پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف اقوامِ متحدہ میں قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوامِ متحدہ میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد کے حق میں ستاسی اور مخالفت میں چھبیس ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف اقوامِ متحدہ میں قرارداد منظور کرلی گئی، پاکستان، متحدہ عرب امارات، روس، چین اور دیگر ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ کاسٹ کیے۔

قرارداد کے حق میں ستاسی اور مخالفت میں چھبیس ووٹ کاسٹ کیے گئے، مخالفت میں ووٹ دینے والے ممالک میں اسرائیل، امریکا،برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک شامل ہیں۔

- Advertisement -

تریپن ممالک نے ووٹنگ میں شرکت نہیں کی، بھارت، فرانس اور جاپان ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل ہیں۔

قرارداد میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے درخواست کی گئی ہے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی فورسز کی بربریت اور صیہونی فورسز کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں کی یلغار سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کے قانونی نتائج کےبارے میں رائے دی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں