ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پونم پانڈے کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کینسر کے مرض سے آگاہی کیلیے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے خلاف اندراج مقدمہ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات، صارفین، صحافی، صحت کے شعبے سے منسلک حضرات و دیگر پونم پانڈے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کیونکہ اداکارہ و ماڈل نے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلا کر ان کو پریشان کیا۔

صحافی و پبلسٹی فلن ریمیڈیوز نے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی پولیس پونم پانڈے کی موت سے متعلق معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے۔

- Advertisement -

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر فلن ریمیڈیوز نے لکھا کہ اگر پونم پانڈے واقعی مر چکی ہے تو پولیس اس کی اچانک موت کی تحقیقات کرے، لیکن اگر وہ زندہ ہے تو اس کے خلاف جھوٹی خبر پھیلا کر لوگوں کو پریشان کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر پولیس فوری طور پر کارروائی کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اداکارہ و ماڈل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

صحافی و پبلسٹی نے معاملے کو بڑے پیمانے پر غلط معلومات کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے عوامی فساد کا سبب قرار دیا اور اس حوالے سے احتساب اور اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔

گزشتہ روز پونم پانڈے کی سروائیکل کینسر کے باعث موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی تھی جس کی تصدیق ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی کی تھی۔

لیکن آج صبح انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ زندہ ہیں، انہوں نے سروائیکل کینسر سے آگاہی کیلیے موت کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی تاکہ لوگ اس بیماری کے بارے میں جان سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Poonam Pandey (@poonampandeyreal)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں