اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

کراچی میں پولیس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکار بھی ڈکیتی میں ملوث نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی میں ریٹائرڈ انسپکٹر کے گھر ڈکیتی کرنے والے تین سی ٹی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سی ٹی ڈی اہلکار بھی ڈکیت نکلے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجازشیخ نے بتایا سعید آباد سابق انسپکٹر کے گھر ڈکیتی کی واردات میں 5 اہلکار ملوث نکلے ، ملوث اہلکاروں میں پارٹی انچارج انسپکٹر سرفراز بھی شامل ہے۔

سابق انسپکٹرکے گھر ڈکیتی کا مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف درج کرلیا گیا ہے ،بشیر حسین نے بتایا کہ گزشتہ روز سادہ کپڑوں میں ملبوس10 سے11 افراد میرے گھر میں داخل ہوئے، گھر میں گھسنے والے شخص نے تعارف سی ٹی ڈی گارڈن کے افسر نذیر کےنام سے کرایا۔

- Advertisement -

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے عامر سے مارپیٹ کی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اوپر کمرےمیں جاکربیٹیوں کوبھی زدوکوب کیا۔

مدعی مقدمے نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار گھرسے2لاکھ نقدی،4تولہ طلائی زیورات،قیمتی سامان لوٹ کرلےگئے جبکہ گھر میں رکھی 9 ایم ایم کی 50گولیاں بھی لے گئے ، پولیس اہلکار میرے بیٹے قمرکا پوچھتے رہے جو گھر پر موجود نہیں تھا۔

سعید آبادپولیس نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی اور خواتین کی بیحرمتی کا مقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث سی ٹی ڈی کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، گرفتاراہلکاروں میں سعادت مروت،عمران علی،پارٹی انچارج سرفرازشامل ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ پارٹی انچارچ سرفراز واقعے کے وقت موجودنہیں تھا اور ڈسمس اہلکار نذیرکواس نے ساتھ رکھا ہواتھا ، واردات کےوقت 5 سپاہی گئے تھے۔

ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں میں ڈسمس سپاہی نذیر شامل تھا جبکہ سپاہی سکندر،سعادت مروت، راجاعمیر ، عمران واقعےکےوقت موجود تھے تاہم مزید 3 کی گرفتاری کے لئے سی ٹی ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں