اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

پاکستان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کو مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے پاکستان کے خلاف حالیہ بیان کو مسترد کر دیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ سے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے انٹرویو میں پاکستان کو خطرہ کہا ہے۔ اس پر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے کبھی کسی کے خلاف جنگ شروع نہیں کی، ہم اس بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، غزہ میں اسپتال پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سعودی عرب میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی جس میں غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان نے دواؤں، کمبل اور خیموں پر مبنی امدادی سامان کا خصوصی طیارہ غزہ کیلیے روانہ کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں