جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

اسپورٹس راؤنڈ اپ: تنازعات کے سائے میں آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا، پاکستان کرکٹ میں اکھاڑ پچھاڑ

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ آسٹریلیا کی چھٹی بار حکمران بننے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا جبکہ پاکستان کرکٹ میں اکھاڑ پچھاڑ گزشتہ ہفتے مقبول خبریں رہیں۔

گزشتہ ہفتے کرکٹ ورلڈ کپ سمیت شعبہ کھیل سے جن خبروں نے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کی وہ یہ رہیں۔

بھارت میں ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والا کرکٹ کا سب سے بڑا رنگا رنگ میلہ گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت اختتام پذیر ہوگیا جب آسٹریلیا چھٹی بار عالمی چیمپئن بنا اور کپتان پیٹ کمنز نے ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی۔ بھارت پورے ایونٹ میں نا قابل شکست رہی اور 10 میچز جیت کر فائنل میں پہنچی لیکن بڑے مقابلے میں اس کے کھلاڑی بڑا کھیل نہ پیش کر سکے پوری ٹیم 240 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا نے یہ ہدف با آسانی 43 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارتی غرور خاک میں ملا کر آسٹریلیا چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا

بھارت کے نا قابل شکست ہونے کے باعث سابق کرکٹرز اور شائقین کے ذہنوں میں اپنی ٹیم کی جیت کے سوا کچھ نہیں تھا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعتماد بھی آسمان کو چھو رہا تھا لیکن جب نتیجہ امیدوں کے برعکس آیا تو ڈیڑھ ماہ تک ہنستے مسکراتے کھلاڑی نم آنکھوں سے گراؤنڈ سے جاتے دکھائی دیے اور ایسا ہی کچھ حال شائقین کرکٹ کا بھی رہا۔

بھارتی اسٹار کرکٹرز فائنل میں شکست کے بعد آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے

بھارت کی شکست کے بعد کھلاڑی میدان میں فرسٹریشن کا شکار ہوئے تو شائقین کی جانب سے حسب معمول تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

بھارت کو ہارتا دیکھ کر بمراہ نے غصے میں کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم کو اصل چوکرز قرار دیدیا

ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ ختم ہوتے ہی جیسے ہی ناک آؤٹ مرحلہ شروع ہوا تو یہ بڑا ایونٹ اس وقت تنازع کی زد میں آگیا جب برطانوی میڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل کی پچ بھارت کی جانب سے تبدیل کیے جانے کا دعویٰ کیا۔ یہ تنازع اتنا بڑھا کہ اس پر آئی سی سی کو بھی وضاحت جاری کرنا پڑی۔

آئی سی سی کی وضاحت کے بعد بھی فائنل میچ سے قبل آسٹریلوی کپتان کی نریندر مودی اسٹیڈیم میں پچ کا معائنہ کرنے اور اپنے موبائل فون سے پچ کی تصاویر لینے کی خبر نے اس تنازع کو مزید ہوا دی۔

کیا آسٹریلوی کپتان کو بھی پچ تبدیلی کا ڈر؟ فائنل میچ سے قبل موبائل فون سے تصویریں بنا لیں

جنوبی افریقہ ایک بار پھر چوکر ثابت ہوا اور پورے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ایک بار پھر آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست پانے کے بعد چوتھی بار فائنل کھیلنے سے ایک قدم دور رہا۔

جنوبی افریقہ کو شکست دیکر آسٹریلیا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد قیادت اور ٹیم انتظامیہ کی تبدیلی کی افواہیں تو گردش میں تھیں جس کو گزشتہ ہفتے عملی جامہ پہنا دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے بابر اعظم سے ملاقات میں انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنے کی بات کی جس پر انہوں نے سوچنے کا وقت مانگا اور کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

بابر اعظم

بابر اعظم کا تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

پی سی بی نے بھی اس اعلان کے چند منٹ کے اندر نئے کپتانوں کا اعلان کرتے ہوئے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان نامزد کر دیا۔

شان مسعود ٹیسٹ، شاہین آفریدی ٹی 20 کے کپتان مقرر

پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ میں بھی بڑی تبدیلیاں کیں۔ ورلڈ کپ سے قبل اپنی تجاویز نہ سننے پر پی سی بی حکام سے نالاں ہو کر ٹینکنیل کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا گیا۔ چیف سلیکٹر کے لیے وہاب ریاض کے نام قرعہ نکلا۔ محمد یوسف اور سہیل تنویر کو جونیئر کرکٹ میں اہم عہدوں پر فائز کر دیا گیا۔

وہاب ریاض قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

پی سی بی نے محمد حفیظ کو اہم ذمہ داری سونپ دی

محمد یوسف

محمد یوسف انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

شاہین شاہ کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملتے ہی سابق کپتان شاہد آٖفریدی جو رشتے میں شاہین شاہ کے سسر ہیں ان پر الزامات لگنا شروع ہوگئے کہ انہوں نے اپنے داماد کو کپتان بنانے کے لیے لابنگ کی جس پر شاہد آٖفریدی کو وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا۔

شاہد آفریدی

میں حلفیہ کہتا ہوں شاہین کو کبھی کپتانی کیلیے سپورٹ نہیں کیا، شاہد آفریدی

ابھی شاہین شاہ کو ٹی ٹوئنٹ کی کپتانی ملنے کی گونج کم بھی نہ ہوئی تھی کہ ایک سابق کرکٹر نے انہیں میدان میں اترے بغیر قیادت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا اس خبر کو بھی شائقین کرکٹ نے دلچسپی سے پڑھا۔

شاہین شاہ کو ٹی 20 کی قیادت ملتے ہی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ مل گیا!

سابق کپتان بابر اعظم پر جہاں کئی سابق کھلاڑی کڑی تنقید کر رہے ہیں وہیں کئی ملکی اور غیر ملکی سابق کھلاڑی ان کی حمایت میں بھی میدان میں آئے۔

میتھیو ہیڈن

بابر اعظم پر وقت سے پہلے انگلیاں اٹھائی گئیں، میتھیو ہیڈن

’خوش نصیب ہیں کہ ہم نے بابر اعظم کو بابر اعظم بنتے دیکھا‘

ورلڈ کپ سے متعلق کچھ یہ خبریں بھی قارئین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

آسٹریلین وکٹ کیپر جوش انگلس نے فائنل میں کونسا منفرد کارنامہ انجام دیا؟

محمد شامی نے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی

روہت شرما نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

کوہلی نے ٹنڈولکر کے 2 ریکارڈ توڑ دیے

ورلڈ کپ کے بعد غیر ملکی کوچ نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں

ورلڈ کپ کے دوران ہی آئی سی سی نے 2023 کے ہال آف فیم کا اعلان کرتے ہوئے تین سابق کرکٹرز کو اس میں شامل کیا جنہیں نیوزی  لینڈ اور بھارت کے سیمی فائنل میں اعزاز سے نوازا گیا۔

تین کھلاڑیوں کیلیے بڑا اعزاز، ہال آف فیم میں شامل

ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد وطن واپس لوٹتے ہی بنگلہ کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے حکمراں جماعت عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ایک اور کپتان کی سیاست کے میدان میں انٹری

ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے ساتھ سری لنکا کرکٹ بورڈ کو سیاسی مداخلت کی پاداش میں آئی سی سی کی رکنیت معطلی کا سامنا ہے۔ ایسے میں 1996 ورلڈ کپ فاتح کپتان اور موجودہ سیاستدان ارجنا رانا ٹنگا نے سری لنکا کرکٹ کی تباہی کا ذمے دار بھارت کو قرار دے کر ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

سری لنکن کرکٹ کو تباہ کرنے والے جے شاہ ہیں، رانا ٹنگا پھٹ پڑے

غزہ پر اسرائیلی جارحیت نے تاریخ کے تمام انسانی مظالم کو شرما دیا ہے۔ بمباری سے فلسطین کی والی بال قومی ٹیم کے دو کھلاڑی بھی جاں بحق ہوگئے۔ اس خبر نے ورلڈ کپ کے دوران شائقین کھیل کو اداس کر دیا۔

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کی قومی والی بال ٹیم کے 2 کھلاڑی جاں بحق

غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ہر میدان اور طبقے سے آواز اٹھائی جا رہی ہے اور امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایسے میں آسٹریلیا کی فٹبال ٹیم نے اپنی میچ فیس غزہ کے متاثرین کے نام کرکے دل جیت لیے۔

آسٹریلوی فٹبال ٹیم نے میچ فیس غزہ کے عوام کو عطیہ کر دی

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن 2009 میں بنا تھا تاہم 15 سال بعد اس جیت کا جشن پہلی بار امریکا میں منایا جائے گا اور چیمپئن اسکواڈ میں شامل کھلاڑی جو ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ کے میدانوں سے دور ہیں وہ ان تقریبات میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کے ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بننے کا جشن 15 سال بعد امریکا میں منایا جائے گا

ورلڈ کپ کے دوران کرکٹ کے میدان سے ہی ایک حیران کن خبر نے شائقین کرکٹ کو چونکا دیا جب ایک کلب میچ میں بولر نے اپنے آخری اوور میں 6 وکٹیں حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

آخری اوور میں 6 وکٹیں، کرکٹ میں نا قابل یقین ریکارڈ بن گیا

ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تنقید کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کی زبان پھسلی اور وہ جوش جذبات میں بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں کچھ نا مناسب الفاظ کہہ گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر کڑی تنقید شروع ہوگئی۔ بعد ازاں عبدالرزاق نے اداکارہ سے معافی مانگ لی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں