14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

روینہ ٹنڈن نے ’دی آرچیز‘ سے متعلق معافی کیوں مانگ لی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ سے متعلق منفی پوسٹ لائک کرنے پر معذرت کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے فلم ’دی آرچیز‘ کے ذریعے ڈیبیو کیا، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض زویا اختر نے انجام دیے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں خوشی کپور، اگستیہ نندا، میہر آہوجہ، ویدنگ رائنا، یووراج میندا، علی خان ودیگر شامل ہیں۔

- Advertisement -

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دی آرچیز پر تبصرے کیے جارہے ہیں اور سہانا خان سمیت دیگر اداکاروں پر تنقید کی جارہی ہے۔

دی آرچیز سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں فلم کے تمام اسٹارز کی اداکاری کا مذاق اڑایا گیا تھا۔

اس پوسٹ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین نے لائک کیا اور تبصرے کیے تو وہیں معروف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اس پوسٹ کو لائک کردیا تھا جس کے بعد اداکارہ پر کڑی تنقید کی گئی۔

تاہم، تنقید سے تنگ آکر روینہ ٹنڈن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک معافی نامہ جاری کیا تھا، اداکارہ نے کہا تھا کہ “میں نے غلطی سے پوسٹ لائک کردی تھی، مجھے دراصل معلوم ہی تھا کہ پوسٹ کس بارے میں ہے”۔

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ “اسکرولنگ کرتے ہوئے غلطی سے پوسٹ لائک ہوگئی، میری اس غلطی کی وجہ سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں”۔

اداکارہ نے یہ اسٹوری کچھ دیر کے بعد اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ سے ڈیلیٹ کردی، تاہم اُن کے معافی نامے کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔

روینہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں