14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سوارا بھاسکر کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش، نام بھی رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر سماجی کارکن فہد احمد کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوارا بھاسکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ماں بننے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

انہوں نے چار عدد تصاویر پوسٹ کیں جن میں ننھی مہمان کا چہرہ ظاہر نہیں کیا گیا۔ کیپشن میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں 23 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

- Advertisement -

سوارا بھاسکر نے کیپشن میں لکھا کہ ’دعا قبول ہوگئی۔ ہماری بیٹی رابعہ 23 ستمبر کو اس دنیا میں آئی۔ ہم بے حد شکر گزار ہیں اور آپ کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک نئی دنیا ہے۔‘

اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

خیال رہے کہ سوارا بھاسکر رواں سال 16 فروری کو اپنی خفیہ شادی منظرِ عام پر لائی تھیں۔ جوڑے نے 6 جنوری 2023 کو کورٹ میرج کی تھی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فہد احمد کے ساتھ یادگار لمحات کی تصاویر ایک ویڈیو کی شکل میں پوسٹ کی تھی اور شادی کا اعلان کیا تھا۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ دور دور تک کسی چیز کی تلاش میں رہتے ہیں لیکن وہ بالکل آپ کے پاس ہوتی ہے۔ میں اور وہ محبت کی تلاش میں تھے۔ پہلے ہماری دوستی ہوئی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو پا لیا۔‘

سوارا بھاسکر کسی تعارف کی محتاج نہیں تاہم فہد احمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ریاست مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ کے صدر ہیں اور اکثر سماجی مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں