ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

قدرتی حسن سے مالامال پیوچار جہاں دہشت گردوں کا راج تھا

اشتہار

حیرت انگیز

سوات کے ایک پُر فضا مقام پیوچار میں پاک فوج کی کوششوں سے امن کی فضا لوٹ آئی، پیوچار سیاحت اور مہمان نوازی کی ایک حسین سرزمین ہے۔

قدرتی حسن سے مالامال پیوچار سوات کے اُن علاقوں میں سے ایک ہے جہاں کبھی دہشت گردوں کا راج تھا، تاہم پاک فوج کے توسط سے اس علاقے میں امن قیام ہوا اور وادی کا جادوئی حسن اور معطر فضا لوٹ آئی۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم پوری دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ ہمارا پیوچار، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن پُر امن علاقہ ہے۔

- Advertisement -

حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے پیوچار میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ شروع کیا، پیوچار کے مقامی لوگ امن و امان کی وجہ سے نہایت خوش نظر آتے ہیں، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ علاقہ بہت زیادہ خوب صورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ بعض شرپسندوں کی وجہ سے علاقہ بدنام ہوا تھا لیکن الحمدللہ اب دوبارہ امن قائم ہوا، سیر و سیاحت کے لیے آنے والوں کے ساتھ آج تک کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

پاک فوج کی مدد سے پیوچار میں کئی ہائیڈرو پاور پروجیکٹس بھی بنائے گئے ہیں، جن سے عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی بھی جاری ہے، پیوچار آج کل قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، پورے سال پیوچار میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

پاک فوج سیاحتی علاقوں میں امن اور دنیا بھر میں اس کی خوب صورت عکاسی میں کردار ادا کر رہی ہے، پاک فوج کی کوشش ہے کہ ملکی، غیر ملکی سیاح یہاں آ کر قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں