12.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

تاریخی بلندی کو چھونے کے بعد چینی کی قیمت نیچے آنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد چینی کی قیمت میں کمی آنے لگی، جوڑیا بازار میں 100 کلو چینی کی بوری 500 روپے سستی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حالیہ دنوں میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، تاہم اب اس کی قیمت میں کمی آنے لگی اور جوڑیا بازار میں 100 کلو چینی کی بوری 500 روپے سستی ہوگئی ہے۔

چیئرمین پاکستان گروسرز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے کہا کہ 25 روز تک مسلسل قیمت بڑھنے کے بعد چینی کے دام کم ہو گئے ہیں، چینی 5 روپے فی کلو سستی ہوکر 135 روپے کلو ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا تھا کہ 25 دنوں کے دوران چینی کی فی کلو قیمت شوگر مافیا نے 25 روپے بڑھا دی تھی۔

پاکستان گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایا کہ چینی کی فی بوری کی قیمت 13500 روپے ہوگئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چینی کی قیمت 150 سے 160 روپے فی کلوگراہم تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں