ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شاداب خان مسلسل ناکامی کے بعد بالآخر ڈراپ ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں بھی مسلسل ناکامی اور تنقید کے بعد پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو میگا ایونٹ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ڈراپ کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کا میچ نائب کپتان شاداب خان کے بغیر کھیل رہی ہے کیونکہ ٹیم منیجمنٹ نے ان کے ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں بھی مسلسل ناکام رہنے کے بعد انہیں بالآخر آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

شاداب خان جنہوں نے ماضی میں پاکستان کی فتوحات میں میں اہم کردار ادا کیا ہے اور کئی میچز جتوائے ہیں تاہم حالیہ کچھ عرصے سے وہ ٹیم میں آل راؤنڈر کا اپنا کردار ادا نہیں کر پا رہے۔ ان کے بیٹ ہی رنز اگل رہے ہیں نہ ہی ان کی بالنگ مخالف بلے بازوں کو پویلین بھیج رہی ہے۔

- Advertisement -

ورلڈ کپ کے ابتدائی تین میچوں کی دو اننگ میں انہوں نے صرف 34 رنز بنائے جن میں سے 32 رنز کمزور ترین ٹیم نیدر لینڈ کے خلاف جب کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف صرف دو رنز ہی بنا سکے۔

بات کی جائے ان کی بالنگ کی تو میگا ایونٹ کے ابتدائی تین میچز میں انہوں نے صرف 2 وکٹیں حاصل کیں اس کے لیے 131 رنز مخالف بلے بازوں کو دیے۔ سری لنکا اور نیدر لینڈ کے خلاف ایک ایک وکٹ لی جب کہ بھارت کو 31 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

اس سے قبل سری لنکا اور پاکستان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کی بات کی جائے تو اس کے بھی چار میچز میں شاداب خان نے صرف 5 وکٹیں ہی حاصل کر پائے تھے جس میں چار وکٹیں تو نیپال جیسی ٹیم کیخلاف تھیں جب کہ یہاں بھی ان کا بلا مکمل خاموش رہا تھا۔

مسلسل ناقص پرفارمنس پر تجزیہ کاروں، ناقدین اور شائقین کی توپوں کا رخ شاداب کان کی طرف تھا اور ان کی جانب سے قومی کپتان اور منیجمنٹ پر شاداب خان کو ڈراپ کرکے اسامہ میر کو موقع دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں