ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’پروجیکٹ کے‘ سے دپیکا پڈوکون کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کی سائنس فکشن فلم ’پروجیکٹ کے‘ سے پہلی جھلک نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نامور اداکار پربھاس کے ساتھ تیلگو انڈسٹری میں ’پروجیکٹ کے‘ کے ذریعے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

فلم کو ناف اشون کی داہیتکاری میں بنایا گیا ہے جس میں پربھاس اور دپیکا پڈوکون کے علاوہ امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دیشا پٹانی بھی جلوہ گر ہوں گے۔

- Advertisement -

پروڈکشن ہاؤس وجیانتی موویز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج دپیکا پڈوکون کی پہلی جھلک جاری کی جسے دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔

پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’بہترین کل کیلیے ایک اُمید روشن ہو رہی ہے۔ یہ پروجیکٹ کے کی دپیکا پڈوکون ہیں۔‘

ٹوئٹر پوسٹ میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ فلم کی پہلی جھلک 20 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

مذکورہ جھلک دیکھ کر مداحوں میں بے چینی بڑھ گئی۔ وہ دپیکا پڈوکون کو ایکشن میں دیکھنے کیلیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں