9.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سونو نگم نے پاکستانی گلوکار سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی معروف گلوکار سونو نگم نے پاکستانی گلوکار عمر ندیم کا گانا کاپی کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عمر ندیم نے پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے بھارتی گلوکار سونو نگم کی معافی قبول کرلی ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں عمر ندیم نے سونونگم کے کمنٹس کے چند اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے۔

- Advertisement -

سونو نگم نے گانے کی کاپی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی اور ساتھ ہی لکھا کہ مذکورہ گانا اس سے قبل نہیں سنا تھا اور اگر سن لیتے تو ٹی سیریز کے لیے یہ گانا کبھی ریکآرڈ نہیں کرواتے۔

بھارتی گلوکار نے یہ بھی بتایا کہ اس گانے کو انہوں نے فلمی نقاد کے آر کے، جو دبئی میں ان کے پڑوسی ہیں، کے کہنے پر ٹی سیریز کے بینر تلے ریکارڈ کروایا تھا۔

سونونگم نے عمر ندیم کے گانے کی تعریف کی اور لکھا کہ ان کے گانے سے بہتر اصل گانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں