ہفتہ, نومبر 2, 2024
ہوم بلاگ صفحہ 9966

سرفراز احمد کا ٹیسٹ اسکواڈ چھوڑنے کا فیصلہ

0

سابق کپتان سرفرازاحمد نے دورانِ سیریز ٹیسٹ اسکواڈ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز میں سرفراز احمد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے اور انہیں یہ سیریز بھی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر گزارنا پڑی۔

سابق کپتان نے ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی اسکواڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ پاکستان کپ کو جوائن کریں گے وہ پاکستان کپ میں سندھ کی نمائندگی کریں گے۔

سرفراز احمد ٹیسٹ اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

پاکستان کپ کا رواں ایڈیشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے اور آخری راؤنڈ کے میچز کل سے شروع ہوں گے۔ ندھ اس وقت 9 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بلوچستان 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ سرفراز احمد سندھ ٹیم کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔

نوجوان ٹرین کے آگے کود گیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

0

بھارت میں نوجوان نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے وٹھل واڑی ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار نے 18 سالہ نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔

نوجوان نے ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگائی تو قریب موجود پولیس کانسٹیبل نے پٹری پر کود کر اس کی جان بچائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 18 سالہ نوجوان نے جیسے ہی ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگائی تو 35 سالہ افسر شیکیش مانے نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ریلوے ٹریک پر جاکر اسے دھکا دیا اور خود بھی دوسرے ٹریک پر چلا گیا۔

چند سیکنڈز کے بعد ہی ٹرین کو وہاں سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ اگر پولیس اہلکار کو تھوڑی دیر ہوجاتی تو نوجوان کی جان بھی جاسکتی تھی۔

پولیس اہلکار نوجوان کو دوبارہ پلیٹ فارم پر لایا بعدازاں نوجوان کو کلیان پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کے والدین کو بلایا گیا اور تمام تر صورتحال سے آگاہ کرنے کے بعد اسے والدین کے سپرد کردیا گیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے پولیس اہلکار کے اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔

کیا آپ اس تصویر میں چھُپی حقیقت بتاسکتے ہیں؟

0

انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے انہیں بہت دلچپسی سے حل کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، زیر گردش تصویر آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کردے گی اور غور کرنے پر بھی شاید آپ اسے نہ سمجھ سکیں۔

تصویر دیکھا جا سکتا ہے کہ چشمہ اور ٹوپی لگائے کھڑا کوئی شخص موجود ہے لیکن یہ منظر اس انداز سے کیمرے میں عکس بند ہوا کہ دیکھنے والے الجھن کا شکار ہو رہے ہیں اور اب تک لوگ اس پہیلی کو حل نہیں کر سکے۔

کیا آپ اس پہیلی کو حل کر سکتے ہیں؟ چلیں ہم آپ کو بھی 30 سیکنڈ کا وقت دیتے ہیں تصویر کو غور سے دیکھیں، کیا آپ کو اس پہیلی کا جواب ملا، اگر مل گیا ہے تو ابھی کمنٹ میں اس کا جواب دیں اور ہمیں بتائیں۔

اگر آپ اس تصویر کی حقیقت نہیں بتاسکے تو نیچے اسکرول کریں اور درست جواب آپ کے سامنے ہے۔

تصویر کی اصل حقیقت یہ ہے کہ اس میں ایک شخص نے بچے کو گود میں اُٹھا رکھا ہے اور اس بچے نے ہیٹ اور چشمہ لگایا ہوا ہے جبکہ اس آدمی کی ناک، ہونٹ اور تھوڑی دِکھائی دے رہی ہے۔

اننگ ڈیکلیئر کرنے پر عثمان خواجہ نے کیا کہا؟

0

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے لاہور ٹیسٹ میں کپتان کے بڑے فیصلے کی تائید کرتے ہو کہا ہے کہ میرے خیال میں اننگ ڈیکلیئر کرنےکا فیصلہ درست تھا۔

کینگروز نے دوسری اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ڈکلیئر کو بولڈ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بہادری سے فیصلہ کر کے نتیجے کی طرف گئے خیال تھاکہ آسٹریلیا 5، 4اوور مزید کھیلے گا اور 380 رنز تک جائے گا پانچویں روز کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن ہمارا ہدف جیت ہے کمنز اور اسٹارک ٹاپ کلاس بولرز ہیں ان کی ریورس سوئنگ کھیلنا ہوگی۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ اس دورےمیں اچھی بیٹنگ کی جس پرخوشی ہے پچ میں گیند اسپن ہونے لگاہے اور ریورس بھی ہورہا ہے پانچویں روز پچ بیٹنگ کےلیےآسان نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شائقین نےبہت سپورٹ کیا یہاں کھیل کر انجوائےکیا میرے خیال میں اننگ ڈیکلیئر کرنےکا فیصلہ درست تھا۔

کرونا کی طویل مدت علامات سے نجات کا آسان نسخہ

0

امریکا میں حال ہی میں ایک اہم تحقیقی مطالعے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ لانگ کووِڈ یعنی کرونا وائرس کی بیماری کی طویل مدت علامات سے نجات کا ایک آسان حل بھی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر کرونا مریضوں میں دیکھا گیا ہے کہ بیماری ختم ہونے کے بعد بھی انھیں طویل المیعاد علامات کا سامنا ہوتا ہے، جسے لانگ کووڈ کہتے ہیں۔

پینینگٹن بائیومیڈیکل ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر روزمرہ کے معمولات میں چہل قدمی یا ورزش کو معمول بنا لیا جائے تو لانگ کووِڈ سے منسلک علامات یعنی ڈپریشن اور ذیابیطس کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

طویل مدت کی علامات میں ذہنی صحت متاثر ہونے کے علاوہ انسولین کی سطح متاثر ہونا بھی شامل ہے، جس سے خون میں شوگر بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے ایکسرسائز اینڈ اسپورٹس سائنس ریویوز میں شائع ہوئے ہیں، محققین نے لکھا کرونا بیماری کے باعث بننے والی جسمانی سوزش سے کچھ مریضوں میں طویل مدت علامات پیدا ہوتی ہیں، اس سے ورم اور تناؤ کا ایسا سائیکل بنتا ہے جو خلیات کے افعال روک دیتا ہے، اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسمانی سرگرمیوں سے اس سائیکل کی روک تھام ہو سکتی ہے، جس سے کووڈ سے جڑے ڈپریشن اور ذہنی بے چینی یا گھبراہٹ میں کمی آ سکتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ تناؤ، مدافعتی ردِ عمل، ورم یا سوزش اور انسولین کی حساسیت کے سلسلے میں ورزش مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلے ثابت ہو چکا ہے کہ کم شدت والی ورزشیں جیسا کہ چہل قدمی سے ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے اور انسولین کی حساسیت بحال ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایروبک ورزشیں انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ اچھی سمجھی جاتی ہیں تو دوسری طرف دوڑنا، سائیکل چلانا یا چہل قدمی ذہنی تناؤ کے حوالے سے زیادہ مددگار ہو سکتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ دن بھر میں 30 منٹ کی معتدل چہل قدمی کرنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

’اتحادیوں کے ساتھ عدم اعتماد کی تحریک جیتیں گے‘

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ عدم اعتماد کی تحریک جیتیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہیں صدارتی ریفرنس سے متعلق سماعت پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کیس کی پیروی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم عدم اعتماد کی تحریک میں جیت رہے ہیں، اتحادی میرے ساتھ ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرکے چھوڑیں گے، کرپشن قبول کرلی تو معاشرہ تباہ ہوجائے گا، معاملہ حق اور باطل کا ہی نہیں آنے والی نسلوں کا بھی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے نہیں ہوں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی آخری دم تک مافیا کا مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ”تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، آخر تک مافیا کا مقابلہ کریں گے“

ان کا کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آجاؤں گا، 27 مارچ کو عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز حکومتی ٹیم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے اہم ملاقات کی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پر مشتمل وفد پارلیمنٹ لاجز پہنچا اور ایم کیو ایم ارکان کو وزیر اعظم عمران کا پیغام پہنچایا تھا۔

ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی اور دونوں اطراف سے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

گوگل ارتھ کے ذریعے بڑا سائیکل چور پکڑا گیا

0

ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ گوگل ارتھ کے ذریعے بڑا سائیکل چور پولیس کے ہاتھ آگیا۔

برطانوی ملک انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں گوگل ارتھ کے ذریعے لی گئی تصویر کی مدد سے سائیکل چور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تصویر میں گھر کے صحن میں سیکڑوں سائیکلیں دکھائی دے رہی ہیں۔ پولیس نے چھاپہ مار کر سیکڑوں سائیکلیں برآمد کر لیں اور مکان مالک کو حراست میں لیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس سے قبل گھر کے صحن میں سائیکلوں کے ڈھیر پر کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ آکسفورڈ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ سائیکلوں کے اصل مالکان کی تلاش میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

پڑوسی کی نشاندہی کے پولیس نے چور کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور گوگل ارتھ کی مدد سے گھر کے صحن کی تصویر حاصل کی۔ ملزم اس سے قبل بھی چوری کی وارداتوں میں گرفتار ہو چکا ہے۔

فیصل قریشی کی اہلیہ فلم ’83‘ کیخلاف میدان میں آگئیں

0

معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا قریشی نے پی ٹی آئی حکومت سے بھارتی فلم 83 کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی فلم 83 گزشتہ دنوں ریلیز ہوئی جس میں بھارتی لیجنڈ کرکٹر کپل دیو کی وجہ سے ورلڈ کپ کی کامیابی اور ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو دکھایا گیا ہے۔

تاہم پاکستانی فنکار فلم کے ایک سین پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے تحریک انصاف کی حخومت سے فلم 83 کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ثنا قریشی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں فلم 83 کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں کپل دیو اور عمران خان کی ملاقات دکھائی گئی ہے۔

انہوں نے فلم میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا کردار نبھانے والے اداکار چنکی پانڈے کے انتخاب پر اعتراض اٹھایا ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں عمران خان، پاکستان تحریکِ انصاف اور نیٹ فلکس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ بہت غلط ہے۔

ثناء فیصل نے اپنی اسٹوری پر مزید لکھا کہ’ یہ لوگ خان صاحب کے ساتھ یہ ظلم کیسے کرسکتے ہیں‘۔

انہوں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری پر ویڈیو کلپ کا اسکرین شاٹ لے کر فلم میں عمران خان کے کردار کو ادا کرنے والے اداکار کے چہرے کو ہائی لائٹ بھی کیا اور لکھا کہ اس کردار کے لیے غلط چہرے کا انتخاب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کبیر خان کی جانب سے بنائی گئی فلم 83 میں اداکار رنویر سنگھ نے کپل دیو کا کردار نبھایا ہے جبکہ فلم کی کہانی 1983 کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے گرد گھومتی ہے۔

27 مارچ کے جلسے کی حکمت عملی تیار

0
پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے دارالحکومت اسلام آباد میں 27 مارچ کے جلسے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 27 مارچ کے جلسے کی حکمت عملی طے کی گئی۔

حکمران جماعت کی سینئر قیادت اپنے اپنے علاقوں سے ریلیوں کی قیادت کریں گی۔ حماد اظہر لاہور، پرویز خٹک پشاور، شیخ رشید اور عامر کیانی راولپنڈی، فرخ حبیب فیصل آباد اور علی زیدی سندھ سے ریلی کے ہمراہ  اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کو جلسے سے متعلق اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں۔ پارٹی کارکنان کو جلسے کا وقت 3 بجے کا دیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی جلسے میں شریک ہوں گے۔

ادھر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) کو جلسوں کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے پارٹی درخواستوں پر جلسوں کی اجازت کے ساتھ مشروط این او سی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ اور جے یو آئی (ف) کو سیکٹر ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی ف کو 38 شرائط کے تحت این او سی جاری کیا جس میں روڈ بلاک نہیں کیا جائے گا، ڈنڈا بردار فورس اور ہتھیار لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے اور ریڈ زون کے باہر ایک کلو میٹر کی حدود تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جلسے اور ریلی کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی جب کہ کسی بھی املاک کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار منتظمین ہوں گے۔

داخلی راستوں پر وفاقی پولیس اور منتظمین دونوں جامع تلاشی کریں گے۔ اسٹیج پر جانے والوں کے نام 12 گھنٹے قبل دیے جائیں گے۔

‘دونوں ٹیمیں جیت کیلئےجائیں گی مقابلہ دلچسپ ہو گا’

0

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بلے بازوں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اچھا کھیل کر آسٹریلیا کے خلاف لاہور ٹیسٹ جیتیں گے۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام پر آن لائن پریس کانفرنس میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کے بیٹرز اس وقت تک اچھا کھیلے ہیں امید ہےکل بھی اچھاکھیلیں گےاور جیتیں گے۔

محمدیوسف نے کہا کہ کوشش یہی ہےکہ پانچویں روز جیتنے کیلئے جائیں سیریز میں مجموعی طور پر بیٹرز نےاچھی بیٹنگ کی آخری روز دونوں ٹیمیں جیت کیلئےجائیں گی مقابلہ دلچسپ ہوُ گا۔

بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے بولڈ فیصلہ کیا بہادری سے فیصلہ کر کے نتیجے کی طرف گئے خیال تھاکہ آسٹریلیا 5، 4اوور مزید کھیلے گا اور 380 رنز تک جائے گا پانچویں روز کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن ہمارا ہدف جیت ہے کمنز اور اسٹارک ٹاپ کلاس بولرز ہیں ان کی ریورس سوئنگ کھیلنا ہوگی۔

آؤٹ آف فارم بلے باز سے متعلق سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ فوادعالم ہی نہیں سب کھلاڑی اس صورتحال سے گزرتے ہیں فوادعالم محنت کر رہے ہیں جلدفارم میں واپس آئیں گے، کراچی میں بابراعظم آؤٹ نہ ہوتے تو پلان یہی تھا جیت کیلئےجائیں گے۔