پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں ماہ مئی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں ماہ مئی کے لیے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.16 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو گزشتہ ماہ 3.01 درہم تھی۔

اسپیشل 95 پیٹرول فی لیٹر 3.05 دستیاب ہوگا جو گزشتہ ماہ 2.90 درہم فی لیٹر تھا۔

- Advertisement -

ای پلس کیٹیگری پیٹرول کی قیمت 2.97 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو گزشتہ ماہ 2.82 درہم فی لیٹر تھی۔

ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوئی، ڈیزل فی لیٹر 2.91 لیٹر میں دستیاب ہوگا جو گزشتہ ماہ درہم 3.03 پر پر دستیاب تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں