23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

امریکا نے چین کو اپنے لیے روس سے بھی بڑا خطرہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے ایک اعلیٰ انٹیلی جنس اہل کار نے کہا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے چین روس سے بھی بڑا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے چین کو اپنے لیے روس سے بھی بڑا خطرہ قرار دے دیا، ایک انٹیلی جنس اہل کار کا کہنا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے لیے چین بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

[bs-quote quote=”رواں سال امریکا نے 20 چینی شہریوں یا کاروبار پر فردِ جرم عائد کی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”امریکی انٹیلی جنس اہل کار”][/bs-quote]

- Advertisement -

امریکی انٹیلی جنس اہل کار نے کہا کہ امریکا کو روس سے خطرہ کم ہو گیا ہے، اب چین سے امریکا کو زیادہ خطرہ لا حق ہے۔

امریکی اہل کار نے چین کی اقتصادی ترقی کو امریکا کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے اقتصادی کام یابی کمرشل رازوں کی چوری سے حاصل کی۔

انٹیلی جنس اہل کار کا کہنا تھا کہ رواں سال امریکا نے 20 چینی شہریوں یا کاروبار پر فردِ جرم عائد کی ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی امریکا کی جانب سے چین کو قومی سلامتی کے نام پر خطرہ قرار دیا جا چکا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  تجارتی جنگ تھم گئی، چین اور امریکا کا نئے ٹریڈ ٹیرف عائد نہ کرنے پر اتفاق


دوسری طرف چین امریکی قومی سلامتی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کر چکا ہے کہ امریکا کو سرد جنگ والی ذہنیت سے اب جان چھڑانی ہوگی۔

عوامی جمہوریہ چین نے تجارتی جنگ پر بھی امریکا کو تنبیہہ کر کے کہا تھا کہ اگر اس نے نئے درآمدی محصولات کے نفاذ کے حوالے سے اپنی سوچ نہیں بدلی تو دو طرفہ تجارتی مذاکرت ممکن نہیں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں