14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ٹرولنگ سے پریشان تاپسی پنو نے اہم قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے پریشان ہوکر اہم قدم اٹھا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے حال ہی میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا ان کی زندگی میں زہر گھولنے کا سبب بن رہا ہے لہٰذا وہ اپنے اصل پرستاروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے کوئی نیا پلیٹ فارم تلاش کریں گی۔

تاہم اب اداکارہ این ایف ٹی (نان فنجیبل ٹوکن) پلیٹ فارم کے ذریعے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جہاں انہیں ٹرولنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

- Advertisement -

تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ وہ آن لائن کلب ممبران کو روزمرہ زندگی کے معمولات بشمول عکسبندی کے تجربات اور خصوصی ایونٹس سے آگاہ کریں گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاپسی پنو نئے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ تاپسی پنو نے 2010 میں اداکاری کا آغاز تیلگو فلموں سے کیا تھا اور بعد ازاں وہ تامل سمیت دیگر زبان کی فلموں میں بھی دکھائی دیں۔

انہوں نے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 2013 میں فلم ’چشم بددور‘ سے کیا اور اس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے فلم سازوں کی اولین پسند بن گئیں۔

ان کی مقبول فلموں میں ’پنک، نام شبانہ، بدلا، سورما، تھپڑ، حسین دلربا، دوبارہ اور غازی‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں