بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

روس بڑی دہشتگردی سے بال بال بچ گیا، 3 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

روسی حکام نے ملک میں ایک اور دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے علاقے استاور پول میں بم دھماکے کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔

روسی حکام کا اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ کارروائی میں 3مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو حملے کے بعد ملزمان روس یوکرین سرحد کی جانب فرار ہوئے، رابطہ کارنے دہشت گردوں کو حملے کے بعد یوکرین سرحد جانے کی ہدایت دی۔

امن کانفرنس سے متعلق روس نے کیا فیصلہ کیا؟

تفتیشی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کو یوکرین پہنچنے پرانعام دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر دہشتگردوں کے یوکرین فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں