ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ثنا جاوید کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے سابق کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں مشرقی لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر میں ثناء جاوید نے دو مختلف لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔ پہلی تصویر میں انہوں نے پیچ اور ہلکے سبز رنگ کا شرارہ جبکہ دوسری میں انہوں نے پیلا پشواس پہنا ہوا ہے جو کہ جامنی و گلابی امتزاج کے ساتھ ہے۔

- Advertisement -

ثناء جاوید نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں ڈیزائنر کو داد دی اور لباس کی تعریف کی۔

اداکارہ کی تصاویر میں ان کے شوہر یعنی سابق کپتان شعیب ملک دکھائی تو نہ دیئے لیکن پوسٹ کو لائک کرکے اپنی موجودگی کا احساس دلا دیا۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں عینا کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

’سکون‘ کی دیگر کاسٹ میں احسن خان، سدرہ نیازی، عتیقہ اوڈھو، اسما عباس، خاقان شاہنواز، قدسیہ علی، لیلیٰ واسطی، عدنان صمد خان ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں