8.7 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

رانا ثنا اللہ کا الیکشن کی تاریخ سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ 14 جون بھی ہو سکتی ہے اور 14 اکتوبر بھی۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دوسرے راستے کی آج عدالت نے بھی نشاندہی کی ہے، عدالت نے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے عمران خان کو ہراساں نہ کیا جائے، کسی مقدمے میں گرفتار کرنا غیر قانونی ہراساں کرنا نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہوں اور ٹرائل کو فیس کریں کیونکہ نواز شریف نے بھی ٹرائل کو فیس کیا ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان جتنا زور لگا لیں 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن ایک ساتھ ہوں گے، الیکشن نگراں حکومت کے ہوتے ہوئے اور اسی سال ہوں گے، ان لوگوں نے 4 سال میں ایسی پالیسیاں بنائیں کہ معیشت تباہ ہوگئی، عمران خان نے آئی ایم ایف سے متعلق کہتا تھا کہ خودکشی کر لوں گا مگر ان کے پاس نہیں جاؤں، یہ سب کچھ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہو رہا ہے اس نے کہا کہ پیٹرول، بجلی اور گیس پر سبسڈی ختم کریں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انڈیا کے جواب میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو سرخرو کیا، ملک جن بحرانوں سے گزر رہا ہے اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو بھارت ہمیں کھا چکا ہوتا، ایٹمی دھماکوں کے بعد دنیا نے بائیکاٹ کیا پر نواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں