ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے، آصف علی زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے، الیکشن جیت کر بہاولنگر کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں گے۔

آصف علی زرداری سے پی پی 238 بہاولنگر سے ٹکٹ ہولڈر ملک ابرار کھوکھر نے ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور جنوبی پنجاب کے صدر ملاقات میں شریک رہے۔

ملاقات میں پارٹی امور اور الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک ابرار کھوکھر نے آصف علی زرداری کو حلقے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز لاہور میں پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا تھا کہ یہ لوگ 2 ماہ میں الیکشن نہیں کروا سکتے، یہ تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا، پیپلزپارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں۔

’صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے۔ سارے دکھ درد دور ہو جائیں گے۔ میں نے 14 برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے۔ میں نے ایسے حل پیش کیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر ہوگئے تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا، دفاع پر بڑا خرچ نہیں ہوتا خوامخواہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سیاست میں ہرچیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونے والی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں