26.5 C
Boydton
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’کمشنر راولپنڈی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا تو لگایا کیوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا تو لگایا ہوا کیوں تھا؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر کھلا خط لکھا ہے کمشنر پنڈی سے متعلق کہہ رہے ہیں ذہنی توازن خراب ہے جو سچ بولنے والا نکلے اسے کہا جاتا ہے ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔

کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

- Advertisement -

شعیب شاہین نے سوال اٹھایا کہ کمشنر راولپنڈی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا تو لگایا ہوا کیوں تھا؟ اس کا سارا تعلق ن لیگ کے ساتھ تھا، بیوروکریسی یا تو کرپٹ ہو چکی یا پریشر میں آچکی ہے بیوروکریسی حقیقت کے مطابق فیصلے نہیں کر پارہی بیوروکریسی دباو میں ہے اپنے مفادات کیلئے سمجھوتا کر لیتی ہے۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جو سچ بول دے کہہ دیتے ہیں اسکا ذہنی توازن خراب ہو گیا ہے چیف الیکشن کمشنر خود ملوث ہے وہ کیسے انکوائری کر سکتا ہے میرے پاس 387فارم 45 موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں