8.7 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

مشکل بھارتی کنڈیشن میں اسپنرز کا سامنا کس طرح کرنا ہے؟ پیٹرسن نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی مشکل کنڈیشن میں ایشون اور دیگر میزبان اسپنرز کا سامنا کس طرح کرنا ہے، اس حوالے سے پیٹرسن نے انگلش پلیئرز کو اہم مشورہ دیا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں انگلینڈ کے سابق بیٹر کیون پیٹرسن نے انکشاف کیا ہے کہ 2012 میں دورہ بھارت کے دوران انھوں نے کس طرح روی چندرن ایشون کی باؤلنگ کا مقابلہ کیا تھا۔ اس سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو فتح ملی تھی جس میں پیٹرسن کی بیٹنگ نمایاں کردار ادا کیا تھا۔

سابق پلیئر نے کپتان بین اسٹوکس اور دیگر انگلش پلیئرز کو مشکل بھارتی پچز پر اسپنرز کا سامنا کرنے کے حوالے سے مفید مشوروں سے نوازا ہے۔ پیٹرسن نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایشون کی ’دوسرا‘ گیندوں کو کس طرح کھیلتے تھے۔

- Advertisement -

پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میں نے ایشون کا ’دوسرا‘ اس طرح سمجھتا تھا کہ جب رن اپ لیتے تھے تو دوسرا کرنے کے لیے شروع میں ہی گیند کو ڈیلیور کرنے والے اسٹائل میں تھام لیتے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ اب بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی پلیئرز آف اسپنر کے طور پر اپنے ہاتھ میں گیند لے کر کبھی نہیں بھاگتے بلکہ اسے ’دوسرا‘ کرنے کے لیے دیر سے تبدیل کرتے ہیں جبکہ ہم ایسا نہیں کرسکتے۔

سابق انگلش پلیئر کا کہنا تھا کہ جب وہ اس طرح کی گیند کرتے تھے تو میں 100 فیصد پراعتماد ہوتا تھا، میں نے کتنی ہی بار انھیں آف سائیڈ پر شاٹ مارا تھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کے دورے پر ہے جہاں 25 جنوری سے پہلے مقابلے کا آغاز ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں