاؤ تم بات ہی ختم، ملزم کو واپس لے جائیں۔

ملزم عطاالرحمان عدالت میں پیش ہوئے ، جج نے استفسار کیا کہ آپ نے چابیاں دی تھیں،پھر آپ کوملوث کیوں کیاگیا، ملزم نے کہا عثمان کے ساتھ سلام دعا تھی اور میں پراپرٹی کا کام کرتاہوں ، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ وقوعہ کےبعدآپ نےپولیس کوکیوں نہیں بتایا،آپ کے حفظ کا کیا فائدہ۔

ملزم کی موجودگی میں اس کی ویڈیو عدالت میں چلائی گئی ،عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ ٹھیک ہےملزم کو بھی واپس لےجاؤ۔

کا لڑکی تشددکیس،عثمان مرزا سمیت 2 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، جج نے استفسار کیا کہ عثمان مرزا کیا مسئلہ تھا ،ویڈیو کیوں بنائی تھی، جس پر ملزم عثمان مرزا نے کہا کچھ بھی نہیں مجھے ویڈیو کا علم ہی نہیں۔

جس پر جج کا کہنا تھا کہ اس کا چہرہ فرنٹ پرکرکے دکھاؤآپ چہرے پکڑ کرکیمرے کی طرف کر رہےہیں تو عثمان مرزا نے کہا یہ ویڈیو ہمارے مخالف جو ہے انہوں نے بنائی ان کا کام ہے۔

جج نے استفسار کیا مخالفت تو کاروبار میں ہوتے ہیں مگر ویڈیو کیوں بنائی، جج نے ہدایت ان دونوں کو بھی لے جاؤ، جس کے بعد ملزمان عمر بلال اور ریحان حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے تو جج نے ملزمان کو حکم دیا کہ آپ نے جانا نہیں ادھر ہی بیٹھ جائیں۔

عدالت نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون لڑکا لڑکی ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ، ملزمان میں محب بنگش، ادراس قیوم بٹ، حافظ عطاء الرحمن اور فرحان شاہین شامل ہیں جبکہ دیگر دو ملزمان عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا۔

خیال رہے اس مقدمے کا ٹرائل ساڑھے 5ماہ تک چلتا رہا، 21گواہان پر وکلا نے جرح کی، ایف آئی اے کی خاتون سمیت3اہلکار بطور گواہ شامل ہوئے، جبکہ متاثرہ جوڑا 11جنوری کو اپنے بیان سے منحرف ہو گیا ہے، 6جولائی کو ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

‘اسپیکر قومی اسمبلی نے آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی’

0

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو لکھے گئے خط میں آئینی ذمے داریاں پوری نہ کرنے کا شکوہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے نام خط لکھا، خط کا متن میں کہا گیا کہ اپوزیشن کی جانب سے 8مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی، ارکان کو فوری عدم اعتماد کے نوٹسز ملنے چاہیے تھے مگر ایسا نہیں ہوا، چند اراکین کو 19مارچ کو نوٹسز کی کاپی ملی۔

شہباز شریف نے خط میں لکھا کہ آئین کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے 14 دن میں اجلاس طلب کرنا اسپیکر کی ذمہ داری تھی، مگر آپ نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔

ادھر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سیکریٹری داخلہ ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور آئی جی اسلام آباد کے نام بھی خط لکھا ہے، مذکورہ خط 24مارچ کو لکھا گیا، خط کے متن میں کہا گیا کہ اپوزیشن نے8مارچ کو تحریک عدم اعتماد پارلیمنٹ میں جمع کرائی، اسی دن قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنےکیلئےریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، آپ دیکھیں گے کہ ہم کیا کرتے ہیں، بلاول بھٹو

شہباز شریف نے اپنے خط میں موقف اپنایا کہ تحریک عدم سے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس بلانےکیلئےآئین وقانون واضح ہے جبکہ ہر رکن قومی اسمبلی کاحق ہےکہ وہ اجلاس میں شریک ہو سکے مگر وزیراعظم، وفاقی وزرا،مشیران نے ارکان کو روکنےسےمتعلق بیان دیئے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں غیر پارلیمانی زبان بھی استعمال کی جا رہی ہے، وزیراعظم نےجلسے میں اپوزیشن لیڈر کو دھمکی بھی دی کہ انہیں دیکھ لونگا، وزیر اعظم نےڈی چوک پر10لاکھ لوگ اکٹھےکرنےکابیان دےرکھاہے،وزیراعظم نےکہا کہ ارکان قومی اسمبلی کو ان لوگوں کے درمیان سےگزرکرجاناہوگا، اس سلسلے میں خون ریزی کا خطرہ ہے۔

جدہ: فارمولا ون ریس کے لیے مفت بس سروس

0

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی فارمولا ون ریس میں شائقین کے لیے مفت بس سروس کا اہتمام کیا جارہا ہے، مفت بس سروس 12 گھنٹے جاری رہے گی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں منعقدہ فارمولا ون ریس میں شائقین کے لیے مفت بس سروس کا اہتمام کیا جائے گا، عالمی ریس 25 مارچ سے 27 مارچ تک کورنیش پر جاری رہے گی۔

جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ شائقین کو لانےا ور لے جانے کے لیے مفت سروس ساپٹکو کے تعاون سے فراہم کی گئی ہے، مفت بس سروس 12 گھنٹے جاری رہے گی اور ہر 15 منٹ کے بعد ایک بس روانہ ہوگی۔

بس سروس کا آغاز دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا اور یہ رات 3 بجے تک چلے گی۔

میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ بس کے لیے 9 مختلف اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جو شاہراہ شہزادہ سلطان بن عبد العزیز پر ہیں۔ بس سروس کا مقصد لوگوں کو اس بات پر راغب کرنا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں نہ لے جائیں بلکہ فری سروس کا فائدہ اٹھائیں۔

آصف زرداری کا تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کا اعلان

0

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کامیابی کا 100 فیصد یقین ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ، اس موقع پر آصف زرداری نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا
تحریک عدم اعتماد پیش کرنےکی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کریں گے۔

عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا 100فیصدیقین ہے ، انشااللہ کامیاب ہوں گے 100فیصد پراعتماد ہیں۔

عدم اعتماد کی ںاکامی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو آپ کیساتھ ملکر ہنگامہ کریں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ غیر جمہوری قوتیں مذاکرات کریں گی تو آپ کیا کریں گے، جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اتنا شوق ہے کسی کو توآئے خود سنبھال لے۔