ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

صحیفہ جبار کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ویڈیو شیئر کی جس میں دلچسپ جملے پر لپسنگ کررہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مسکرانے کی ایموجی بنائی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں صحیفہ جبار لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’زندگی میں اتنا ادھار لو کہ دشمن بھی تمہاری سلامتی کی دعا مانگے۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

صحیفہ جبار خٹک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس  کے کیپشن میں صحیفہ نے ٹرول کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ،’یہ ان لوگوں کے لیے جو کمنٹس میں نازیبا باتیں کہتے ہیں میرے یا اور دوسرے فنکاروں کے لیے برا کہتے ہیں، شاید انہیں نہیں معلوم کہ یہ الفاظ خود ان کی شخصیت ظاہر کر رہے ہوتےہیں’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہوسکتا ہے کہ اس لمحے آپ پریشان ہوں، لیکن بدتمیزی کرنے کے بجائے، مہربان ہونے کی کوشش کریں ‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ صحیفہ جبار متعدد بار اپنی دماغی حالت سے متعلق پوسٹ کرچکی ہیں جس پر کئی صارفین نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں