ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

پریش راول نے ’ہیرا پھیری 3‘ سے متعلق مداحوں کو افسوسناک خبر سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار پریش راول نے اپنی آئندہ آنے والی ملٹی اسٹارر فلم ’ہیرا پھیری 3‘ سے متعلق مداحوں کو افسوسناک خبر سنا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پریش راول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جب بات آئے ہیرا پھری فرنچائز کی تو یہ بہت بڑا برانڈ ہے جس کے بارے میں سب کو خبردار رہنا چاہیے۔

پریش راول نے کہا کہ آپ چیزوں کو معمولی نہیں سمجھ سکتے کیونکہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ فلم کتنی ہی بڑی ہٹ تھی، خواہ مداحوں کی پیروی کچھ بھی ہو۔

- Advertisement -

متعلقہ: ’ہیرا پھیری 3‘ اور ’ویلکم 3‘ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے اور لوگوں کی خواہشات بھی بدل گئی ہیں لہٰذا اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم آئندہ سال مارچ یا اپریل میں شوٹنگ شروع کریں گے۔

اس مطلب مداح سال 2025 سے پہلے ہیرا پھیری 3 نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ دیوالی 2024 میں اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فُل 5‘ اور 20 دسمبر 2025 کو ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ ریلیز ہوگی۔

اگرچہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ شروع بھی ہو جائے تو مداحوں کو سال 2025 کے اختتام تک انتظار کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے پریش راول نے بتایا تھا کہ ہیرا پھیری 3 اگلے سال آئے گی یا ہو سکتا ہے 2024 کے آخر میں ریلیز ہو۔ انہوں نے بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی۔

متعلقہ: ’ہیرا پھیری 3‘ کی کہانی کیسی ہوگی؟ سنیل شیٹھی نے بتا دیا

ویلکم 3 کے بارے میں پریش راول نے بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخر میں شروع ہونی ہے اور یہ آئندہ سال مئی یا جون میں ریلیز کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں