ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

جب مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو لگا ان کا قد چھوٹا ہے!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کو کون نہیں جانتا، گجنی سے لے کر پی کے تک ان کی تقریباً ہر فلم نے شائقین پر گہرا اثر چھوڑا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں بالی وڈ کا یہ نامور اداکار اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے خوفزدہ تھا۔

ہدایتکاری میں بھی اپنے جوہر دکھانے والے عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں اپنے چھوٹے قد کو لے کر ڈرے ہوئے تھے، انھوں نے بتایا کہ وہ شروع کے دونوں میں چھوٹے قد کی وجہ سے خوفزدہ اور پریشانی کا شکار تھے۔

2012 میں سپراسٹار کی ‘تلاش’ کے نام سے ایک فلم ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ساتھ رانی مکھرجی موجود تھیں، اس دوران ایک انٹرویو میں رانی اور عامر نے اپنے چھوٹے قد کے حوالے سے ذاتی تجربے کا ذکر کیا تھا۔

- Advertisement -

عامر خان کے مطابق ہر وہ اداکار جو فلم انڈسٹری میں آتا ہے کسی نہ کسی خوف میں ضرور مبتلا ہوتا ہے، مجھے ڈر تھا کہ لوگ بولیں گے بڑا ٹنگو ہے یہ تو، پر میں لوگوں کو پسند آیا، رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ کسی انسان کی قدآور شخصیت اس کے ظاہری خدوخال سے نہیں بلکہ کاموں سے ہوتی ہے، عامر اس لحاظ سے ایک قدآور شخصیت کے حامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں