ہفتہ, نومبر 2, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9967

تحریک انصاف اور جے یو آئی کو جلسوں کی مشروط اجازت

0

اسلام آباد: تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) کو وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے جلسوں کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

جعلی انتظامیہ نے پارٹی درخواستوں پر جلسوں کی اجازت کے ساتھ مشروط این او سی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کو پریڈگراؤنڈ اور جے یو آئی ف کو سیکٹر ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے جےیو آئی ف کو 38 شرائط کے تحت این او سی جاری کیا جس میں روڈبلاک نہیں کیا جائے گا، ڈنڈا بردار فورس اور ہتھیار لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جے یو آئی ف کو کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے اور ریڈ زون کے باہر ایک کلو میٹر کی حدود تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جلسے اور ریلی کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی جب کہ کسی بھی املاک کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار منتظمین ہوں گے۔

داخلی راستوں پر وفاقی پولیس اور منتظمین دونوں جامع تلاشی کریں گے اسٹیج پر جانے والوں کے نام 12 گھنٹے قبل دیئے جائیں گے۔

لاہور ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لیے 278 رنز درکار

0

لاہور ٹیسٹ جیتنے کے لیے قومی ٹیم کو مزید 278 رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو کامیابی کے لیے دس وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے 351 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنالیے ہیں اور جیت کے لیے مزید 278 رنز درکار ہیں۔

اوپنر امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل کینگروز نے دوسری اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Imageاس سے قبل پاکستان لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے نتیجے میں 268 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، عبداللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور کپتان بابراعظم کے 67 رنز کے باوجود قومی ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگز 391 رنز برابر کرنے میں ناکام رہی۔Image

آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 123 رنز کی برتری ملی تھی۔

واضح رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، مہمان ٹیم نے بیٹر عثمان خواجہ کے 91 رنز کی بدولت 391 رنز بنائے تھے، اسٹیو اسمتھ 59، کیمرون گرین 79، اور ایلکس کیرے 67 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔Image

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ساجد خان اور نعمان علی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ بینو قادر ٹرافی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

نامور یونیورسٹی کا لمپی اسکن کی فوری ویکسین بنانے کا اعلان

0

کراچی: ملک کی نامور درس گاہ ڈاؤ یونیورسٹی نے جانور میں پھیلنے والی لمپی اسکن ڈیزیز کی فوری ویکسین بنانےکا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جانوروں کو لگنے والی جلدی بیماری لمپی اسکن سے سندھ زیادہ متاثر ہے۔ 5 اضلاع کے سوا پورا صوبہ سندھ متاثر ہے اور اب تک 250گائیں ہلاک ہوچکی ہیں۔

اس تشوشیناک صورتحال میں ڈاؤ یونیورسٹی نے جانور میں پھیلنے والی لمپی اسکن ڈیزیز کی فوری ویکسین بنانےکا اعلان کیا ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک سندھ کے اشتراک سے ویکسین بنائی جائےگی۔

صوبائی ٹاسک فورس کے مطابق بیمار جانوروں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ ایک روز میں بیماری میں مبتلا جانوروں کے 398 نئے کیس سامنے آئے، جس سے بیمار جانوروں کی تعداد 27 ہزار 734 سے تجاوز کرگئی۔

کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار 424، ٹھٹھہ میں 4 ہزار 493، حیدر آباد میں 645، سجاول میں 225، ٹنڈو محمد خان میں 808، بدین میں 887، سانگھڑ میں 717، مٹیاری میں 166، بے نظیر آباد میں 381، خیر پور میں 603، قمبر شہداد کوٹ میں 502، دادو میں 224، جامشورو میں 428، تھانہ بولا خان میں 761، چڈکیو میں 276 گائیں جلد کی بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں۔

لمپی اسکن سے صحت یاب ہونے والے جانوروں کی تعداد بھی بڑھ کر 12 ہزار 101 ہو گئی۔

اسٹارک نے شاہینوں کے شکار کا طریقہ بتادیا

0

لاہور: آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے شاہینوں کے شکار کرنے کا راز بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے گزشتہ روز دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے لیے ریورس سوئنگ کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے دونوں میچز میں اچھی بیٹنگ کی لیکن ہم میچ کو نتیجے تک نہ پہنچا سکے، یہی وجہ تھی کہ پچھلے میچز ڈرا ہوگئے ۔

مچل اسٹارک کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیسٹ میں ہمارا خیال تھا کہ وکٹ پر جتنے کریکس ہوتے ہیں اس سے کچھ مختلف ہوں گے تاہم توقعات کے برعکس ہوا لہٰذا اب ہم نے اپنے بولرز پر زور دیا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ کے بجائے ریورس سوئنگ پر انحصار کریں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹرز کو اچھی بیٹنگ کا سہرا جاتا ہے لیکن ہم اب اچھی پوزیشن میں ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے جب کہ جواب میں قومی ٹیم 268 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اس اننگز میں 5 آؤٹ کیے جب کہ مچل اسٹارک نے 4 وکٹیں لی تھیں۔

”تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، آخر تک مافیا کا مقابلہ کریں گے“

0

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم آخر تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے،  اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں سیاسی صورتِ حال، اتحادی جماعتوں اور ان کے اراکین قومی اسمبلی سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر سماعت کی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی۔ وزیر اعظم سے قانونی ٹیم کی بھی ملاقات ہوئی۔

اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے کہ میں ان کے دباؤ میں آ جاؤں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دیں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز حکومتی ٹیم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے اہم ملاقات کی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پر مشتمل وفد پارلیمنٹ لاجز پہنچا اور ایم کیو ایم ارکان کو وزیر اعظم عمران کا پیغام پہنچایا تھا۔

ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی اور دونوں اطراف سے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

پاکستان اور ترکی کا باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعائدہ

0

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آج سربراہ ترکش جنرل اسٹاف اور ایئر آفیسر کمانڈنگ 22 گروپ رائل ایئر فورس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں- ان ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترکش جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ ایئر چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے ایئر آفیسر کمانڈنگ 22 گروپ رائل ایئر فورس، ایئر وائس مارشل رچرڈ میڈیسن کے ساتھ ایک علیحدہ ملاقات میں کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

معزز مہمان نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی اور فوجی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی آئی اے کی آسٹریلیا کے لیے پروازیں کب سے شروع ہوں گی؟

0
پی آئی اے

کراچی: قومی ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی آسٹریلیا کے لیے پروازیں 22 اپریل سے شروع ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی سڈنی آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز جمعہ 22 اپریل 2022 سے ہوگا، سڈنی کی براہ راست پروازیں ابتدائی طور پر جمعہ کو لاہور تا سڈنی اور سڈنی تا لاہور اتوار کے دن چلائی جائیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ مسافروں کو سامان کی مد میں بھی سہولت دی جا رہی ہے۔

سڈنی کے لیے اکانومی کلاس کے مسافروں کو 45 کلو گرام جب کہ ایگزیکٹو اکانومی کلاس کے مسافروں کو 55 کلوگرام سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے فلائٹ آپریشنز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹنگ اور فرنٹ لائن ٹیموں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی آئی اے نے ایوی ایشن انڈسٹری کو درپیش کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے، اور حال ہی میں کراچی اور لاہور سے باکو کے لیے پروازیں شروع کی گئی ہیں۔

قومی ایئر لائن اپنے نیٹ ورک میں مزید منزلیں شامل کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

موڈرنا کی کووڈ ویکسین 6 ماہ یا زائد عمر کے بچوں کے لیے مؤثر قرار

0

امریکی کمپنی موڈرنا کی انسداد کرونا ویکسین چھ ماہ سے چھ سال تک کے بچوں کیلئے مؤثر قرار دیدیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موڈرنا کمپنی نے ڈیٹا کی بنیاد پر امریکا میں 6 ماہ یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کی اجازت کے لیے درخواست دی جائے گی۔

ڈیٹا میں موڈرنا کا کہنا ہے کہ بیماری سے تحفظ کے لیے 6 ماہ سے 2 سال کی عمر کے بچوں میں ویکسین کی افادیت 43.7 فیصد جبکہ 2 سے 6 سال کی عمر کے بچوں میں 37.5 فیصد ہے جب کہ مضر اثرات بہت معمولی دریافت ہوئے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹرائل میں شامل 6900 بچوں کو شامل کیا گیا تھا جس کے عبوری نتائج 6 سال سے کم عمر بچوں کے والدین کے لیے اچھی خبر ہے۔

طلاق کی خبروں‌ کے بعد کیا سجل نے احد کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کر دیا؟

0

کیا طلاق کی خبروں‌ کے بعد سجل علی نے احد رضا میر کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کر دیا؟

شوبز انڈسٹری کی اس مشہور جوڑی کے درمیان طلاق کی خبریں آئی تھیں، سجل نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے احد کا نام بھی ہٹا دیا ہے، لیکن اس کے باوجود سجل علی کا اکاؤنٹ اداکار احد رضا میر کو اب بھی فالو کرتا نظر آ رہا ہے۔

اداکارہ سجل علی اور احد رضا نے تاحال ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو نہیں کیا ہے، دوسری طرف دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، ان کے اکاؤنٹس سے تصاویر بھی نہیں ہٹائی گئیں۔

عام طور سے علیحدگی کے بعد اکثر جوڑے اپنی پرانی یادیں سوشل میڈیا سے ہٹا دیتے ہیں، تاہم سجل اور احد نے ابھی تک متعدد مواقعوں پر شیئر کی جانے والی اپنی تصاویر ڈیلیٹ نہیں کیں۔

سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لکھا شوہر کا نام ہٹا دیا

دوسری طرف سجل کی بہن اور اداکارہ صبور علی نے بھی ابھی احد رضا میر اور سجل کی ساس ثمرہ رضا میر کو اَن فالو نہیں کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شام او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

طلاق کی خبروں پر سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے تاحال کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ سجل علی نے 2020 میں ‘یقین کا سفر’ کے کو اسٹار احد رضا میر کے ساتھ شادی کی تھی۔ دونوں ابوظبی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ قرار دے دیا

0

اسلام آباد : نون لیگی رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ قرار دے دیا اور کہا ان کا انجام بھی ٹرمپ جیسا ہونے والا ہے، یہ بھی برطرف ہونے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک ہی پتہ ہے وہ تحریک عدم اعتماد کا پتہ ہے، 172 ووٹوں کا پتہ ہے، جو ان کے ہاتھ میں نہیں ہے، اِکی دُکی کے پتے کو کنگ اور کوئن بنا کر پیش کررہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں، ان کا انجام بھی ٹرمپ والا ہونے والا ہے، یہ بھی عدم اعتمادکی تحریک کے نتیجے میں برطرف ہوں گے۔

انھوں نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ ہمت ہے تو کل کے اجلاس کے بعد 24 یا 72 گھنٹے میں عدم اعتماد پرووٹنگ کرالیں ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، تین دن کا آئین میں لکھا ہے کہ ووٹنگ کرائی جاتی ہے۔

سپریم کورٹ کی سماعت کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ اگر حکومت کا موقف درست تسلیم کرلیا جائے تو آرٹیکل 95 کو خارج کرنا پڑے گا ، کوئی بھی وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لے لے گا تو پانچ سال کے لیے بادشاہ بن جائےگا کیونکہ کوئی خلاف ووٹ نہیں دے سکے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نظام عدل میں ایک وزیراعظم کو اس لیے نااہل کیا کیونکہ اس کے بیٹے سے تنخواہ وصول نہیں کی ، ہر بیٹے کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنے باپ کو پیسے دے سکتا ہے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان عمر بل معروف کے زریعے مذہب کارڈ کھیل رہے ہیں ، عمر بل معروف نہیں کہتا کہ بھارت کے کسیدے پڑھو۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بیرون ملک سے دیے گئے تحفوں کو بیچا ،اب جب پارٹی کے اراکین تنقید کر رہے ہیں تو وہ ضمیر کے چیمپیئن بن گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے ایم این ائز کو توڑ کر اب ضمیر فروشی کی باتیں جرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا عمران خان اور اپوزیشن کے درمیان ایک سیاسی جھگڑا ہے جس میں عمران خان سپریم کورٹ کو فریق بنا رہے ، عمران خان سپریم کورٹ کو متنازع بنانا چاہتے ہیں ، آئین اور قانون واضح ہے! سپریم کورٹ کو اس مسلے پر نہیں ڈھکیلنا چاہیے ، تاحیات ووٹ نااہلی عمران خان کا بلیک میلنگ پر مبنی ہتھکنڈا ہے۔