16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شبمن گل نے 2024 سے اپنے لیے کیا امید باندھ لی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے نوجوان بلے باز شبمن گل نے سال 2024 سے بڑی امید باندھ لی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ سال ٹیسٹ میں ان کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

بھارت کے دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بلے باز شبمن گل جن کے لیے گزرا سال 2023 ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا ثابت نہ ہوا اور وہ 12 ٹیسٹ اننگز میں ایک سنچری کی مدد سے صرف 304 رنز ہی بنا سکے۔ تاہم انہیں یقین ہے کہ یہ سال سرخ گیند میں ان کے لیے ایک پیش رفت کا سال ثابت ہوگا۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اوپننگ کرنے والے شبمن گل جاری ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 2025 میں نمبر 3 پر بیٹنگ کرنے پر خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس پوزیشن پر طویل عرصے تک بیٹنگ کرتے رہیں گے۔ ان وکٹوں کا حالات میں کھیلنے کا عادی ہوں۔ اس پوزیشن پر آپ کے لیے رنز کرنے کے مواقع ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

شبمن نے مزید کہا کہ گزشتہ سال وائٹ بال میں میرے لیے کامیابی کا سال تھا اور اس سال مجھے یقین ہے کہ یہ ریڈ بال کرکٹ میں میرے لیے اہم ترین ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ نوجوان بیٹر نے اب تک جہاں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے وہاں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا رنگ جمانے میں ناکام رہے ہیں۔

 

شبمن نے اب تک 20 ٹیسٹ میچ کھیل رکھے ہیں جس میں انہوں نے 30.59 کی معمولی اوسط سے 1040 رنز بنائے ہیں جس میں دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بھارت جو آج سے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے لیے میدان میں اتر چکا ہے۔ انگلش ٹیم کے خلاف بھی شبمن کا ریکارڈ ناکام ہے جس میں انہوں نے 9 اننگز میں 17.5 کی اوسط سے صرف 140 رنز ہی بنا رکھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں