14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

اوباش لڑکوں نے سیف علی خان کو مکّا دے مارا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’چھوٹے نواب‘ کے لقب سے مشہور سیف علی خان نے نائٹ کلب میں اوباش لڑکوں کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کے بارے میں بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم نگری میں سیف علی خان اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنے کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کی 1990 کے دوران نائٹ کلب میں لڑکوں سے لڑائی ہوئی تھی۔

سیف علی خان کے مطابق ’بدقسمتی سے اوباش لڑکوں کے ساتھ میری لڑائی ہوئی۔ میں فلم ’میں کھلاڑی تُو اناڑی‘ کی ریلیز کے بعد اپنے دوست کے ہمراہ نائٹ کلب گیا تھا جہاں دو انجان لڑکیاں میرے پاس آئیں۔ انہوں نے مجھے اپنے ساتھ ڈانس کی آفر کی لیکن میں نے کہا کہ مجھے اکیلا چھوڑ دیں۔‘

- Advertisement -

اداکار نے بتایا کہ کلب میں اُن لڑکیوں کے بوائے فرینڈز بھی موجود تھے، میں نے اُن سے کہا کہ اپنے محبوباؤں کو سنبھالو، اُن لڑکوں میں سے ایک نے کہا کہ تمہارے پاس انتہائی قیمتی چہرہ ہے جس میں اب بگاڑنے لگا ہوں۔ یہ کہتے ہی نوجوان نے اداکار کے منہ پر گھونسا دے مارا۔

جب سیف علی خان سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ آپ نے اُن لڑکوں کے خلاف پولیس میں شکایت کیوں نہیں دی تو انہوں نے کہا کہ میں خود کی غیر ضروری تشہیر نہیں چاہتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں